واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


عصبی نظام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-08, 04:40 PM   #1
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default عصبی نظام

عصبی نظام

ایک کثیرخلوی جاندار کے جسم میں بہت سے نظام پاۓ جاتے ہیں جو کہ زندگی کے لیۓ لازمی افعال (مثلاً ؛ کھانا، سانس لینا، حرکت کرنا، سوچنا وغیرہ) انجام دیتے ہیں اور اس طرح زندگی کے لیۓ ہر ضروری فعل انجام دینے کیلیۓ کثیر خلوی جانداروں میں ایک ایک نظام ہوتا ہے۔

چونکہ یہ نظام الگ آزادانہ زندہ جاندار کی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ اس جاندار کا حصہ ہوتے ہیں جسکے لیۓ یہ کام کر رہے ہوں لہذا یہ بات بھی ضروری ہے کہ انکا کام آپس میں ایک دوسرے سے منسلک ہو اور اسکے لیۓ ایک ایسے نظام کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو ان تمام الگ الگ افعال انجام دینے والے نظاموں کو آپس میں مربوط کر سکے اور ان کے افعال کی نگرانی بھی کرسکے اور وقت ضرورت انکو پیغامات یا ہدایات بھی مہیا کرسکے تاکہ ہر نظام وہی کام کرے اور اسی انداز میں کرے کہ جس طرح اس جاندار کی زندگی کے لیۓ فائدہ مند اور مفید ثابت ہو۔ اور اس مقصد کیلیۓ جانداروں میں عصبی نظام (nervous system) پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے دیگر نظام کو (endocrine system کے ساتھ ملکر) منظم بھی کرتا ہے اور جاندار کو اسکے بیرونی ماحول سے آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں شعور و ادراک بھی پیدا کرتا ہے۔

عصبی نظام کو پھر مطالعے میں آسانی کی خاطر مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے یہ تقسیم مقصد کے لحاظ سے کئی انداز میں کی جاسکتی ہے جن میں سے دو اھم اقسام کی تقسیم وہ ہیں کہ جن میں عصبی نظام کو یا تو افعال کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہو اور یا پھر ساخت کے لحاظ سے۔

1- فعلیاتی لحاظ سے

* مرکزی عصبی نظام یا (centeral nervous system)
* ملحقہ عصبی نظام یا (peripheral nervous system)

2- ساختی لحاظ سے

* جسدی عصبی نظام یا (somatic nervous system)
* خودکار عصبی نظام یا (autonomic nervous system)


انسان کا عصبی نظام ؛ یوں کہا جاۓ تو مناسب ہوگا کہ عصبی نظام کا اھم ترین حصہ تو کھوپڑی میں موجود ہوتا ہے جسے دماغ کہتے ہیں اور اسکے نچلے حصے کی جانب سے ایک دم لٹکی ہوئی ہوتی ہے جو نیچے کی جانب بڑھ کر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی نالی میں اتر جاتی ہے، اس دم کو نُخاع (یا حرام مغز) کہا جاتا ہے۔ دماغ اور نُخاع سے تار نما اجسام نکل کر تمام جسم میں پھیل جاتے ہیں جو کہ پیغامات کو دماغ اور نُخاع سے جسم میں اور جسم سے دماغ اور نُخاع تک لاتے لیجاتے رہنے کا کام کرتے ہیں۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
system, زندگی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نماز عصر کی محافظت اور عصر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت۔ میاں شاہد صحیح المسلم 1 17-10-11 04:31 AM
اعصام، حدیقہ اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر پاکستانی خبریں 0 09-11-10 12:36 AM
باب : نماز عصر کے وقت کا بیان ھارون اعظم صحیح البخاری 0 26-04-10 10:38 PM
عصرِ حاضر (اقبال عامرشہزاد شاعری اور مصوری 16 25-09-09 08:51 AM
اسلام اور عصر حاضر تانیہ رحمان ستارہ اسلام اور عصر حاضر 8 15-07-09 05:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger