واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


احتشاء (infarction)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-08, 01:35 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default احتشاء (infarction)

احتشاء (infarction)

احتشاء (infarction) جانداروں کے جسم میں رونما ہونے والی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کوئی احتش (infarct) پیدا ہو جاۓ ، یعنی سادہ سے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ احتش بننے کے عمل کو احتشاء کہا جاتا ہے۔ اور احتش کا لفظ دراصل روک دینے یا کاٹ دینے کے معنی رکھتا ہے جس سے مراد انسانی جسم میں کسی حصے کو خون کی فراہمی رک جانے کی ہوتی ہے۔ جب جسم کے کسی حصے (یعنی نسیج (tissue)) کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ آجاۓ تو وہ حصہ اپنی حیات برقرار نہیں رکھ سکتا اور مردار ہوجاتا ہے۔ اس طرح کسی نسیج کے مردہ ہوجانے کے عمل کو necrosis کہتے ہیں اور جو نسیج اس طرح خون کے نا ملنے سے necrosis ہوا ہو اسکو ہی احتش (infarct) کہا جاتا ہے۔

ایسا عام طور پر شریانوں میں پیدا ہونے والی کسی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ اس شریان میں خون کے بہاؤ کو روک دیتی ہے۔ خون کی نالیوں یا شریانوں میں ایسی رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات میں لختہ (thrombus) اور صمہ (embolus) شامل ہیں۔ لختہ ایک ایسی کیفیت یا رکاوٹ کو کہا جاتا ہے کہ جو خون کی نالی کی دیوار کے ساتھ چپکی ہوئی ہو جبکہ صمہ ایک ایسی رکاوٹ ہوتی ہے کہ جو نالی کی دیواروں سے چپکی ہوئی نا ہو بلکہ آزادانہ خون کی نالی میں خون کے ساتھ ساتھ تیرتی پھر رہی ہو۔ انکی مزید تفصیل کیلیۓ انکے مخصوص صفحات دیکھیے۔

اس طرح جب جسم کے کسی عضو میں احتشاء (infarction) کی کیفیت پیدا ہوجاۓ تو وہ حصہ اپنا فعل درست انجام نہیں دے سکتا اور مختلف امراض کا باعث بنتا ہے جن میں دل کا ناکارہ ہوجانا یا عارضۂ قلب اور فالج جیسے امراض شامل ہیں جنکی بنیادی وجہ احتشاء ہی ہوتی ہے۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
infarction, خون, دل, شریانوں, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger