| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گھبراہٹ ايک عام انساني احساس ہے? ہم سب کو اس کا تجربہ اس وقت ہوتا ہے جب ہم کسي مشکل يا کڑے وقت سے گذرتے ہيں?
خطرات سے بچاؤ، چوکنا ہونے اور مسائل کا سامنا کرنے ميںعام طور پر خوف اور گھبراہٹ مفيد ثابت ہوسکتے ہيں? تاہم اگر يہ احساسات شديد ہوجائيں يا بہت عرصے تک رہيں تو يہ ہميں ان کاموں سے روک سکتے ہيں جو ہم کرنا چاہتے ہيں اور اس کے نتيجے ميں ہماري زندگي تکليف دہ ہوسکتي ہے? فوبيا کسي ايسي مخصوص صورتحال يا چيز کا خوف ہے جو خطرناک نہيں ہوتي اور عام طور پر لوگوں کے ليے پريشان کن نہيں ہوتي? گھبراہٹ کي علامات ذہني علامات جسماني علامات ہر وقت پريشاني کا احساس تھکن کا احساس توجہ مرکوز نہ کرپانا چڑچڑے پن کا احساس نيند کے مسائل دل کي دھڑکن محسوس ہونا زيادہ پسينہ آنا پٹھوں ميں کھنچاؤ اور درد ہونا سانس کا تيزي سے چلنا سر چکرانا بے ہوش ہو جانے کا ڈر ہونا بدہضمي اسہال گھبراہٹ کا شکار افراد ان علامات کي وجہ سے يہ سمجھتے ہيں کہ انہيں کوئي شديد جسماني بيماري ہو گئ ہے، گھبراہٹ سےان علامات ميں اور زيادہ اضافہ ہو جاتا ہے? گھبراہٹ کے غير متوقع اچانک دورے پينک (Panic) کہلاتے ہيں ? اکثر گھبراہٹ اور پينک کے ساتھ ڈپريشن بھي ہوتا ہے? جب ہم اداس ہوتے ہيں تو ہماري بھوک ختم ہوجاتي ہے اور مستقبل تاريک اور مايوس کن نظر آتا ہے? فوبيا (Phobia) ايک ايسا شخص جسے فوبيا ہو اس ميں اوپر بيان کي گئي گھبراہٹ کي شديد علاما ت پائي جاتي ہيں? ليکن يہ اس وقت ظاہر ہوتي ہيں جب وہ کسي ايسي خاص صورتحال ميں ہوں جس ميں انہيں شديد گھبراہٹ ہوتي ہو? ديگر اوقات ميں انہيں گھبراہٹ نہيں ہوتي? اگر آپ کو کتوں کا خوف ہو تو آپ اس وقت بالکل ٹھيک ہونگے جب کتے آپ کے آس پاس نہ ہوں? اگر آپ کو بلندي کا خوف ہو تو زمين پر آپ ٹھيک رہيں گے? اگر آپ ہجوم کا سامنا نہ کرسکتے ہوں تو اکيلے ميں آپ آرام سے رہيں گے? فوبيا ميں مبتلا شخص ايسي ہر صورتحال سے بچنے کي کوشش کرتا ہے جو اسے گھبراہٹ ميں مبتلا کرسکتي ہے ليکن اصل ميں اس طرح وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ يہ فوبيا شديد ہوجاتا ہے? اس کا يہ بھي مطلب ہوسکتا ہے کہ متاثرہ شخص کي زندگي ان احتياطي تدابير کي محتاج ہوجائے جو اسے ان صورتحال سے بچنے کے ليے اختيار کرني پڑتي ہيں? اس بيماري سے متاثرہ افراد کو معلوم ہوتا ہے کہ ايسا کوئي حقيقي خطرہ نہيں ہے، انھيں اپنے خوف بيوقوفانہ لگتے ہيں ليکن اس کے باوجود وہ انھيں کنٹرول نہيں کرسکتے? وہ فوبيا جو کسي پريشان کن واقعے يا حادثے کے نتيجے ميں شروع ہوا ہو اس کے ختم ہونے کے امکانات زيادہ ہوتے ہيں? کيا يہ عام ہيں؟ ہر دس ميں سے ايک شخص کو زندگي ميں کبھي نہ کبھي تکليف دہ گھبراہٹ يا فوبيا کا سامنا ہوتا ہے? تاہم زيادہ تر افراد اس کا علاج نہيں کرواتے? وجوہات ہم ميں سے کچھ لوگوں کي طبيعت اس طرح کي ہوتي ہے کہ وہ ہر بات پہ پريشان رہتے ہيں? تحقيقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کي طبيعت جينز کے ذريعے وراثت ميں بھي مل سکتي ہے? تاہم وہ لوگ بھي جو قدرتي طور پر ہر وقت پريشان نہ رہتے ہوں اگر ان پر بھي مستقل دباؤ پڑتا رہے تو وہ بھي گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہيں? کبھي کبھار گھبراہٹ کي وجہ بہت واضح ہوتي ہے اور جب مسئلہ حل ہوجائے تو گھبراہٹ بھي ختم ہوجاتي ہے? ليکن کچھ واقعات اور حالات اتنے تکليف دہ اور خوفناک ہوتے ہيں کہ ان کي وجہ سے پيدا ہونے والي گھبراہٹ واقعات کے ختم ہونے کے طويل عرصے بعد تک جاري رہتي ہے? يہ عام طور پر اس طرح کے واقعتا ہوتے ہيں جن ميں انسان کي جان کو خطرہ ہو مثلاً کار يا ٹرين کے حادثات اور آگ وغيرہ? ان واقعات ميں شامل افراد مہيںوں يا سالوں تک گھبراہٹ اور پريشاني کا شکار رہ سکتے ہيں چاہے خودانھيں کوئي جسماني چوٹ نہ لگي ہو? يہ علامات پوسٹ ٹراميٹک اسٹريس ڈس آرڈر (Post Traumatic Stress Disorder)ميں پائي جاتي ہيں? کبھي کبھي نشہ آور اشيا مثلاً ايمفيٹا مائنز(amphetamines)، ايل ايس ڈي يا ايکسٹيسي (ecstasy)کے استعمال کي وجہ سے بھي گھبراہٹ ہوسکتي ہے? حتي? کہ کافي ميں موجود کيفين بھي ہم ميں سے کچھ افراد کو تکليف دہ حد تک گھبراہٹ کا شکار کرنے کے ليے کافي ہے? تاہم دوسري طرف يہ واضح نہ?يں ہے کہ کوئي مخصوص شخص کيوں گھبراہٹ ميں مبتلا ہوتا ہے ? اس ليے کہ يہ ان کي شخصيت ، ان پر گذرنے والے واقعات اور زندگي کي تبديليوں مثلاً بچے کي پيدائش وغيرہ کي وجوہات کے باعث ہوتے ہيں? مدد طلب کرنا اگر ہميں بہت زيادہ دباؤ ميں رہنا پڑے تو ہم بيشتر وقت پريشان اور خوفزدہ رہيں گے? ہم عام طور پر ان کيفيات کا مقابلہ کرليتے ہيں کيونکہ ہميں ان کي وجہ پتہ ہوتي ہے اور يہ معلوم ہوتا ہے کہ يہ صورتحال کب ختم ہوگي ?مثلاً ڈرائيونگ ٹيسٹ سے قبل ہم ميں سے بيشتر لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہيں ليکن ہم اس پر قابو پاليتے ہيں کيونکہ ہميں معلوم ہوتا ہے کہ ٹيسٹ ختم ہونے کے ساتھ ہي گھبراہٹ بھي ختم ہوجائے گي? ليکن بعض لوگ بہت زيادہ وقت کے ليے ان گھبراہٹ اور خوف کے احساسات کا شکار رہتے ہيں، انہيں نہيں پتہ ہوتا کہ انہيں کس وجہ سے گھبراہٹ ہو رہي ہے اور يہ گھبراہٹ کب اور کيسے ختم ہوگي ? اس پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے اور اس سلسلے ميں عام طور پر کسي کي مدد کي ضرورت ہوتي ہے? اکثر اوقات لوگ اس سلسلے ميں مدد نہيں حاصل کرنا چاہتے کيونکہ انھيں يہ لگتا ہے کہ لوگ انھيں پاگل سمجھيں گے? جبکہ حقيقت يہ ہے کہ گھبراہٹ اور خوف ميں مبتلا لوگ شاذ و نادر ہي کبھي شديد قسم کي دماغي بيماريوں ميں مبتلا ہوتے ہيں? جتني جلدي مدد حاصل کي جائے اتنا ہي بہتر ہوگا بجائے اس کے کہ خاموشي سے تکليف برداشت کي جائے? گھبراہٹ اور خوف ميں مبتلا لوگ ان احساسات کے بارے ميں کسي سے حتي? کہ گھر والوں يا قريبي دوستوں سے بھي بات نہيں کرتے ? اس کے باوجود يہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹھيک نہيں ہيں ?اس مسئلے ميں مبتلا فرد پيلاہٹ اور تناؤ کا شکارنظر آئے گا اور معمول کي آوازوں مثلاً دروازے کي گھنٹي يا کار کے ہارن سے بھي بہت زيادہ چونک جائے گا? وہ چڑچڑے پن کا شکار ہوتے ہيں اور اس کي وجہ سے قريبي افراد سے بحث مباحثہ ہوسکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب ان کو يہ اندازہ نہ ہو کہ مريض کچھ مخصوص کام کيوں نہيں کرپارہا? گوکہ دوست اور گھر والے گھبراہٹ کي وجہ سے ہونے والي تکليف کو سمجھتے ہيں تاہم انھيں يہ تمام پريشانياں بلا وجہ لگتي ہيں? بچوں ميں گھبراہٹ اور فوبيا اکثر بچے کبھي نہ کبھي کسي وجہ سے ڈر جاتے ہيں ? نشوونما کے دوران يہ معمول کي بات ہے? مثلاً چھوٹے بچے اپني ديکھ بھال کرنے والےافراد سے مانوس ہوجاتے ہيں اور اگر کسي وجہ سے وہ ان سے الگ ہوجائيں تو بچے بہت پريشان ہوجاتے ہيں اور گھبرا جاتے ہيں? بہت سے بچے اندھيرے يا فرضي وجود (جن بھوتوں)سے ڈرتے ہيں? يہ خوف عام طور پر بڑے ہونے کے بعد ختم ہوجاتے ہيں اور بچوں کي زندگي يا ان کي نشوونما کو متاثر نہيں کرتے ہيں? زيادہ تر بچے اسکول کے پہلے دن جيسے اہم واقعات کے بارے ميں خوفزدہ ہوتے ہيں ليکن بعد ميں يہ خوف ختم ہوجاتا ہے اور وہ اس نئي صورتحال کے عادي ہو کر اس سے لطف اندوز ہونے لگتے ہيں? نوجونوں کا مزاج اکثر بدلتا رہتا ہے ? ان کي پريشانيوں کي وجوہات مختلف ہوسکتي ہيں مثلاً وہ کيسے لگ رہے ہيں، دوسرے لوگ ان کے بارے ميں کيا سوچتے ہيں، عموماً لوگوں سے ان کے تعلقات کيسے ہوتے ہيں اور خصوصاً صنف مخالف کے ساتھ تعلقات کيسے ہيں ? ان پريشانيوں کے بارے ميں بات چيت کرکے ان پر قابو پايا جاسکتا ہے? تاہم اگر يہ پريشانياں بہت بڑھ جائيں تو اور لوگ اس بات کا اندازہ کرسکتے ہيں کہ وہ اسکول ميں اچھي کارکردگي کا مظاہرہ نہيں کررہے، ان کا رويہ بدل گيا ہے يا وہ جسماني طور پر ٹھيک نہيں ہيں? اگر کوئي بچہ يا نوجوان يہ محسوس کرے کہ پريشاني، گھبراہٹ يا خوف اس کي زندگي تباہ کررہے ہيں تو اسے فيملي ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہيے? اينگزائٹي اور فوبيا کا شکار لوگوں کي مدد مسئلے کے بارے ميں گفتگو کرنا يہ اس صورت ميں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جب مسئلہ فوري نوعيت کا ہو مثلاً شريک حيات سے عليحدگي، بچے کي بيماري يا نوکري کا چھوٹ جانا? کس سے بات کي جائے؟ ايسے دوست يا رشتے داروں سے بات کريں جن پر آپ اعتماد کرتے ہوں، جن کي رائے کو اہميت ديتے ہوں اور جو آپ کي بات اچھي طرح سنتے ہوں? شايد وہ بھي ايسے مسائل سے گذر چکے ہوں يا ايسے کسي شخص کو جانتے ہوں جو ان ہي حالات کا شکار رہا ہو? بات کرنے کے موقع کے ساتھ ساتھ ہميں يہ بھي پتہ چل سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں نے ايسے مسائل کا سامنا کس طرح کياتھا? پرسکون رہنا سيکھيں پرسکون رہنے کا کوئي مخصوص طريقہ سيکھنا گھبراہٹ اور پريشاني پر قابو پانے ميں مفيد ہوسکتا ہے? يہ گروپ کي صورت ميں بھي سيکھا جا سکتا ہے، ماہرين کي مدد سے بھي، اور اس کے علاوہ کتابوں اور وڈيو ٹيپس کے ذريعے ہم خود بھي يہ طريقے سيکھ سکتے ہيں? اس عمل سے اس وقت صحيح فائدہ ہوتا ہے جب اسے باقاعدگي سے کيا جائے بجائے اس کے کہ صرف اس وقت کيا جائے جب انسان کسي مسئلے کا شکار ہو? سائيکو تھيراپي يہ بات چيت کا ايک زيادہ جامع طريقہ ہےجس سے ہميں گھبراہٹ کي ان وجوہات کو جاننے ميں مدد مل سکتي ہے جنھيں ہم اب تک پہچان نہيں پائے? اس طريقے پر عمل انفرادي يا گروپ کي صورت ميں کيا جاسکتا ہے اور عام طور پر يہ ہفتہ وار بنيادوں پر کئي ہفتوں يا مہيںوں تک کيا جاتا ہے? سائيکو تھيراپسٹ ڈاکٹر بھي ہو سکتے ہيں اور نہيں بھي? ادويات گھبراہٹ اور فوبيا ميں مبتلا کچھ افراد کے علاج ميں ادويات کا استعمال بھي کياجاسکتا ہے? عام سکون بخش ادويات ميں ويليم کي طرح کي ادويات) زيادہ تر خواب آور ادويات، ادويات کي اس قسم سے تعلق رکھتي ہيں) شامل ہيں? گھبراہٹ کو ختم کرنے ميں يہ ادويات بہت موثر ثابت ہوتي ہيں تاہم اس بات کا خيال رہے کہ صرف چار ہفتوں کے باقاعدہ استعمال سے انسان ان کا عادي بن سکتا ہے اور جب لوگ انھيں چھوڑنے کي کوشش کرتے ہيں تو انھيں ناخوشگوار علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جوکافي عرصے تک جاري رہ سکتي ہيں? گھبراہٹ کے لمبے عرصے کے علاج کے ليے ان ادويات کا استعمال مناسب نہيں اينٹي ڈپريسنٹ ادويات اينٹي ڈپريسنٹ ادويات کو گھبراہٹ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈپريشن (جس کے ليے يہ عام طور پر تجويز کي جاتي ہيں)کے ليے بھي استعمال کيا جاسکتا ہے? ان ميں سے کچھ ادويات کسي مخصوص قسم کي گھبراہٹ پر مخصوص اثرات مرتب کرتي ہيں? ان کا ايک منفي پہلو يہ ہے کہ يہ دو سے چار ہفتوں ميں اثر کرتي ہيں اور ان کے نتيجے ميں متلي، غنودگي، سر چکرانا، مںہ کا خشک ہونا اور قبض جيسي شکايات ہوسکتي ہيں? بيٹا بلاکرز بيٹا بلاکرز عام طور پر ہائي بلڈ پريشر کے علاج ميں استعمال ہوتے ہيں? کم مقدار ميں يہ گھبراہٹ سے ہونے والے جسماني کپکپاہٹ کو کنٹرول کرتے ہيں اور لوگوں سے ملاقات يا پبلک ميں تقرير کرنے سے تھوڑي دير پہلے انھيں ليا جاسکتا ہے? یہ کتابچہ رائل کالج آف سائکائٹرسٹس، یو کے اور ڈپارٹمنٹ آف سائکائٹرٰ ی، آغا خان یونیورسٹی کراچی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ مدیر: ڈاکٹر سید احمر ایم آر سی سائیک نظرَثانی: ڈاکٹر مراد موسیٰ خان ایم آر سی سائیک
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
| 20 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا | mama_shalla (23-10-11), Miss Khan (19-10-11), rana ammar mazhar (18-10-11), shafirajput (08-12-11), shafresha (12-09-10), کنعان (13-09-10), ھارون اعظم (12-09-10), نورالدین (09-10-10), نبیل خان (14-12-11), منتظمین (12-09-10), محمد یاسرعلی (30-12-11), مرزا عامر (12-09-10), ام حازم (11-01-11), احمد نذیر (23-09-11), حیدر Rehan (23-09-11), شاہ جی 90 (13-09-10), عبیداللہ عبید (12-09-10), عبدالقدوس (12-09-10), عبداللہ آدم (05-05-11), عروج (02-10-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کمال ہے اتنا زبردست مراسلہ اور کسی نے اس پر کمنٹس دینا تو دور کی بات شکریہ کا بٹن تک نہیں دبایا۔ ہو سکتا ہے جب یہ مراسلہ لکھا گیا ہو اس وقت شکریہ کا بٹن ایجاد ہی نہ ہوا ہو ۔
اینگزائیٹی( گھبراہٹ) ہو ، فوبیا (مستقل خوف) یا ڈپریشن (انتہائی افسردگی کی کیفیت) یہ انسان کو جیتے جی مار دیتی ہے ۔ خون کا دوران تیز رہتا ہے ۔ یعنی دل عام حالت سے زیادہ تیزی سے دھڑکتا ہے ۔ بلا وجہ کا خوف رہتا ہے ۔ سینے کے ارد گرد بھاری وزن محسوس ہوتا ۔ اور خوف کی اس کیفیت میں سوچتا ہے کہ میں جب بوڑھا ہو جاؤں گا تو میرا کیا ہو گا ۔ جبکہ ابھی بوڑھا ہونے میں 30 سال باقی ہیں ۔ اگر میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور میں معذور ہو گیا تو کیا ہوگا ۔ اگر ایسی بیماری لگ گئی کہ جس کا علاج ہی نہیں ہے تو میں کیا کروں گا ۔ اگر میرے گھر میں آگ لگ گئی تو کیا ہو گا ۔ باوجود اسکے کہ زندگی میں کوئی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی ایسا شخص ہر پل کسی نہ کسی ڈر کا شکار رہتا ہے ۔اور ڈپریشن افسردگی معاشی بوجھ بڑھاتی ہے تو ویسے ہی بہت خطرناک کیفیت ہوتی ہے۔ یہ مردوں میں کم اور خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے ۔ وقفے وقفے سے رونے کے دورے پڑتے ہیں ۔ ذہن پر غم چھایا رہتا ہے ۔ ان تینوں کیفیات کی تفصیل تو آپ نے پڑھ ہی لی ۔ لیکن میں آپ کو کچھ تدابیر اور اس کا روحانی علاج شئیر کروں گا امید ہے آپ کو اس کا فائدہ ہوگا ان امراض کی دنیا بھر میں بے شمار دوائیں ایجاد کی جاچکی ہیں لیکن ان کے استعمال سے انسان ان کا عادی ہو جاتا ہے اور اگر انہیں چھوڑ دیا جائے تو ذہنی امراض پھر سے لوٹ آتے ہیں ۔ اور کچھ عرصے بعد یہ دوائیں بھی اپنا کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں ۔ اور نتیجہ بعض اوقات خود کشی تک چلا جاتا ہے۔ 1 پاک صاف رہنے کی کوشش کریں ۔ 2 کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ہر وقت چلتے پھرتے کچھ نہ کچھ وظیفہ پڑھتے رہتے ہیں ۔ جو وظیفہ پڑھتے ہیں ان الفاظوں کی اپنی ایک طاقت ہوتی ہے ان کے اپنے انوارات ہوتے ہیں جو اس طرح پڑھنے سے انسانی ذہن کی برداشت سے باہر ہو جاتے ہیں اور ذہن میں موجود کیمیکلز کا توازن بگڑ جاتا ہے ۔ جس سے ان تینوں میں سے ایک یا پھر تینوں کیفیات ایک ساتھ پیدا ہو جانے کا احتمال ہوتا ہے ۔ انسان کا دل اس دنیا سے گھبرا جاتا ہے اور اس پر ایسی کیفیت طاری ہو جاتے ہے کہ وہ جنگلوں میں بھاگنے کی خواہش کرتا ہے ۔ لہٰذا جتنا آسانی سے ہو سکے آپ ایک جگہ بیٹھ کر باوضو وظائف پڑھیئے اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو دعاوں میں یا رکھیے۔ 3 - اگر کوئی شخص اس طرح کی ذہنی کیفیات سے چھٹکارا پانا چاہے تو اسے چاہیئے کہ نماز کی پابندی کرے اور ہر نماز کے بعد ۔ 3 بار ایۃالکرسی اور مع بسم اللہ الرحمن الرحیم 21 ،21 بار سورۃ الفلق اور سورۃ الناس بھی پڑھ لے تو انشا ءاللہ چند روز میں بہت افاقہ ہو گا۔ اور اس طرح کی تبدیلی رونما ہوگی کے عقل حیران رہ جائے گی ۔ 4 - اگر مریض یہ سب کچھ نہیں پڑھ سکتا یا پھر چھوٹا بچہ ہے تو اسے ایک بوتل پانی پر یہی عمل دن میں ایک مرتبہ پڑھ کر دے دیں اور مریض کو ہدایت کریں کہ وہ اس پانی کو 24 گھنٹے میں ختم کر لے۔بچے کے لیئے پانی کم رکھیں چند روز بعد مریض تندرست ہو جائے گا انشا ءاللہ۔ لیکن مریض کے سر پر یا جسم کے کسی حصے پر ہاتھ رکھ کر یہ عمل نا کریں ورنہ مرض کا آپ تک پہنچ جانے کا احتمال ہے ۔ اس طرح کی ذہنی کیفیات کا زیادہ تر تعلق شیطان سے ہوتا ہے جس نے اللہ سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انسان کو بہکا کر رہے گا ۔ اور ناشکرا بنا کر چھوڑے گا۔ شیطان انسان کو اس کیفیت تک لے آتا ہے کہ انسان اللہ کا مکمل طور پر ناشکرا بن جاتا ہے ۔ اور اپنی قیمتی جان کو ختم کرنے میں بھی عار محسوس نہیں کرتا۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اس تھریڈ میں ساتھی بھر پور حصہ لیں ۔ کیوں کہ بیان کردہ کیفیات آج کل معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہیں ۔ اگر کوئی ساتھی اس سلسلے میں ذاتی رابطہ کرنا چاہے تو بسم اللہ ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
Last edited by مرزا عامر; 23-09-11 at 06:32 PM. |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
واہ وجیہہ واہ!
