واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


روزانہ ایسپرین سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 11:08 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default روزانہ ایسپرین سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم

روزانہ ایسپرین سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

برطانیہ میں ہر بیس میں سے ایک فرد کو زندگی میں آنتوں کا کینسر ہو جاتا ہے اور یوں برطانیہ میں آنتوں کا کینسر تیسرا بڑا عام کینسر ہے
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر روز تھوڑی سی ایسپرین کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کا ایک چوتھائی خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

اس سے پہلے کی تحقیق یہ تھی کہ اگر ایسپرین ہر روز زیادہ مقدار میں لی جائے تو آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایسپرین کے زیادہ استعمال سے جسم میں کافی حد تک ناموافق اثرات پیدا ہوتے ہیں جن میں جسم کے اندر ہی اندر خون کا بہنا بھی شامل ہے۔

لینسٹ ویب سائٹ پر ایک مضمون میں سائنس دانوں نے لکھا ہے کہ نئی تحقیق کا فائدہ ان افراد کو ہوگا جو پچاس برس کی عمر کو پہنچ کر ہر روز کم مقدار میں ایسپرین کا استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

بیٹنگ باؤل کینسر یا آنتوں کے کینسر کو ہرانا نامی خیراتی ادارے نے نئی تحقیق کا خیر مقدم کیا ہے لیکن کہا ہے کہ لوگوں کو ایسپرین کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

آکسفورڈ یونی ورسٹی میں ایسپرین پر ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چودہ ہزار مریضوں میں سے ایسپرین لینے والے ایک تہائی مریض موت کے میں منہ میں جانے سے بچ گئے۔

ماہرین نے بیس سال تک چار تحقیقی ٹیموں کے نتائج کو دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ ہر روز ایسپرین کھانے سے مریضوں پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ طبی وجوہات پر مریضوں کو دی جانے والی ایسپرین کی مقدار، سر درد روکنے کے لیے لی جانے والی ایسپرین کی مقدار کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہوتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایسپرین لینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ چوبیس فیصد کم ہوا جبکہ اس بیماری سے مرنے کے واقعات میں پینتیس فیصد کمی آئی۔

اگرچہ ایسپرین کے روزانہ استعمال سے نامواقق اثرات ہو سکتے ہیں تاہم تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کم مقدار میں ایسپرین لینے سے یہ برے اثرات نسبتاً کم ہوتے ہیں جن میں نکسیر پھوٹنا وغیرہ ہیں۔

برطانیہ میں ہر بیس میں سے ایک فرد کو زندگی میں آنتوں کا کینسر ہو جاتا ہے اور یوں برطانیہ میں آنتوں کا کینسر تیسرا بڑا عام کینسر ہے۔ ہر سال سولہ ہزار افراد اس کینسر سے مرتے ہیں۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-02-11, 10:11 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسپرین کیا ھوتی ھے----------
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, کھانے, کوشش, پہلے, یوں, ویب, واقعات, والی, نئی, چار, موت, معلوم, اپنے, اللہ, استعمال, بڑا, جانے, جائے, خون, دیکھ, زندگی, سال, سائنس, شروع, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایسپرین سے کینسر کا خطرہ کم محمدعدنان شعبہ طب 1 13-12-10 01:02 PM
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
کیسپر اسکائی کی فائنڈر شازل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 15-08-08 02:31 PM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger