واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


رواں برس طب کی 10 نمایاں پیشرفت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-11, 07:43 AM   #1
Member
اجنبی
 
marhaba's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: قطر
مراسلات: 90
کمائي: 3,153
شکریہ: 77
58 مراسلہ میں 207 بارشکریہ ادا کیا گیا
marhaba کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں marhaba کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default رواں برس طب کی 10 نمایاں پیشرفت

رواں برس طب کی 10 نمایاں پیشرفت



نیویارک : رواں برس طب کے شعبے میں کلوننگ کو اسٹیم سیل کے لئے استعمال کرنے کی تکنیک سر فہرست طبی پیشرفت قرار پائی ہے۔ امریکی جریدے ٹائم کی مرتب کردہ 10 بہترین پیشرفت میں کلوننگ کو اسٹیم سیل کی تیاری کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، کیونکہ اس دریافت سے توقع ہے کہ مستقبل میں حرام مغز کی چوٹوں اور رعشہ جیسے امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انسانی تاریخ میں پہلی بار ملیریا کے خلاف تیار کردہ ویکسین کو رکھا گیا ہے، جس کی افریقی بچوں میں کامیاب آزمائش ہو چکی ہے۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے تحت تیار ہونے والی اس ویکسین کو ملیریا میں مبتلا 5 سے 17 ماہ کے بچوں کے لئے 56 فیصد جبکہ دیگر عمر کے افراد کے لئے 47 فیصد موثر قرار دیا گیا ہے، تاہم یہ 2014 تک مکمل طور پر تیار ہو کر دستیاب ہو گی۔
تیسرے نمبر پر ایچ آئی و ی کے وائرس کو جسم میں محدود رکھنے کے علاج کو رکھا گیا ہے۔
چوتھے نمبر پر خوراک کے اہرام پلیٹ میں آنے کو رکھا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ امریکی محکمہ صحت کی جانب سے خوراک کے استعمال کے لئے تجاویز جیسے چینی، نمک اور چربی کی مقدار کو کم کرنے کی بجائے متوازن کیا جائے، سبزیوں اور سمندری خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال صحت کے لئے بہترین ہے۔
انسانی اعضا کا لیبارٹری میں تیاری کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جس کی مثال رواں سال نرخرے اور پیشاب کی نالیوں کی پیوند کاری ہے۔
چھٹے نمبر پر بڑی آنت کے کینسر اور بیکٹریا کے درمیان رابطے کا انکشاف رہا، جو رواں سال اکتوبر میں ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ جس کے مطابق آنتوں میں پائے جانے والی بیکٹریا کی ایک قسم فیوزو بیکٹیریا کینسر کے خلیوں کا سبب بنتے ہیں۔
ساتویں نمبر پر بہترین پیشرفت وزن کی کمی کے لئے گولی کی تیاری کو قرار دیا گیا، جس کے استعمال سے 10 فیصد وزن کم ہو سکتا ہے۔
آٹھویں نمبر پر یہ انکشاف رکھا گیا ہے کہ کتے پھیپھڑے کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اور یہ کمال وہ سونگھ کر کرتے ہیں۔ جرمن محققین کے بقول کتے کسی شخص کی سانس کو سونگھ کر اس بات کی نشاہدہی کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
نواں نمبر لعاب دہن کے ذریعے حقیقی عمر کی نشاندہی کے طریقہ کار کو دیا گیا ہے، حالانکہ پہلے ڈی این اے کے ذریعے بھی ایسا ممکن نہیں ہوتا تھا۔
سب سے آخر میں موت کے خطرے کی پیشگوئی کی تحقیق کو رکھا گیا ہے، جس کے مطابق خون کے ایک سادہ سے ٹیسٹ کے ذریعے یہ دعوی کیا جا سکتا ہے کہ کون دل کے امراض یا کینسر سے مرے گا۔


اردوٹائمز
marhaba آف لائن ہے   Reply With Quote
marhaba کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (10-12-11)
جواب

Tags
color, com, health, ہے۔, کمال, پہلی, پہلے, وائرس, مکمل, موت, ملیریا, ممکن, مطابق, آزمائش, بہترین, بچوں, خون, خلاف, دل, دریافت, سال, شخص, طور, علاج, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 30 08-03-12 10:46 AM
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں Twins پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 26-07-09 03:25 PM
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 1 20-08-08 08:56 PM
ہند و پاک میں بھائی چارے اور امن کا ایک بڑا قدم رفیع پیر تھیٹر کی پیش کش عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger