واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


سول اسپتال میں میڈیکل آئی سی یو اور پیتھالوجی لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 08:57 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,359
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سول اسپتال میں میڈیکل آئی سی یو اور پیتھالوجی لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ

سول اسپتال میں میڈیکل آئی سی یو اور پیتھالوجی لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ

کراچی (شبانہ شفیق … اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل آئی سی یو اورسینٹرل پیتھالوجی لیبارٹری قائم کی جائے گی۔دونوں منصوبے 2008ء تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ میڈیکل آئی سی یو تقریباً 10 کروڑ اور سینٹرل پیتھالوجی لیبارٹری 7 کروڑ روپے سے تعمیر ہوگی۔ دونوں منصوبے ڈاؤ میڈکل کالج کے سابق طلبہ کی فنڈنگ سے مکمل کئے جائیں گے۔ اسپتال میں میڈیکل آئی سی یو کے قیام کا مطالبہ دیرینہ تھا، جو اسپتال کے قیام کے 110 سال بعد پورا ہوگا۔ سینٹرل پیتھالوجی لیبارٹری میں وہ تمام ٹیسٹ جو اب تک اسپتال میں نہیں ہو رہے ہیں، ہو سکیں گے۔ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم بٹ نے دونوں منصوبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹرل پیتھالوجی لیبارٹری ڈاؤکالج 1983ء بیچ اور میڈیکل آئی سی یو ڈاؤ کالج 1982ء بیچ کے طلبہ کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مادرعلمی کا کچھ قرض اتارنے کی یہ بہترین مثال ہے۔ میڈیکل آئی سی یو سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ 12 بستروں پرمشتمل ہوگا۔ سول اسپتال میں میڈیکل آئی سی یوکی ضرورت ایک طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی اور حکومت سے کئی مرتبہ اس کے قیام کے لئے درخواستیں کی جاتی رہی ہیں کیونکہ یہ ایک مہنگا ترین ڈپارٹمنٹ ہوتا ہے اس کے لئے خاص مشینری اور آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے اس کا قیام ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے تاہم اب ڈاؤکالج کے سابقہ طلبہ کے تعاون سے یہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں میڈیکل آئی سی یو کے روزکے اخراجات 20 سے 25 ہزار کے قریب ہوتے ہیں لیکن اب سول اسپتال میں غریب اورضرورت مند مریض یہ سہولت مفت حاصل کرسکیں گے۔ میڈیکل آئی سی یو آپریشن تھیٹروں کی جگہ پر قائم ہوگا۔ سینٹرل پیتھالوجی لیبارٹری جو اپنی نوعیت کی جدید ترین لیبارٹری ہوگی وہاں مریضوں کو ان تمام ٹیسٹوں کی سہولتیں میسر ہونگی جو اب تک اسپتال میں دستیاب نہیں تھیں۔ اس لیبارٹری کے قیام سے ڈاکٹروں کو مریضوں کا فوری درست علاج کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ یہ لیبارٹری آپریشن تھیٹر 2 کی جگہ تعمیر کی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, کراچی, مفت, مکمل, منصوبہ, آپریشن, بہترین, سال, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سردار جی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے ایمرجنسی میں لائے گئے۔ The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:27 PM
برطانیہ میں موبائل فون سے ''میڈیکل نرس'' کا کام لینے سے متعلق نئے منصوبے پر غور چیتا چالباز موبائل ہی موبائل 0 17-01-09 11:24 PM
ہیپاٹائٹس بی: سول اسپتال کو 1200 ویکسین فراہم کی جائیں گی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:08 AM
لندن: رائل مارسڈن ہسپتال میں آتشزدگی،ایک شخص ہلاک،عمارت جل کر تباہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 10:17 AM
حکومتی اہلکار بےنظیر کی موت سے قبل اسپتال سے میڈیکل ریکارڈ لے کر چلے گئے، ڈاکٹروں کا انکشاف شیخ ہمدان خبریں 0 01-01-08 08:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger