|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
پلاسٹک سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے انہیں نے وہ راز معلوم کر لیا ہے جس سے بڑھاپے کی ان علامات کو روکا جا سکتا ہے جو ابتدائی طور پر جھریوں کی شکل میں گردن پر نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں۔
امریکہ میں ڈاکٹروں کے مطابق انہوں نے پلاسٹک کی ایک ایسی چیز تیار کر لی ہے جس جلد کے نیچے کچھ اس طرح رکھا جاتا ہے کہ ٹھوڑی کے نیچے بافت یا ریشے اوپر کو اٹھ جاتے ہیں۔ یہ تجربہ اب تک اٹھاسی خواتین اور بارہ افراد پر کیا گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق جو چہرے کی پلاسٹک سرجری سے متعلق امور کے حوالے سے ایک جریدے میں شائع ہوا ہے، جن افراد پر یہ نیا تجربہ کیا گیا ان میں سے نوے فیصد بہت خوش تھے۔ انسان کا چہرہ اور گردن جسم کے ایسے اعضا ہیں جہاں بڑھاپے کی نشانیاں سب سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں اور کچھ اس طرح کے جلد ڈھیلی ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب جلد کے اندر سے لچک ختم ہو جاتی ہے اور گردن کے ارد گرد چربی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو طریقہ نکالا ہے اس کے تحت ٹھوڑی سے کان تک دائیں اور بائیں، جلد کے نیچے سہارے کے ذریعے ریشوں کو اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ جن افراد پر یہ تجربہ کیا گیا ان میں دس میں سے نو نے کہا کہ ان کی توقعات پوری ہوئی ہیں یا یہ کہ نتیجہ ان کی توقعات سے بھی بڑھ کر نکلا ہے۔ ننانوے میں سے محض آٹھ افراد ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ سرجری کا یہ نیا طریقہ ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ ایک سال کے دوران تمام کے تمام افراد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں سرجری کے بعد کسی قسم کی کوئی تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال چوبیس ہزار افراد پلاسٹک سرجری کراتے ہیں۔
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,165
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ٹھوڑی, ھوتا, ھے۔, نیا طریقہ, معلوم, اچھی, بھائ, بڑھاپا, جلد, خواتین, خوش, سال, شئیرنگ, عدنان |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس | گلاب خان | خبریں | 0 | 02-02-11 03:47 AM |
| پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لئے کوششیں، قانونی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں، ماہرین | گلاب خان | خبریں | 0 | 13-11-10 07:15 AM |
| وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن | گلاب خان | خبریں | 9 | 02-07-10 11:01 AM |
| ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-12-07 08:04 AM |
| ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-11-07 03:32 PM |