شاباش بہت اچھے بھئی!!!!!!!!!!
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت عمدہ ۔۔۔ سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، وجی بھائی ، ایک اچھا موضوع شروع کیا ہے ، اس مصیبت یعنی Anxiety کے طبی اور مادی علاج کے بارے میں آپ نے کچھ معلومات مہیا کی ہیں ، اس کے بارے میں کافی عرصہ پہلے میں نے ایک مضمون لکھا تھا ، آپ کا یہ مضمون دیکھ کر خیال آیا کہ اُسے بھی پوسٹ کر دوں ، ابھی ابھی اس کا پہلا حصہ ارسال کیا ہے ، جس میں اس مصیبت کے کچھ نتائج اور ایمانیات اور روحانیت کے ذریعے اس کے علاج کا ذکر ہے ، ::::::: نفسیاتی دباؤ Anxiety سے نجات کا طریقہ ::::::: پڑھ کر اپنی قیمتی رائے اور معلومات سے نوازیے ۔ والسلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا یہ اچھا نہیں ہوگا کہ اس پر کمنٹس آتے رہیں ۔ نہ صرف انگزائیٹی اور فوبیا بلکہ ڈپریشن کے بارے میں بھی اس پر لکھا جائے ۔ اس طرح عادل سہیل صاحب نے ایک دھاگہ شروع کیا ہے ۔ جس میں ان بیماریوں کے علاج کے بارے میں قران و سنت کی روشنی میں بات کی گئی ہے۔ آخر میں ان تمام مراسلات کی اہم باتیں ۔ یہ بیماریاں، وجوہات ، ان کے اثرات ، بچاؤ کے قران و سنت اور وظائف سے علاج۔ کو جمع کر کے سر ورق کے لئیے اپلائی کیا جائے ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا | عبداللہ آدم (14-09-10), عروج (02-10-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ مرزا بھائی اس دھاگے کو زندہ کرنے کا
پسند کرنے کا شکریہ شاہد بھائی اور منتظمین بھائی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,862
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیرا ، مرزا بھإئی ، کافی مناسب خیال ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات جمع ہونے کے بعد انہیں ایک دوسرے سے مربوط کر کے سرورق پر پیش کیا جائے ، میں ان شاء اللہ دو تین دن میں مکمل مضمون ارسال کر دوں گا ، و السلام علیکم۔ |
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حضرات فرماتے ہیں دلوں کی بیماریوں کا اصل سبب اللہ کی ذات پر یقین کی کمی ہے
یہ ایک چھوٹی سی فائل PowerPoint فارمیٹ میں ہے اس کو دیکھئے انشااللہ آپ کو اچھا لگے گا GUESS_WHO.pps اگر آپ کے پاس PowerPoint نہیں تو PowerPoint Viewer ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کریں ppviewer.exe
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت زبردست ۔ شکریہ ناصر بھائی ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (18-10-11), فیصل ناصر (13-09-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپکا شکریہ ، اس مسلہء سے میں بھی گزر رھی ھوں کافی راھنمائ مل گئ۔
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قوت ارتکاز یا پھر مراقبہ کے بارے میں کوئی ساتھی راہنمائی فرمائیں کہ اس مسلے میں ان سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (03-10-10) |
|
|
#14 | ||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اقتباس:
|
||
|
|
|
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,652
شکریہ: 9,808
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اپ قوت ارتکاز سے کیا مراد لیتے ہیں؟ مراقبہ بعد میں دیکھتےہیں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوشش, کنٹرول, کالج, کتابوں, پہچان, پوسٹ, پاگل, واقعات, نماز, نظر, موقع, مقابلہ, متوقع, مسائل, معلوم, حل, خواتین, خان, دل, رشتے, شخص, علاج, صورتحال, صاف, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|