| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
السلام علیکم
کل جب میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی غرض سے طبی معائنے کے لیے گیا تو دیکھا وہاں بہت سے افراد خون عطیہ کر رہے ہیں جس پر میں نے بھی خون عطیہ کر دیا۔ یہ خون سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کے دوران زخمی ہو جانے والے افراد کو مفت دیا جاتا ہے۔ دوران عطیہ میں کچھ تذبذب اور خوف کا شکار رہا۔ تاہم اس وقت کے بعد سے لے کر اب تک میں بالکل نارمل محسوس کر رہا ہوں۔ اور مجھے بعد میںیہ احساس بھی ہوا کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے یہ کتنا بڑا کام ہے۔ تاہم میں سوچتا رہا کہ کیا جسم میں اس کمی کے بعد خون کی پیداوار شروع ہو گئی ہو گی؟ یا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا کرنا اچھا رہے گا اور کیا نہیں۔ چنانچہ میں نے انٹرنیٹ پر تلاش کیا اور کئی بہترین مضامین میری نظر سے گزرے۔ لیکن یہ سبھی مضامین انگریزی میں تھے ۔ تو میں نے سوچا کہ اگر یہ مواد اردو میں پیش کر دیا جائے تو بہت سے پاکستانی افراد کو خون عطیہ کرنے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔ پھر میں نے ان میںموجود نقاط کا اردو میں ترجمہ کیا اور آپکی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان حقائق کو پڑھنے کے بعد بیشتر افراد خون عطیہ کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔ اور جو افراد عطیہ کر چکے ہیں ان کے لیے بھی یہ مضمون فائدہ مند ہو گا۔ ہر سال ہزاروں نیک دل لوگ خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ خیرات کے دیگر کاموں کے برعکس خون عطیہ کرنا ایسے ہے جیسے خود کا ایک حصہ دے کر کسی کی جان بچانا۔ بلکہ خون عطیہ کرنا ، اپنا گردہ عطیہ کرنے سے زیادہ اہم اور مشکل کام ہے۔ خون عطیہ کرنے کے بعد جسم کو خون کی مقدار بحال کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ پلازما لیول تو ۲۴ گھنٹے تک بحال ہو جاتا ہے تاہم خون کے سرخ ذرات کو بحال ہونے میں پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں، علاوہ ازیں خون میں آئرن کی مقدار بحال ہونے کے لیے آٹھ ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔ نیچے چند اہم تجاویز دی گئیں ہیں جو خون عطیہ کرنے کےبعد جسمانی نظام کی بحالی میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایک خون عطیہ کرنے سے ایک گھنٹہ قبل ایک سے دو گلاس پانی پی لیں۔ ایسا کرنے سے عطیہ کرنے کے دوران خون کے بہاو اور دباو کو متعدل درجہ پر رکھنا ممکن ہو تا ہے۔ دو خون عطیہ کرنے کے بعد اسی دن میں مشروبات کے استعمال میں اضافہ کر دیں۔ غیر مسلم الکوحل والے مشروبات سے پرہیز کریں۔ اس سلسلے میں پیشاب کا رنگ ایک بنیادی پیمانہ رکھا جا سکتا ہے۔ اگر اس کا رنگ گہرا ہو تو اس کا مطلب ہے جسم میں پانی کی مزید ضرورت ہے۔ تین خون عطیہ کرنے کے چند گھنٹے بعد مکمل کھانا کھائیں۔ کھانے میں موجود صحت بخش اجزاء جسم کو پلازما مقدار بڑھانے اور خون میں آئرن کی مقدار بڑھانے میں مدد کریں گے ۔ چار خون عطیہ کرنے کے بعدکئی ہفتوں تک آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔ جیسے گوشت، گہرے سبز رنگ کے پتوں والی سبزیاں اور خشک میوہ جات اور خالص گندم۔ پروٹین سے بھرپور غذا بھی جسم کی بحالی میں بہت مفید ہے۔ پانچ خون عطیہ کرنے کے بعد دو دن تک بھاری وزن اٹھانے سے گریز کریں۔ اور ذرا سی تھکن کی صورت میں فوری آرام کریں۔ انسانی جسم زیادہ تر پیداوری کام نیند کے دوران کرتا ہے، چنانچہ نیند کے معاملے میں لاپرواہی نہ کریں۔ انگریزی ماخذ How to Recover After Donating Blood | eHow.com
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 21 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | abrarhussain_73 (13-12-11), dxbgraphics (15-12-11), فیصل ناصر (13-12-11), ہادی (13-12-11), فرحان دانش (13-12-11), کنعان (15-12-11), نورالدین (13-12-11), محمد یاسرعلی (14-12-11), محمد عویدص (13-12-11), مرزا عامر (13-12-11), wajee (13-12-11), ایم بلال (13-12-11), ابن آدم (13-12-11), احمد نذیر (13-12-11), ارشد کمبوہ (13-12-11), رضی (14-12-11), سحر (13-12-11), شمشاد احمد (13-12-11), عبدالقدوس (13-12-11), عبداللہ آدم (18-12-11), عروج (13-12-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,221
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس پوسٹ کو ہر جگہ مشتہر کیا جائے تاکہ یہ معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں کومعلوم ہوجائے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
بہت اچھی معلومات ہیں ۔
میں بھی آج تک سوچتا ہی رہ گیا ہے کہ خون کا عطیہ دوں ۔ مگر دو وجوہات کی وجہ سے رک گیا ۔ ایک خون دینے کے بعد گھر اپنے پیروں پر جا سکوں گا یا نہيں ۔ ( میری صحت ہی کچھ ایسی ہے ۔ ) دوسرے جہاں خون دے رہا ہوں ۔ وہاں خون کے اس عطیہ کا فلاحی استعمال ہو گا یا نہيں ۔ ۔ ویسےیہاں کراچی میں اکثر روڈ کنارے ٹینٹ لگا کر خون کا عطیہ مانگنے والے ایجنٹ کھڑے نظر آتے ہيں۔ ان کا انداز ایسے ہوتا ہے جیسے خون جمع کرنے کی ریس لگی ہوئی ہے۔ اور یہ خون ڈریکولا کے لیے چاہیے ہو ۔ ![]() ایک اور بات میں نے سنا ہے کہ جو خون کا عطیہ دیتا ہے اس کو ایک پرچی دی جاتی ہے تا کہ آئندہ اسے کبھی خون کی ایمرجنسی میں ضرورت ہو تو وہ شخص بھی یہ پرچی دے کر خون اس وقت حاصل کر سکتا ہے ۔ واللہ اعلم
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (13-12-11), عبدالقدوس (13-12-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
یاسر بھائی بہت ہی مفید معلومات کے لئے شکریہ
|
|
|
|
| محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (13-12-11) |
|
|
#6 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمیں تو اتنا پتہ ہے کہ ایسے کاموں کے بعد دل کو جو سکون ملتا ہے اس سے خون تو کیا پورا جسم ہی تروتازہ ہو جاتا ہے۔
نہایت ہی مفید معلومات شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
چوں كہ ميں نے كئي مرتبہ خون ديا ہے۔اور دو ايك مرتبہ ايسا ہوا كہ جس مريض كے ليے خون ديا تھا اس كو ڈاكٹروں نے نہيں لگايا۔ ميں نےكہا كہ اس كو سنبھال كر ركھا جائے ہميںجب ضرورت ہو گي تو لے ليں گے۔۔ہميں يہي جواب ملا كہ خون كي بوتل زيادہ سےزيادہ ايك ماہ تك ركھي جا سكتي ہے اس سےزيادہ ركھي جائے تو خراب ہو جاتي ہے كسي كےكام نہيں آتي۔۔لہذا اگر آپ كو ايك مہينے كےاندر اندر ضرورت ہو تو آپ لے لينا ورنہ اس كے بعد نہيںملے گا۔ جہاں تك ميري معلومات ہيں۔ اور ذاتي معلومات ہيں۔ سني سنائي نہيں ہيں۔ كراچي ميں الرشيد ٹرسٹ كے زير انتظام بلڈ بنك قائم ہوا تھا۔ غالبا اب بھي ہو گا۔ بہت اچھا انتظام تھا ان كا۔۔اس ميں يہ معمول تھا كہ جو شخص خون كا عطيہ ديتا ہے اسے ايك پرچي دي جاتي ہے۔ وہ اس كو سنبھال كر ركھے جب كبھي اس كو يا اس كے كسي جان پہچان والے كو خون كي ضرورت ہو تو بس وہ پرچي لے كر بلڈ بنك آ جائے اور متعلقہ خون اگر دستياب ہوا تو لے جائے۔۔۔وہ كئي برس بعد آئے۔ راولپنڈي اسلام آباد ميں تمام بڑےہسپتالوں حتي كے ريڈ كريسنٹ تك سے خوار ہوا ہوں۔۔۔ كہيں سے بعد كي كوئي ضمانت نہيں سوائےكراچي كے الرشد بلڈ بنك كے۔۔۔ غالبا يہ بنك ناظم آباد ميں تھا ميںخود ايك جاننےوالے كے ليےوہاں گيا تھا۔۔۔اتفاق سے ايك صاحب مريض كے محلے كے ہي مل گئے تھے جنھوں نے كسي زمانے ميںوہاں خون ديا تھا۔۔۔ انھوں نےوہ پرچي ہميں تھما دي۔۔۔ اور متعلقہ خون ہم لے كر ہسپتال آ گے۔۔۔ لہذا اہل كراچي ايك تو اس بنك كے حوالے سے تازہ معلومات فراہم كريں۔۔۔ كيوں كہ الرشيد ٹرسٹپر اقوام متحدہ كي مہرباني سےپابندي لگ گئي تھي۔ پھر كيا ہوا معلوم نہيں۔ اور اگر يہ بنك موجود ہے تو اس سے فائدہ اٹھائيں۔۔۔ادھر ادھر خون دينے كے بجائے وہاں ديں جہاں آپ كا خون كسي كے كام آئےاور كسي كا خون آپ كے كام آئے۔۔۔ ويسے تھلسيما كے بچے كو عموما زائد خون لگا ديا جاتا ہے۔۔۔۔ خراب نہيںہونے ديا جاتا۔۔۔۔يہ ا يك چھي بات ہے۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
ہم نے بھی خون دینا ہے اور کافی عرصے سے دینے کا سوچ رہے ہیں چند سال پہلے ایک بندے کو خون دینے کا سوچا تھا اس سے پہلے پمپزسے ہپٹائٹس کا ٹیسٹ بھی کروانا تھا کیونکہ طبعیت خراب تھی تو اس میں سی پازیٹیو آگیا لیکن ایک ہفتے بعد نیگٹو آگیا تھا یہ 2006 یا 07 کی بات ہے ابھی اگست میںپھر ٹیسٹ کروایا لیکن ابھی تک رپورٹ نہیں لی
ویسے ابھی پکا ارادہ ہے شمشاد بھائی بتائیں کہ پنڈی یا اسلام آباد میں کہاں خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے یا کسی بھی سرکاری ہسپتال میں دیا جاسکتا ہے ویسے ہم کو اپنے خون کا گروپ بھی پتا نہیں
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ |
|
|
|
| محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا | کنعان (15-12-11) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
کیا انٹرنیٹ پر کوئی ایسا نظام موجود ہے کہ ایمرجنسی میں کسی بندے کے نام یا آئی ڈی سے تلاش کی جائے تو بغیر کسی لاگن یا سیکورٹی کوڈ کے اس کے بلڈ گروپ کا پتہ چل جائے؟ میرے خیال سے نادرہ کو ایسا کوئی نظام متعارف کروانا چاہیے۔ کہ ہر بندہ اپنا بلڈ گروپ لکھ کر انٹرنیٹ پر محفوظ کر دے۔
|
|
|
|
|
|
#10 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
نادرا نے الگ سے اپنا انٹرنل لیول پر پورٹل بنا رکھا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (14-12-11) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
لیکن اس سے ایمرجنسی میں کیا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ؟
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ہمیں گجرات میں O Negative خون کی ضرورت ہے تو ہم گجرات کے قریب ترین اس بلڈ گروپ والے تمام افراد تلاش کر سکیں اور بعد میں ان سے رابطہ کر کے جو خون دینے پر تیار ہو اس سے خون کا عطیہ لے لیں؟ |
|
|
|
|
|
#12 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا | کنعان (15-12-11), یاسر عمران مرزا (15-12-11) |
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() پاك نٹ كي طرح پاك بلڈ |
|
|
|
|
| شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (15-12-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
کل ہم بھی پمپز میں اپنا خون دے آئے لیکن انہوں نے تو کوئی رسید وغیرہ نہیں دی
ویسے اس سے ہماری صحت پہ کوئی اثر نہیں پڑا حالانکہ نا تو خون دینے سے پہلے کچھ کھایا اور نا بعد میں صبح چائے پی تھی اور رات کو انڈے کے ساتھ روٹی کھائی ابھی بھی ناشتے کا دل نہیں کر رہا اس کا مطلب ہم میں خون کافی ہے ان شاء اللہ اگلے ماہ پھر کوشش کریں گئے کہیں اور خون دینے کی ہاں صرف ایک بات سے محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے خون دیا ہے اور وہ یہ جہاں سرنج لگائی تھی وہ بازو ہلانا بھی مشکل ہو رہا ہے |
|
|
|
| محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (17-12-11) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
پاک بلڈ پہ ہم نے اپنے آپ کو رجسڑ کروانے کی کوشش کی لیکن جب سبمٹ کرو تو آگے سے ایرر آجاتا ہے۔
|
|
|
|
| محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا | یاسر عمران مرزا (17-12-11) |
![]() |
| Tags |
| com, ہے۔, گئی, ٹریفک, پاکستانی, وقت, لوگ, نیند, نظر, مفت, مکمل, ممکن, انٹرنیٹ, اردو, بہترین, تلاش, خون, خدمت, دل, سال, شروع, عرب, عطیہ, غذا, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Excelکی تحریرکو کورل ڈرا میں امپوٹ کیسے کریں؟ | ابوسعدقاسمی | کورل ڈرا | 2 | 17-11-11 11:46 AM |
| ایم ایس ورڈ سے کورل ڈرا میں کوئی تحریر کیسے لے جا سکتے ہیں؟ | ابوسعد | کورل ڈرا | 2 | 26-09-11 10:13 PM |
| ورڈ پریس تھیم کو اردو میں کیسے چینچ کر یں؟ | اکرم | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 23 | 24-02-11 04:57 PM |
| vbseo کی url کی اردو میں کیسے سیٹنگ کریں؟ | سلمان قمر | Ask Experts ماہرین کی رائے | 0 | 30-08-10 07:27 PM |
| موسم گرما میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟ | ایس اے نقوی | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 93 | 02-09-09 03:22 AM |