واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


روح Spirit

Like Tree1Likes
  • 1 Post By طارق راحیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-08, 01:15 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default روح Spirit

روح Spirit

سادہ سے الفاظ میں تو یوں کہ سکتے ہیں کہ؛ ایک جاندار کی روح سے مراد اسکی وہ قوت حیات ہوتی ہے جو کہ اسکو غیرجاندراوں اور بےجان شدہ جانداروں سے منفرد بناتی ہے اسکے لیۓ انگریزی میں لفظ Spirit آتا ہے۔ اس مضمون میں روح کی طبی اور سائنسی تشریح پر انحصار کیا گیا ہے اور اسکے مختلف ایسے پہلوؤں پر جنکے بارے میں مختلف طبقہ فکر اور علماء مختلف اندازفکر رکھتے ہیں تعدیلی رہتے ہوۓ صرف معلومات کو درج کیا گیا ہے۔


* 1 قرآن اور روح
* 2 اسلامی علماء اور روح
* 3 سائنسی حقیقت
o 3.1 فعلیات اور روح
قرآن اور روح

روح سے ملتا ہوا مفہوم رکھنے والا ایک اور لفظ جو کہ لفظ روح کی طرح قرآن میں آتا ہے، وہ نفس ہے جسکی انگریزی Soul کی جاتی ہے۔ علماء کی ایک جماعت کے نزدیک یہ دونوں ایک ہی لفظ ہیں جبکہ دیگر ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ بیان کرتے ہیں۔ اس دائرہ المعارف پر انکو الگ الگ رکھنے کی کوئی فلسفیانہ یا مذہبی وجہ نہیں اور نہ ہی اسکا مقصد کسی ایک مکتبہ فکر کی نمائندگی ہے بلکہ یہاں انکو ان میں درج مواد کے لحاظ سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ ان دو الفاظ کے اس متبادل استعمال کی مثالیں قرآن کے مختلف انگریزی تراجم سے بھی ملتی ہیں مثلا؛ سورہ النساء آیت ایک سو اکہتر میں روح کے لیۓ محمد اسد نے soul کا جبکہ یوسف علی نے spirit کا لفظ اختیار کیا ہے۔
اسلامی علماء اور روح

جیسا کہ اوپر کے قطہ میں ذکر آیا کہ اسلامی علماء کی مختلف تصانیف میں قرآنی الفاظ روح اور نفس کے لیۓ مختلف نقطہ نظر آتے ہیں۔ کچھ کی نظر میں یہ دونوں ایک ہی شہ یا مفہوم کے لیۓ دو نام ہیں جبکہ دیگر نفس اور روح کی خصوصیات الگ بیان کرتے ہیں۔
سائنسی حقیقت

کیا روح کی کوئی سائنسی حقیقت ہے؟ یا یہ صرف ایک ؛ مذہبی، مابعدالطبیعیاتی اور استعاری اصطلاح ہے۔ گو سائنس خاصی حد تک روح کے موضوع پر برعکس سمت کی جانب جھکی ہوئی ہے اور اکثر طبی اور سائنسی علماء اسکو تسلیم نہیں کرتے (کم از کم ان معنوں میں تسلیم نہیں کرتے جن میں یہ اکثر استعمال کی جاتی ہے) مگر روح کی سائنسی اور طبی حیثیت کو بیان کرنے کے ٹھوس دلائل بھی موجود ہیں جنکے لیۓ دیکھیۓ قطعہ، فعلیات (physiology) اور روح۔
فعلیات اور روح

یہ حقیقت اپنی جگہ کہ آج تک سائنس کی تمام تر ترقی کے باوجود روح کو کسی بھی سائنسی زریعے سے دیکھا نہیں جاسکا ، دیکھنا تو درکنار کسی بھی انسانی پیمائشی آلے کے زریعے اسکو محسوس بھی نہیں کیا جاسکا ہے مگر اسکے باوجود اگر حیات کا مطالعہ فعلیات کے علم کی مدد سے کیا جاۓ (جو کہ دراصل حیوانیات کے ساتھ وسیع پیمانے پر طبیعیات کے اطلاق کا علم ہے) تو ایسے شواہد لاتعداد سامنے آتے ہیں جنکی تشریح روح کے تصور کے بغیر ممکن نہیں۔
خلیہ، اسکے اندر موجود عضیات اور ان عضیات میں موجود حیاتی سالمات کا آپس میں تعلق ظاہر کرنے کے لیۓ ایک وضاحتی خاکہ۔ شکل میں دوہری خلیاتی جھلی پر مرکوز چھوٹا مکعب ، جھلی کے اس حصہ کا احاطہ کرتا ہے جسکو سالمات دکھانے کی خاطر دائیں جانب کے بڑے مکعب کی حد تک بڑا (میگنیفائی) کیا گیا ہے

گو یہ مقام نہیں؛ لیکن روح کا فعلیات میں ذکر سمجھنے کے لیۓ مختصر سا ذکر حیات کا نامناسب نہیں ہوگا۔ بنیادی طور پر زندگی خلیات سے ملکر بنی ہے، پھر خوردبینی سطح پر دیکھا جاۓ تو یہ خلیات بھی زندگی کی بنیاد نہیں (کم از کم ساختی نہیں) کیونکہ یہ مزید چھوٹے چھوٹے اجسام سے ملکر بنتے ہیں جنکو مجموعی طور پر درون خلیاتی عضیات (intracellular organelles) کہا جاتا ہے۔ پھر بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خلیات میں موجود یہ درون خلیاتی عضیات ، مزید چھوٹے حیاتی سالمات (bio-molecules) سے ملکر بنے ہوتے ہیں، حیاتی سالمات کی چند اھم مثالیں؛ لحمیات (پروٹین)، نشاستہ (کاربوہائڈریٹ)، شحم (چکنائی یا لپڈز) اور وٹامن وغیرہ ہیں۔

حیاتی سالمات جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے سالمات کو کہا جاتا ہے جو حیاتی اجسام میں پاۓ جاتے ہوں۔ اور یہاں سے بات علم حیاتیات کی قید کو توڑ کر علم کیمیاء کی حدود میں داخل ہوجاتی ہے
ارشی likes this.
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (06-12-10), ارشی (26-05-12)
جواب

Tags
قید, قرآن, قرآنی, نظر, ممکن, آج, اسلامی, زندگی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
The spirit of ’65 revived in Op: Rah-e-Rast ابن جلال Chit Chat 1 06-09-09 03:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger