واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


بلڈ پریشر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-11, 03:13 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلڈ پریشر

بلڈ پریشر

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

بلند فشار خون۔Hypertension.High blood pressure

نارمل فشار خون۔
سسٹولک بلڈ پریشر ۔120 ملی میٹر مرکری اوسط۔رینج 100 سے 139 ملی میٹر مرکری۔
ڈائسٹولک بلڈ پریشر ۔70 ملی میٹر مرکری اوسط۔رینج 60 سے 89 ملی میٹر مرکری
بلڈ پریشر کیوں ضروری ہے ؟
بلڈ پریشر اس لیے ضروری ہے کہ خون بدن کے ہر ایک حصے میں دل کے سکڑنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباو کی وجہ سے پہنچتا ہے اور پورے بدن کو آکسیجن اور غذہ مہیا کرتا ہے۔اگر پلڈ پریشر نہ ہو تو جسم کے تمام حصے مردہ ہو جائیں،
بلند فشار خون کی دو اقسام ہیں۔
ابتدائی بلند فشار خون۔Essentiol ,Primary hypertensionیہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑہتا ہے ۔اس کی وجہ معلوم نہیں ۔لیکن نمک کا کثرت سے استعمال۔بلند فشار خون کا خاندانی رجحان(افریقن کالوں میںزیادہ۔امیرکن اور ایشیائی اقوام میں کم)۔موٹاپا۔مرغن خوراک کا استعمال۔

ثانوی بلند فشار خون Secondary hypertension
اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔
امراض گردہ۔گردے کی شریان کا تنگ ہونا (renovascular hypertension)۔گردہ کے ٹیومر۔گردہ کی مزمن سوزش۔(pylonephritis,Gluomerolonephritis) پولی سسٹک گردہ۔
ایڈرینل گلینڈ کا ٹیومر (pheochromocytoma )
خون کی بڑی شریان کا تنگ ہو جانا۔(Coarctation of the aorta)
گردے کا فیل ہونا۔
موٹاپا۔اوربدن میں انسولین کے استعمال میں خرابی (یہ موروثی ہو سکتی ہے
حمل۔تیسری سہ ماہی میں ۔
تفکرات۔ذہنی دباو۔
ذیابیطس۔
خون میں چکنے اجزا (کولسٹرول)کا بڑھ جانا۔
دل کے والو میں خرابی۔
سگریٹ نوشی۔
خون کے امراض(polycythemia )
ادویات۔خاص طور پر درد کم کرنے والی ادویات۔بروفن۔پونسٹان۔ڈائی کلوفینک۔پائروکسی کیم وغیرہ۔
نس کے ذریعے مائعات کا ضرورت سے ذیادہ استعمال۔
بلندفشار خون کی علامات
اسے خاموش قاتل کہتے ہیں اور اکثر اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔اس لئے چیک کراتے رہنا چاھیے۔
سر درد۔چکر آنا۔نظر کا دھندلا جانا۔الٹی کا آنا۔ کانوں کا سائیں سائیں کرنا۔تھکاوٹ۔چہرے کا سرخ ہوجانا
بلڈپریشر کے خطرات۔
درد دل۔انجائنا
دل کافیل ہونا۔Heart failure
گردہ کا فیل ہونا
دل کا دورہ heart attack
دماغی شریان کا پھٹ جانااور فالج.brain Hemorrhage
نظر کا چلے جانا۔
دل کی ڈھڑکن میں بے قاعدگی۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچاو۔
طرز حیات میں تبدیلی لائیں۔
تفکرات اور ذہنی دباو سے بچیں
باقاعدگی سے ورزش کریں
نمک کا استمعال کم کریں
گوشت اور چکنائی سے دور رہیں۔
پھل سبزی اور اور دالوں کا استعمال زیادہ کریں
سگریٹ نوشی اور شراب نوشی ترک کر دیں۔
وزن کم کریں ۔
شوگر کا موئثر کنٹرول۔
ثانوی بلڈ پریشر کی وجہ معلوم کریں اور اس کا علاج کریں
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
sahj (03-01-11), شمشاد احمد (03-01-11), عبداللہ آدم (04-01-11), عروج (03-01-11)
پرانا 03-01-11, 04:34 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام

شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-01-11, 04:35 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے حد ممنون ھوں سیپ، تمہاری اسقدر معلوماتی تحریر پر۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
brain, com, ہونا, کوئی, پیدا, پورے, والی, وجہ, ورزش, چیک, معلوم, اقسام, اللہ, السلام, بے, تمام, ترک, حیات, دل, درد, سکتی, ضروری, ضرورت, طور, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger