|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ڈاکٹروں کے حاصل کردہ سائنسی شواہد سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گھانا کے روایتی پودوں کا استعمال زخموں کے بھرنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
افریقہ میں پائے جانے والے گلِ لالہ کے درخت اور سکامون افزیلی کے پودے سے مرہم تیار کر کے زخموں پر لگایا جاتا ہے۔ برطانیہ اور گھانا کے محققین نے ہیروگیٹ میں منعقدہ برٹش فارماسوٹیکل کانفرنس میں بتایا ہے کہ پودوں سے تیار کی گئی دواؤں کے تجربات کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے گھانا کے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ انہیں کون سے پودے استعمال کرنے چاہئیں اور اور کن پودوں کا استعمال سائنسی اعتبار سے سودمند ہے۔ ان محققین کا تعلق لندن کے کنگز کالج اور گھانا کی کوامی نکرومہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔ محققین نے اپنے مطالعہ میں اس بات پر غور کیا کہ گھانا کے ایک بڑے نسلی گروہ اشانتیز سے تعلق رکھنے والے افراد گلِ لالہ کے درخت کی چھال اور سکامون افزیلی کی ٹہنیاں استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران چار اقسام کے مختلف بیکٹیریا پر ایسی ہی دو روایتی دواؤں کے تجربات کیے گئے جن کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئے۔ تجربات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان دواؤں میں بوسیدگی سے بچاؤ کے خواص بھی پائے جاتے ہیں۔ افریقہ میں پائے جانے والے گلِ لالہ پر مزید تجربات ابھی جاری ہیں۔ کنگز کالج کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پیٹر ہاؤٹن کہتے ہیں طبی خصوصیات کے حامل پودے روایتی دواؤں کو مزید موثر بناتے ہیں اور گھانا جیسے ممالک کے لوگوں ان دواؤں کے زیادہ متبادل استعمال کرنے کے متحمل بھی نہیں ہیں۔
__________________
----------
![]() |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,165
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کالج, لندن, اچھی, بھائ, سچ, شئیرنگ, عدنان |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جڑی بوٹیاں مؤثر ذریعہ علاج ہیں | ام غزل | گھریلو ٹوٹکے | 47 | 29-10-11 08:18 PM |
| مصر میں امریکی سفارتخانہ کی گاڑی نے مظاہرین کو روند ڈالا، یو ٹیوب پر ویڈیو فوٹیج جاری | گلاب خان | خبریں | 0 | 06-02-11 05:46 AM |
| جڑی بوٹیاں مؤثر ذریعہ علاج ہیں | چیتا چالباز | شعبہ طب | 0 | 20-12-08 12:19 PM |
| بلوچستان، جڑی بوٹیاں کم ہوگئیں | وجدان | میرا پاکستان | 0 | 02-09-08 11:37 AM |
| ورلڈ کپ فٹ بال: میزبانی کے حوالے سے روٹیشن پالیسی میں تبدیلی | عبدالقدوس | فٹبال | 0 | 29-10-07 11:26 AM |