|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ موسم سرما اور موسم خزاں کی خشک اور سرد ہوا نہ صرف جلد کے خشک ہونے کا سبب بنتی ہے بلکہ بعض افراد کی آنکھیں بھی اس موسم میں خشکی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ آنکھوں سے بہنے والے پانی یا آنسو کا اصل کام آنکھ کو تر رکھنا ، لگاتار آنکھوں کی صفائی کے علاوہ آکسیجن اور غذائی مواد کی ترسیل ہوتا ہے ۔ انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہہ سے بنی ہو. ٭ صلبہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے ٭ مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے ٭ شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے ہر بار آنکھ جھپکنے کے دوران اضافی آنسو داخلی کنارے پر موجود دو سراخوں سے ناک میں داخل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ روتے وقت انسان کی ناک سے بھی پانی بہتا ہے ۔ سردیوں میں کمروں کو گرم کرنے کے لیے گرم ہوا دینے والے پنکھے یا ہیٹر استعمال کیۓ جاتے ہیں جو جسم پر خشکی لانے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر کافی مقدار میں پانی کا استعمال نہ کیا جاۓ تو جسم اور زیادہ جلدی خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ آنکھوں کے خشک ہونے کے بعد ان میں خارش ، سوزش اور سرخی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ اس حالت کو آسانی کے ساتھ قابو کیا جا سکتا ہے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو زیاد دیر تک ٹھنڈی ہوا اور سرد ماحول میں رہنے سے پرہیز کرنا چاہیۓ ۔ ایسے افراد کے لیۓ کھانے پینے میں مچھلی ، زیادہ مقدار میں پانی اور شربت کا استعمال انہیں آنکھوں اور جسم کی خشکی سے محفوظ رکھتا ہے ۔ بعض افراد کو دھویں سے الرجی ہوتی ہے اس لیۓ سگریٹ کے دھویں سے ایسے افراد کو پرہیز کرنا چاہیۓ ۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوۓ, ہونا, ہوتا, ہے۔, کھانے, یا, وقت, وجہ, ناک, موجود, آنکھیں, ایسی, اللہ, اندرونی, استعمال, بنتی, بار, تین, جلد, جلدی, سگریٹ, سامنے, شکل, شروع, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آنکھوں میں | سیپ | شاعری اور مصوری | 0 | 10-02-11 06:07 PM |
| میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں اور پھر نظر کو شراب لکھوں | جواد رضا خان جامی | جواد رضا خان جامی | 2 | 18-09-10 11:42 AM |
| گرا ھوں یوں کہ جیسے شاخ سے اک زرد پتہ | The Great | شعر و شاعری | 0 | 09-08-08 07:42 PM |
| افغانستان، دو خود کش حملوں و خونریز جھڑپوں میں 24 افغان و اتحادی فوجیوں سمی | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-04-08 01:01 PM |
| کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیز! | خرم شہزاد خرم | دیوان غالب | 0 | 14-12-07 01:55 PM |