واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


"شیشہ" صحت کیلئے ساڑھے چار سو گنا زیادہ خطرناک ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 01:57 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default "شیشہ" صحت کیلئے ساڑھے چار سو گنا زیادہ خطرناک ہے

"شیشہ" صحت کیلئے ساڑھے چار سو گنا زیادہ خطرناک ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

شیشہ بارز" عربی کا لفظ ھے جسے اردو میں حقہ کہتے ہیں۔

حقہ کی بیس پیتل کی ہوتی ھے، جس میں پانی کی ایک مقدار ہوتی ھے اور اس میں ایک خاص لکڑی کے دو پائپ داخل ہوتے ہیں، تمباکو والا پائپ پانی میں ڈوبا ہوا ہوتا ھے اور منہ کے حصہ والا پائپ پانی کی سطح سے اوپر ہوتا ھے۔ ایک مٹی کی بڑی چلم ہوتی ھے جس میں کچھ کوئلوں کے ساتھ تمباکو کی ایک مقدار شامل ہوتی ھے۔ حقہ پینے والا جب سموک کھینچتا ھے تو دھوئیں کے اندر تمام زیریلے مادے پانی میں فلٹر ہوتے ہیں اور دھوئیں کے اندر کچھ حصہ انسانی جسم میں داخل ہوتا ھے۔

دنیا عرب میں حقہ کو شیشہ بارز کہتے ہیں، اس کی بناوٹ کم حجم اور خوبصورت ہوتی ھے، اس کی بیس چھوٹی سی ہوتی ھے اور بیس سے لے کر چلم تک کا حصہ شیشہ کا ہوتا ھے اس کی چلم مٹی کی بھی ہوتی ھے اور جو کہ بہت ہی چھوٹی سی ہوتی ھے جس پر ایک ہی کوئلہ کے ساتھ تمباکو سے کام چلایا جاتا ھے۔ منہ والے حصہ زیادہ تر ربر پائپ کا ہوتا ھے۔

انگلینڈ میں جو بڑے شہر ہیں ان میں شیشہ بارز عرب ریسٹورنٹس میں پایا جاتا ھے مگر سب نہیں صرف وہی جن کے پاس اس کے لئے جگہ کا الگ احتمام ہوتا ھے، اس کے علاوہ اور کہیں بھی اس کا وجود نہیں۔

انگلینڈ میں سگرٹ نوشی پر آفسیز، تمام پبلک سیکٹرز، ہوٹل و ریسٹورنٹس، پر پابندی ھے۔ کسی بھی فرم کا ڈائریکٹر بھی سگریٹ نوشی کے لئے بلڈنگ چھوڑ کر باہر کھڑا سگریٹ پیتا ہوا آسانی سے دیکھا جا سکتا ھے۔
یہاں الکوحل سستی ھے اور سگریٹ مہنگا ھے۔

محکمہ صحت اور ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کا کہنا ہے کہ شیشہ کا کش لگانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ سگریٹ پینا خطرناک ہے۔ تازہ ترین ریسرچ کے مطابق ایسے لوگوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کا لیول سگریٹ نوشوں کی نسبت چار سے پانچ گنا تک زیادہ ہو سکتا ہے اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اونچا لیول دماغ کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ریسرچ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب اس سال کے آغاز میں ایک حاملہ عورت جس نے دوران حمل یہ سمجھ کر سگریٹ نوشی چھوڑی کہ بچے کو اس کا نقصان ہو سکتا ہے اور اپنی عادت پورا کرنے کے لئے شیشہ کا استعمال شروع کر دیا اس کے خون میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ محکمہ ہیلتھ نے ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کے ساتھ مل کر اس پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ شیشہ سگریٹ کی نسبت چار سو سے چار سو پچاس گنا زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹر ہیلری ویئرنگ ڈائریکٹر سنٹر فار ٹوبیکو کنٹرول ریسرچ کا کہنا ہے کہ وہ یہ نتائج جان کر بے حد فکرمند ہیں کیونکہ جگہ جگہ کھلے ہوئے شیشہ بارز ان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں جو سگریٹ نوشی کو نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ شیشہ عربی طرز کا حقہ ہے کہ گرم پانی اور پائپ کے ذریعے تمباکو کو کوئلہ کے ذریعہ جلاتا ہے اور جس کا دھواں بھرپور کش کے ذریعہ اندر کی جانب کھینچا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے ریجنل مینجر پال ہوپر کے مطابق اس تحقیق نے برطانیہ میں شیشہ کے استعمال کو صحت کے لئے بڑا ایشو بنا دیا ہے کیونکہ اس سے قبل عام لوگ شیشہ کو تمباکو نوشی ہی نہیں گردانتے تھے جبکہ این ایچ ایس سٹاپ سموکنگ کے قاسم چوہدری کا کہنا ہے کہ اس نقصان سے قطع نظر یہ ایک انفیکشن کا مسئلہ بھی ہے کیونکہ بے احتیاطی اور عدم صفائی کے باعث شیشہ کے استعمال سے ایک دوسرے کو ٹی بی جیسے خطرناک جراثیم منتقل ہو سکتے ہیں۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (11-02-11)
جواب

Tags
quot, ہے۔, کنٹرول, وقت, نوجوانوں, نوشی, چار, نظر, منتقل, مطابق, آغاز, این, اللہ, استعمال, بڑا, بے, خون, سگریٹ, سال, شروع, عورت, عادت, عدم, عربی, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
"ہر شخص نام لے" دو سو پوائنٹ جیتیے عبداللہ حیدر عمومی بحث 16 14-01-11 12:17 AM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
منہاج القرآن علماءکونسل کے زیر اہتمام "تحفظ پاکستان علماءومشائخ کنونشن "میں200سے زائدعلماءو مشائخ ک محمدخلیل خبریں 67 03-11-09 09:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger