واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > شاعر مشرق علامہ اقبال



شاعر مشرق علامہ اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کا احوال زندگی اور ان کی شاعری کے متعلقہ معلومات اور شاعری کے مجموعے


مغربی تہزیب اور ہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-09-09, 01:56 AM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مغربی تہزیب اور ہم

مغربی تہزیب اور ہم

اقبال نے آج سے تقریبا ایک صدی پہلے مغربی تہزیب پر جس قدر تنقید کی اور مگربی تہزیب کی خامیوں کو اجاگر کیا افسوس کہ ہم آج اس تہزیب کو اپنانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

دیکھتے ہیں اقبال کی نظر میں مغربی تہزیب
يہ علم و حکمت کي مہرہ بازي ، يہ بحث و تکرار کي نمائش
نہيں ہے دنيا کو اب گوارا پرانے افکار کي نمائش

تري کتابوں ميں اے حکيم معاش رکھا ہي کيا ہے آخر
خطوط خم دار کي نمائش ، مريز و کج دار کي نمائش

جہان مغرب کے بت کدوں ميں ، کليسياؤں ميں ، مدرسوں ميں
ہوس کي خون ريزياں چھپاتي ہے عقل عيار کي نمائش


-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
ہوا ہے بندئہ مومن فسوني افرنگ
اسي سبب سے قلندر کي آنکھ ہے نم ناک
ترے بلند مناصب کي خير ہو يارب
کہ ان کے واسطے تو نے کيا خودي کو ہلاک
مگر يہ بات چھپائے سے چھپ نہيں سکتي
سمجھ گئي ہے اسے ہر طبيعت چالاک

شريک حکم غلاموں کو کر نہيں سکتے
خريدتے ہيں فقط ان کا جوہر ادراک
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
تري حريف ہے يارب سياست افرنگ
مگر ہيں اس کے پجاري فقط امير و رئيس

بنايا ايک ہي ابليس آگ سے تو نے
بنائے خاک سے اس نے دو صد ہزار ابليس
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
يہ عيش فراواں ، يہ حکومت ، يہ تجارت
دل سينہ بے نور ميں محروم تسلي
تاريک ہے افرنگ مشينوں کے دھويں سے
يہ وادي ايمن نہيں شايان تجلي

ہے نزع کي حالت ميں يہ تہذيب جواں مرگ
شايد ہوں کليسا کے يہودي متولي
------------------------------------------------------------------------------------------------------------
لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں
زناريوں کو دير کہن سے نکال دو
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا
روح محمد اس کے بدن سے نکال دو
فکر عرب کو دے کے فرنگي تخيلات
اسلام کو حجاز و يمن سے نکال دو
افغانيوں کي غيرت ديں کا ہے يہ علاج
ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
اہل حرم سے ان کي روايات چھين لو
آہو کو مرغزار ختن سے نکال دو

اقبال کے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز
ايسے غزل سرا کو چمن سے نکال دو
----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
وہ حکمت ناز تھا جس پر خرد مندانِ مغرب کو
ہوس کی پنجہ خونیں میں تیغ کار زاری ہے
تدبر کی فسوں کاری سے محکم ہو نہیں سکتا
جہاں میں جس تمدن کی بناءسرمایہ داری ہے
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
یہ پیر کلیسا کے کرامات ہیں آج
بجلی کے چراغوں سے منور کئے افکار
جلتا ہے مگر شام و فلسطیں پر مرادل
تدبیر سے کھلتا نہیں یہ عقدہ دشوار
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
یورپ میں بہت ، روشنی علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمہ حیواں ہے یہ ظلمات
یہ علم ، یہ حکمت ، یہ تدبر ، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو دیتے ہیں تعلیم مساوات
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اور ہمارے بارے میں اقبال کے خیالات


ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزرگاہوں کا
اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا
آج تک فیصلہ نفع و ضرر کر نہ سکا
جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا
-------------------------------------------------------------------------------------------
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا
کیا خوب امیر فیصل کو سنوسی نے پیغام دیا
تو نام و نسب کا حجازی ہے پر دل کا حجازی بن نہ سکا
تر آنکھیں تو ہو جاتی ہیں، پر کیا لذت اس رونے میں
جب خون جگر کی آمیزش سے اشک پیازی بن نہ سکا
اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
گفتارکا یہ غازی تو بنا ،کردار کا غازی بن نہ سکا
--------------------------------------------------------------------------------------
اپنی ملت پر قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی
--------------------------------------------------------------------------------------------
وہ کل کے غم و عيش پہ کچھ حق نہيں رکھتا
جو آج خود افروز و جگر سوز نہيں ہے

وہ قوم نہيں لائق ہنگامہ فردا
جس قوم کي تقدير ميں امروز نہيں ہے
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-09-09), یاسر عمران مرزا (06-11-10), محمدخلیل (24-09-09), مرزا عامر (06-11-10), احمد نذیر (20-01-12), عبداللہ آدم (07-11-10)
پرانا 24-09-09, 03:47 AM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب،،،،،،،،،،،،،،،،
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (06-11-10)
پرانا 24-09-09, 03:06 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اتنی مشکل شاعری تو سمجھ میں‌نہیں آتی، کیا کریں
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (06-11-10)
پرانا 24-09-09, 04:58 PM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,994
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا یاسر عمران مراسلہ دیکھیں
اتنی مشکل شاعری تو سمجھ میں‌نہیں آتی، کیا کریں
السلام علیکم بھائی یاسر اور باقی مسلمان بھائی بھی یہ پڑھیں یقینن آپ سب کی سمجھ میں آسانی سے آجائے گا،،،،،،،،،،،،،،شکریہ

سید الکونین و الثقلین صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت و بہادری
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-09, 05:55 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,786
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,602 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ رضی واہ!
اتنی اچھی تحقیق پر مُبارک باد قبول ہو!

شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (25-09-09)
پرانا 06-11-10, 02:30 AM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا
روح محمد اس کے بدن سے نکال دو
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 06-11-10, 12:43 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,383
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا کوئی صاحب اس کو آسان الفاظ میں سمجھا سکتے ہیں۔
یہ اقبال کے الفاظ ہیں، اور یقیننا عام سی بات نہیں ہو گی۔ مجھے سمجھنے میں انٹرسٹ ہے۔ کوئی صاحب کوشش کریں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (06-11-10), احمد بلال (07-11-10)
پرانا 06-11-10, 07:50 PM   #8
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تھوڑا سا وقت دیں ۔
ویسے میں شاید بھائی سے درخواست کروں گا وہ بہتر طریقے سے سمجھا سکیں گے ۔

Last edited by رضی; 06-11-10 at 08:21 PM.
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
پرانا 07-11-10, 02:52 AM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار شاید میں ٹھیک سے نہ کرسکوں کوشش کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ میں بھی بس ٹامک ٹوئیاں ہی مار رہا ہوں۔ میں تو اپنی فہم کے مطابق ہی کر سکوں گا جو ھو سکتا ہے اصل مفہوم نہ ہو۔ معذرت چاہتا ہوں

شاہد بھائی سے درخواست کروں گا کہ وہ ہم ٹھیک طریقے سے سمجھائیں ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-11-11, 12:29 PM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ کل کے غم و عيش پہ کچھ حق نہيں رکھتا
جو آج خود افروز و جگر سوز نہيں ہے

وہ قوم نہيں لائق ہنگامہ فردا
جس قوم کي تقدير ميں امروز نہيں ہے
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, کوشش, کتابوں, نظر, موت, محمد, آج, امیر, بھائی, تعلیم, خون, سفر, شام, شاعری, عقل, عقدہ, علم, عمران, عرب, غيرت, غلاموں, غم, غازی, غزل, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی The Great احمد فراز 0 28-08-09 09:00 PM
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی عبدالقدوس شعبہ طب 0 26-10-07 07:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger