| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اکثر لوگوں کو اس وقت تک یہ علم نہیں ہوتا کہ ذیابیطس دو طرح کا ہوتا ہے تاوقتتکہ انہیں دل کی بیماریوں، بینائی کے مسائل اور گردوں کی تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا۔ بوسٹن کے جنرل اسپتال کے ایک ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ نیتھن کہتے ہیں کہ جو لوگ شوگر میں مبتلا ہوں اور انہیں اپنے مرض کی خبر نہ ہوتو وہ خود کو خون کی رگوں، بینائی اور گردوں کو پہنچنے والے نقصان نہیں بچا سکتے۔ شوگر کے عام ٹیسٹ سے آٹھ سے16 گھنٹے قبل تک مریض کو خوراک کے حوالے سے پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسٹ کے لیے دو بار خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔ مگر اس ٹیسٹ کے ذریعے صرف یہ پتہ چلتا ہے کہ خون لینے کے وقت اس میں گلوکوز کی سطح کیا تھی۔ وینڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر ایلون پاورز کہتے ہیں کہ کئی دوسرے عوامل بھی ٹیسٹ کے نتائج پر اثرانداز ہوسکتے ہیں کہ مثلاورزش، آپ کی خوراک، اور اگر آپ خون کے ٹیسٹ سے پہلے بیمار رہے ہوں تواس سے بھی گلوکوز کی سطح پر اثر پڑ سکتاہے اور ایسی صورت میں دوبارہ ٹیسٹ کی ضرور ت ہوگی۔ اب ڈاکٹر اس مقصد کے لیے اپنے مریضوں کو ایک دوسری طرح کے ٹیسٹ کے لیے کہتے ہیں۔ اے آئی سی بلڈ ٹیسٹ کئی برسوں سے کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں میڈیکل کی تین بڑی تنظیموں کے ایک بین الاقوامی گروپ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اے آئی سی کو ایک معیاری ٹیسٹ کےطور پر اپنالیا جائے۔ اس ٹیسٹ کے لیے فاقے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ بہت سہل ہے اور مریض کے بلڈ شوگر کی دو سے تین مہینوں کے عرصے کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اے آئی سی ٹیسٹ میں اس گلوکوز کی پیمائش کی جاتی ہے جو خون میں پائے جانے والے سرخ خلیے ہیموگلوبین کے ساتھ ہوتا ہے۔ ہیموگلوبین کے ساتھ گلوکوز کی اسی نسبت سے مقدار چپکتی ہے جس نسبت سے جسم میں موجود ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ناتھن کہتے ہیں۔ اس ٹیسٹ سے بلڈ شوگر کے بارے میں زیادہ درستگی کے ساتھ پتہ چل سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اے آئی سی ٹیسٹ سے شوگر کے مرض کے بگڑنے سے بہت پہلے اس کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,671
کمائي: 14,885
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی انفارمیشن ہے ، شیرنگ کا شکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوتا, ہے۔, پہلے, وقت, لیا, موجود, مقصد, مسائل, آئی, اپنے, ایسی, اللہ, السلام, بار, جانے, حوالے, خون, خود, خبر, دل, ذیابیطس, سہل, ضرورت, علم, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انٹری ٹیسٹ میں ایف ایس سی کے نمبر60 فیصد کیے جائیں :ہائیکورٹ | جاویداسد | خبریں | 0 | 06-09-10 04:38 PM |
| ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ، آئی سی سی کا گرین سگنل | champion_pakistani | کرکٹ | 0 | 04-01-09 11:35 AM |
| آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ | champion_pakistani | کرکٹ | 1 | 24-12-08 10:41 PM |
| پہلا ٹیسٹ دلی (پاک بھارت) | champion_pakistani | کرکٹ | 7 | 27-11-07 12:08 PM |
| بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیزیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا | champion_pakistani | کرکٹ | 4 | 17-11-07 02:06 PM |