| شاعر مشرق علامہ اقبال شاعر مشرق علامہ اقبال کا احوال زندگی اور ان کی شاعری کے متعلقہ معلومات اور شاعری کے مجموعے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
پیدائشی نام محمد اقبال
تخلص اقبال ولادت 9 نومبر 1877ء، سیالکوٹ ابتدا سیالکوٹ وفات 21 اپریل 1938ء، لاہور اصناف ادب شاعری نثر ذیلی اصناف نظم غزل معروف تصانیف بانگ درا بال جبریل ضرب کلیم پیام مشرق علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صاحب کا نام شیخ نور محمد تھا جو کشمیری برہمنوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ شیخ نور محمد بڑے سچے ، دین دار انسان تھے۔ تعلیم: علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیے۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔ شعر و شاعری کا شوق بھی آپ کو یہیں پیدا ہوا۔ اور اس شوق کو فروغ دینے میں مولوی میر حسن کا بڑا دخل تھا۔ اعلیٰ تعلیم: ایف اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے یہاں آپ کو پرفیسرآرنلڈ جیسے فاضل شفیق استاد مل گئے جنہوں نے اپنے شاگرد کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ سفر یورپ: میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور پروفیسر براؤن جیسے فاضل اساتذہ سے رہنمائی حاصل کی ۔ بعد میں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تدریس اور وکالت: ابتداء میں آپ نے ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے لیکن آپ نے بیرسٹری کو مستقل طور پر اپنایا۔ وکالت کے ساتھ ساتھ آپ شعروشاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ 1922ء میں حکومت کی طرف سے سر کا خطاب ملا۔ سیاست: ء میں آپ پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر چنے گئے۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے اور باقاعدہ سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے۔ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے آپ کا الہ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ 1931ء میں آپ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ آپ کی تعلیمات اور قائداعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی 21 اپریل 1938میں علامہ انتقال کر گئے تھے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ جس نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔ شاعری: شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسےبڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان کے کئی کتابوں کے انگریزی ، جرمنی ، فرانسیسی، چینی ، جاپانی اور دوسرے زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ جس سے بیرون ملک بھی لوگ آپ کے متعرف ہیں۔ بلامبالغہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر مانے جاتے ہیں۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا | محمدخلیل (07-11-10), عارف اقبال (10-04-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
![]() ماشااللہ مزید کا انتظار رہے گا |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست پاکستانی!
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھا لگا پڑھ کر
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,790
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ
کمال کا پوسٹ کیا ھے اپ نے جناب۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
شاعر مشرق حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پیدائش پاکستانیوں اور تمام مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ www.tariqraheel.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#7 | ||
|
Senior Member
![]() |
شاعر مشرق حکیم الامت حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم پیدائش پاکستانیوں اور تمام مسلمانوں کو بہت بہت مبارک ہو
Last edited by محمدخلیل; 07-11-10 at 12:19 PM. |
||
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کالج, کتابوں, پوسٹ, پاکستان, قائداعظم, لوگ, محمد اقبال, مشعل, انسان, امتحان, اسلامی, استاد, جواب, حسن, دل, زمانہ, شاگرد, شعر, شعر و شاعری, علامہ محمد اقبال, عالم, صلاحیتوں, صحیح, صدارتی, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|