واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-12-10, 12:17 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,191
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم

ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم

آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر مراکز پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسپرین کی ایک چھوٹی سی روزانہ خوراک کینسر سے ہلاک کی خطرے کو پانچ گنا کم کر دیتی ہے۔

لانسٹ میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے سلسلے میں پچیس ہزار مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق برطانیہ سے تھا۔

ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر کی مریضوں میں ایسپرین سے ہونے والی فوائد اس سے پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہیں، جن میں خون بہنا سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بات ڈاکٹروں کو پہلے سے معلوم ہے کہ ایسپرین کے استعمال سے دل مریضوں کو دل کا دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن اب تک یہ کہا جاتا تھا کہ اگرچہ اس کے استعمال سے کچھ فائدہ ہوتا ہے لیکن اس سے معدہ اور بڑی آنت میں خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

لیکن حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسپرین کی استعمال کے فوائد و نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین کو کینسر کے خلاف اس کے مدافعتی اثرات کو نہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔

جن مریضوں کو ایسپرین کی روزانہ خوارک دی گئی ان میں تجربے کی مدت کے دوران کینسر سے ہلاکت کا خطرہ ایک چوتھائی کم ہو گیا جبکہ ایسے مریضوں کی کسی دیگر بیماری سے موت کے خطرے میں بھی دس فیصد کمی آئی۔

ایسپرین کے فوائد پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ ادھیڑ عمر افراد کو فوری طور پر اسپرین کھانا شروع کر دینی چاہیے لیکن کینسر کے بارے میں ہونے والی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اس بات پر غور کرنا چاہیے۔

دیکھا گیا ہے کہ روزانہ پچھہتر گرام کی چھوٹی سی خوراک لینے سے بھی کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر پیٹر روتھویل کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہزار میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں اندرونی بلیڈنگ یا معدے اور بڑی آنت میں خون بہنے کی بیماری ہو سکتی ہے لیکن ایسپرین کھانا سے یہ خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمر کے لوگوں میں پیٹ کے اندر خون بہنے کا خطرہ بہت کم ہے لیکن پچھہتر سال کے بعد یہ خطرہ ڈرامائی طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق عام افراد کو پینتالیس سے پچاس کے دوران ایسپرین کا استعمال شروع کر دینا چاہتے اور اس کے استعمال کو پچیس سال تک جاری رکھنا چاہیے۔

بی بی سی اردو
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
آصم (19-12-10)
پرانا 13-12-10, 01:02 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ اور معلومات کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, فوائد, ہوتا, فوری, گئی, پہلے, والی, نظر, موت, مطابق, معلوم, انداز, اردو, استعمال, ثابت, خون, خلاف, دینا, دل, زندگی, سال, شخص, شروع, طور, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ ایسپرین سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم سیپ شعبہ طب 1 16-02-11 10:11 AM
کیسپر اسکائی کی فائنڈر شازل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 15-08-08 02:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger