واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


خلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell)

Like Tree1Likes
  • 1 Post By طارق راحیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-08, 03:47 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default خلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell)

خلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell)

خلیہ

شکل ا۔ خلیات کی دو بنیادی اقسام؛ حقیقی المرکز اور بدائی المرکز۔ خلیات کو بنانے والے مختلف اقسام کے عضیات کی مزید وضاحت کے لیۓ متن دیکھیۓ۔



خلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell) تمام جانداروں کی ساخت اور فعل کی اِکائی ہے. عمومی طور پر خلیہ کو تمام زندہ اجسام کی بنیادی ساختی و فعلیاتی اکائی تصور کیا جاسکتا ہے، مگر پھر یہ خلیہ بھی بذات خود مزید ذیلی ساختی اور فعلیاتی اکائیوں سے ملکر بنا ہوتا ہے۔۔ ایک خلیہ وہ تمام افعال (مثلا تغذیہ و نمو، اخراج وتولید اور تنفس وغیرہ) انجام دیتا ہے جو کسی جاندار کو حیات کی بقا کیلیے درکار ہوتے ہیں۔

بائیں جانب خلیات کی شکل دیکھی جاسکتی ہے، اس شکل ا۔ میں خلیات کی دو بنیادی اقسام 1- حقیقی المرکز اور 2- بدائی المرکز کو ایک اظہاری خاکے کی مدد سے دکھایا گیا۔

شکل ب۔ خلیات کی ایک حقیقی تصویر ہے جو کہ خوردبین سے لی گئی ہے جس میں خلیات سرخ رنگ سے رنگے گۓ ہیں ہر خلیہ میں ایک سبز جسم بھی واضع ہے جو کے مرکزہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ایک واحد خلیہ اپنے طور پر ایک آزاد جسم کی حیثیت میں بھی زندگی بسر کر سکتاہے ایسے اجسام کو یک خلوی (unicellular) جاندار کہا جاتا ہے جبکہ ایک سے زائد خلیات سے ملکر بننے والے جانداروں کو کثیر خلوی (multicellular) جاندار کہا جاتا ہے ، ایسے کثیرخلوی جانداروں میں خلیات کی تعداد مختلف انواع میں مختلف ہوتی ہے جو کہ چند سو سے لیکر اربوں تک پہنچ سکتی ہے، مثلا انسانی جسم میں لگ بھگ ایک ہزار کھرب (100،000،000،000،000) خلیات پاۓ جاتے ہیں۔ واضع رہے کہ تعداد کی یہ مقدار صرف ایک ممکنہ حد تک درست لگایا گیا اندازہ ہے۔

ایک مثالی خلیہ
شکل ب۔ خلیات، پرورشی واسطہ یا کلچر میں۔ مُلَوَّن یا رنگذدہ براۓ کیراٹن (سرخ) اور DNA (سبز)

گو حیاتی اجسام میں پاۓ جانے والے خلیات ، بے شمار شکلوں اور جسامت کے ہوتے ہیں اسکے علاوہ انکی اندرونی ساخت بھی ایک دوسرے سے (اپنے اپنے افعال کے اعتبار سے) مختلف ہوتی ہے مگر ایک مثالی خلیے کو بنیادی طور پر تین بڑے یا اہم حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے

1. خلیاتی جھیلی (cell membrane) جو کہ خلیہ کو گھیرے ہوتی ہے اور خلیے کے اندر کی فضا یعنی درون خلیہ کو بیرونی فضاء (بیرون خلیہ) سے جدا کرتی ہے
2. ہیولی یا خلیہ مائع (cytoplasm)
3. مرکزہ (nucleus)
ارشی likes this.
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ارشی (26-05-12)
جواب

Tags
dna, تصویر, زندگی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Another Cell Phone Scam محمدعمر موبائل ہی موبائل 1 06-07-10 10:59 AM
fill your cell with color ام غزل موبائل وال پیپرز 0 12-03-09 06:47 PM
شمارندہ (اردو و فارسی: شمار کرنے والا. انگریزی: Computer) طارق راحیل شعبہ طب 12 27-12-08 04:20 PM
Samsung F300 Dual Sided Cell Phone Ashfaq Ahmed موبائلز معلومات اور جائزہ 0 08-11-07 04:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger