واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


خسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہےخسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 10:59 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default خسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہےخسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہے

خسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہےخسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہے

خسرہ پھیلنے کی وجہ آلودگی، ناقص صفائی اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہے

شہر میں خسرہ نے شدت اختیار کرلی۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بالغ افراد بھی متاثر ہونے لگے۔ خسرہ سے متاثر ہونے یا خسرہ پھیلنے کی بنیادی وجہ آلودگی‘ صفائی ستھرائی کی صورت کا غیر تسلی بخش ہونا اور قوت مدافعت کا کم ہونا ہوتا ہے۔ سیکرٹری جنرل کالج آف فیملی میڈیسن پاکستان‘ ڈاکٹر عزیز خان ٹانک نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خسرہ سے انسان کسی بھی عمر میں متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لئے عموماً بچے اس سے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں۔ بارش کے بعد یا موسم گرما میں جراثیمی بیماریاں زیادہ عام ہوجاتی ہیں اس لئے اس سے موسم میں خسرہ کے کیسز بھی بڑھ جاتے ہیں۔ قوت مدافعت کے علاوہ کیونکہ اس بیماری کا تعلق صفائی کی صورت حال سے بھی ہے۔ اس تناظر میں اکثر دیکھا جائے تو کراچی میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 5 سے 10 لاکھ افراد سڑکوں پر رہتے ہیں۔ ان افراد کو ظاہر ہے نہانے کی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔ ان افراد سے عام آدمیوں کا بھی رابطہ رہتا ہے۔ لہٰذا ان کے ذریعے بیماریوں کے جراثیم عام افراد تک پہنچتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خسرہ دو طرح کی ہوتی ہیں ایک چھوٹے دانوں اور ایک بڑے دانوں والی، خسرہ کا عرصہ 3 سے 16 دن پر محیط ہوتا ہے۔ اس میں انسان کو تیز بخار‘ جسم میں درد‘ آنکھوں میں پانی آنا یا آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے۔ خسرہ گو کہ اپنی میعاد پر جاتی ہے۔ تاہم ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی خسرہ کے دانے خشخش کے دانوں کی طرح ہوتے ہیں۔ خسرہ کے دانے پیٹھ‘ چہرے اور سینے پر نظر آتے ہیں ڈاکٹر عزیز خان ٹانک نے بتایا کہ خسرہ میں ویسے تو کھانے پینے کا کوئی پرہیز نہیں ہوتا۔ تاہم اگر تیز مرچوں کے سالن‘ ٹھنڈے پانی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہے۔ ضروری ہے کہ خسرہ سے متاثرہ مریض کا تولیہ اور بستر وغیرہ گھر کے دیگر افراد سے علیحدہ کردیئے جائیں اور ایسے مریض کے کپڑے گھر کے دیگر افراد کے کپڑوں سے الگ دھوئیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن خسرہ سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔ تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ جن بچوں کو ٹیکے لگ گئے ہوتے ہیں وہ بھی اس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ عموماً ایسے افراد 20 فیصد ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں ویکسین کو اس طریقے سے محفوظ نہیں رکھا جاتا ہے جس طریقہ سے کیا جانا چاہئے۔ ٹیکے لگے ہونے والے 20 فیصد بچوں کے متاثر ہونے کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ انہیں جو ویکسین دی جاتی ہے وہ غیر معیاری طریقے سے محفوط رکھے جانے کی وجہ سے اپنی افادیت کھو دیتی ہے۔ ڈاکٹر عزیز نے کہا کہ حساس ادویات کو معیاری طریقے سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے میڈیکل اسٹور کے جعلی لائسنس منسوخ کئے جائیں اور میڈیکل اسٹور کے لائسنس صرف فارماسٹ کو ہی جاری کئے جائیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, کراچی, نظر, انسان, بہترین, بچوں, حال, خان, شہر, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قوت سماعت اور کان زارا شعبہ طب 2 24-02-11 10:22 AM
کان اور قوت سماعت سیپ شعبہ طب 0 14-02-11 10:43 PM
نیویارک، بدبخت نے مسجد میں غلاظت پھیلا دی، نمازیوں کو دہشتگرد پکارتا رہا جاویداسد خبریں 1 27-08-10 03:55 PM
اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ جاری، معیشت میں زر کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 03:27 PM
نائن زیرو اور مجھ پر حملے کی افواہ پھیلائی گئی، فاروق ستار خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger