واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > شاعر مشرق علامہ اقبال



شاعر مشرق علامہ اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کا احوال زندگی اور ان کی شاعری کے متعلقہ معلومات اور شاعری کے مجموعے


" نغمہ ء اقبال " از سید ضمیر جعفری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-11, 06:47 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,846
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default " نغمہ ء اقبال " از سید ضمیر جعفری

" نغمہ ء اقبال " از سید ضمیر جعفری

السلام ُ علیکم جی ۔۔۔۔۔
دوستو ! آج شاعر مشرق ، ترجمان ِ حقیقت ، محرم ِ راز ِ درون ِ کائنات ، مفسر ِ و مفکر ِ قرآن اور مصور ِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال علیہ رحمہ کا یوم ِ ولادت ہے ۔ ان تمام حیثیتوں سے قطع نظر ، بطور شاعر انہوں نے اردو غزل اور نظم کو ایک بے نظیر وسعت اور یکسر نئی جہتیں عطا کر کے اردو شاعری کو نئے مطالب و معانی سے مالا مال کر دیا ۔۔۔۔۔
ہم یہاں اردو زبان کے ایک اور پُر گو اور قادرالکلام شاعر سید ضمیر جعفری کا حضرت ِ علامہ کے حضور بہت خوبصورت منظوم ہدیہ عقیدت شائقین ِ اردو ادب کے ساتھ شیئر کر رہے ۔۔۔۔۔

نغمہ ء اقبال ۔۔۔۔۔ کلام سید ضمیر جعفری


تیرا نغمہ ۔۔۔ انجم ِ فردا کی تا با نی کا نُور
تیرا نغمہ ۔۔۔ زیست کی فرخندہ پیشانی کا نُور

تیرا نغمہ ۔۔۔ درد ِ آواز ِ رحیل ِ کارواں
تیرا نغمہ گرمی ء دل ، تیرا نغمہ سوز ِ جاں

تیرا نغمہ ۔۔۔ فکر کی باد ِ سحر گاہی کا نم !
زیست کے چہرے کی لَو ، انسان کے سینے کا غم

تیرا نغمہ ۔۔۔ شہپر و شہباز و شاہیں کی اُڑان
تیرا نغمہ ۔۔۔ سر کشیدہ کوہساروں کی اُٹھان

تیرا نغمہ ۔۔۔ عظمت ِ آدم کی تقدیس ِ بلند
تیرا نغمہ قلب ِ فطرت کی صدائے درد مند

تیرا نغمہ ۔۔۔ رہرووں پر راہ ِ منزل کی کُشاد
تیرا نغمہ جذب و مستی میں در ِ دل کی کُشاد

تیرا نغمہ ۔۔۔ حُسن کا رس ، عشق کا دیوانہ پن
تیرا نغمہ دل کو چھو جاتی ہوئی پہلی کرن

روح کا نم ، دل کی برنائی اسی نغمے سے ہے
زندگی کی نغمہ پیرائی اسی نغمے سے ہے
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-11-11, 09:28 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,541
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور یار انہیں صرف علامہ اقبال ہی رہنے دو اتنے لمبے لمبے القابات سے نہ نوازو۔
اقتباس:
آج شاعر مشرق ، ترجمان ِ حقیقت ، محرم ِ راز ِ درون ِ کائنات ، مفسر ِ و مفکر ِ قرآن اور مصور ِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال علیہ رحمہ
یہ القابات مولانا صاحبان کے لیئے رہنے دو۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-04-12, 11:38 PM   #3
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اچھی شئرنگ ہے
شکریہ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
quot, پہلی, پاکستان, یوم, قرآن, چھو, نظیر, نظر, محمد اقبال, آج, انسان, ادب, اردو, بے, بے نظیر, دل, زیست, شاعری, عقیدت, علامہ, علامہ محمد اقبال, عشق, عظمت, غزل, صدائے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
بھارت نے ایسا کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے:"سیاہ" سالار اعظم حیدر خبریں 13 06-05-11 07:16 PM
ڈرامہ سیریل " پاکستان کوارٹرز " (پریس ریلیز) نورالدین فن و فنکار 11 22-11-10 10:33 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger