26-10-07, 07:09 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی
صوبائی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر سہراب خان سرکی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے خصوصی افراد کے لئے بھرتیوں میں 2 فیصد کوٹے کی منظوری دیدی ہے جس پر میرٹ کی بنیاد پر خصوصی افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ سندھ اور کوآرڈینیشن گروپ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کمپیوٹر لٹریسی اینڈ ٹریننگ سینٹر کے پانچویں بیج کے کامیاب طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کا بھی وہ ہی حق بنتا ہے جو معاشرے کے دیگر لوگوں کا ہوتا ہے جبکہ اسپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں دیگر افراد کے ساتھ مل کر کام کر سکیں۔ صوبائی وزیر نے اسپیشل افراد کی جانب سے کی گئی تقاریر پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان افراد نے جس طرح سے اپنی تقاریر میں تعمیری خیالات کا اظہارکیا ہے وہ دیگر افراد سے کہیں زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیشن گروپ کے چیئرمین حنیف ایس کالیا نیے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ادارہ میں جدید لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ بانو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن بلائنڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق صدر صفدر علی نجمی، حافظ نسیم الدین، شاہد گاندھی اور دیگر اسپیشل افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|