واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


عقل داڑھ کا سٹیم سیل میں استعمال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-08, 08:13 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,191
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default عقل داڑھ کا سٹیم سیل میں استعمال

عقل داڑھ کا سٹیم سیل میں استعمال

جاپان کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک دس سالہ بچی کی عقل داڑھ سے سٹیم سیلز نکال کر ایسا سیل بنایا ہے جس سے جگر کی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
عقل داڑھ کو تین برس کے لیے فریزر میں رکھا گیا تھا۔

اس نئی ریسرچ کے ذریعے یہ پتہ چلا ہے کہ بےکار سمجھ کر پھینک دی جانے والی عقل داڑھ کا استعمال انسانی امبریوز کے متبادل کے طور پر علاج میں مدد کرنے والے سٹیم سیلز کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

جاپانی تحقیق کاروں کے مطابق انہوں نے عقل داڑھ میں ایک قسم کے سٹیم سیل کی شناخت کی ہے جس میں جسم سے باہر رہ کر دیگر سیل کی قسمیں پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں اس کے ذریعے علاج شروع کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے جگراور ہڈیوں کی بیماریاں سمیت ان بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہو سکتا ہے جس میں ٹشوز کو دوبارہ پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی ریسرچ سٹیم سیل سے متعلق دیگر تحقیق کے اخلاقی سوالات سے گریز کرتی ہے کیونکہ اس میں سٹیم سیل ان دانتوں سے لیے گئے ہیں جسے بے کار سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ ان دانتوں کو کئی مہینے تک فریزر میں رکھا جاسکتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے تحفظ اور انہیں سٹیم سیل کے ذرائع کے طور پر استعمال کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

امریکہ میں دانتوں کے ڈاکٹروں نے عقل داڑھوں سے نکالے گئے سٹیم سیل کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بچوں کے دانتوں کو بھی سنبھال کر رکھ رہے ہیں جو مستقبل میں علاج کے لیے استعمال کیے جانے والے سٹیم سیل کا اہم ذریعہ ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ممکن, بچوں, شناخت, عقل, علاج, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سٹیم سیلز !!! فیصل ناصر شعبہ طب 1 22-11-10 11:39 PM
سیلاب سے ملک بھر میں تیل کی دستیابی اور ترسیل شدید متاثر، استعمال میں 50 فیصد کمی گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:24 AM
اسٹیم سیل ٹیکنالوجی آنکھوں کے مردہ خلیوں کیلئے نئی زندگی ؛ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ گوہر خبریں 3 02-02-10 04:28 PM
عقل داڑھ کا سٹیم سیل میں استعمال وجدان دلچسپ اور عجیب 0 25-08-08 12:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger