واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


انسانی ذہن سے قریب ترین مائیکرو چپ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-08-11, 05:29 PM   #1
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,119
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انسانی ذہن سے قریب ترین مائیکرو چپ

انسانی ذہن سے قریب ترین مائیکرو چپ

ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی آئی بی ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسی ’مائیکرو چِپ‘ تیار کی ہے جو تخلیقی طور پر انسانی ذہن کی بہترین نقل ہے۔

اس مائکرو چپ کی خاص بات یہ ہے کہ کسی بھی زندہ وجود کے اندر کے کارفرما نظام کی طرح یہ نئی معلومات ملتے ہی ’ری وائر‘ یعنی مواصلات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی قوت رکھتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس خاصیت سے ہو سکتا ہے کہ ٹیکنالوجی خود سے سیکھنے کا عمل جان جائے اور آئندہ کمپیوٹر انسانی طرزِ عمل کو سمجھنے اور ماحول کی نگرانی کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔

اس پراجیکٹ کے رہنماء دھرمندر مودھا کا کہنا ہے کہ جذبات، احساس، شعور اور آگہی جیسی ذہنی قوتوں کو تخلیق دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سائی نیپس نامی یہ ٹیکنالوجی دو کمپیوٹر چپس پر مشتمل ہے۔ ایک چپ میں 262,144 پروگرام بنانے کے ذرائع ہیں جبکہ دوسری چپ میں 65,536 سیکھنے کے ذرائع ہیں۔

فی الوقت آئی بی ایم نے سائی نیپس پروسیسر کے نظام کے متعلق تفصیلات نہیں دیں لیکن یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر رچرڈ کوپر کے بقول یہ سسٹم ایک غیر مرئی مشین کے ذریعے حقیقی موصول ہونے والے پیغامات کی نقل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا ’ایسوسی ایٹو میمری پر مشتمل یہ ایک سادہ نطام ہے اور اس سے بیشر کام نکالے جا سکتے ہیں۔ جیسے جب ہم ایک بلی کو دیکھ کر چوہے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔‘

لیکن یونیورسٹی آف لندن کے گولڈ سمتھس کالج کے ڈاکٹر مارک بشپ اس ٹیکنالوجی کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ ذہن کی قوتوں کو ایک کمپیوٹر میں ڈھالنے کے دعوے جادو سے کم نہیں ہیں۔‘

آئی بی ایم اور اس کے ساتھیوں کا سائی نیپس پر کام جاری ہے اور اس کے لیے امریکی ڈی فینس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹز ایجنسی سے دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی گئی ہے۔
انسانی ذہن سے قریب ترین مائیکرو چپ
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (23-08-11)
جواب

Tags
کوشش, کمپیوٹر, کالج, کرے, گئی, پروگرام, پروسیسر, وجود, لندن, نئی, نظام, مائیکرو, مدد, آئی, بہترین, تخلیقی, جیسی, جائے, خود, دیکھ, دیں, ذہنی, سوچ, شروع, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger