واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


غصہ اپنی جان پر ظلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-07, 05:51 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,639
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default غصہ اپنی جان پر ظلم

غصہ اپنی جان پر ظلم

[img width=203 height=152]http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2004/03/20040307121841teen203_.jpg[/img]
طبی سائنسدانوں کے مطابق زیادہ غصیلی طبیعت والے نوجوان اپنی صحت کے لیے مسائل پیدا کر لیتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جن نوجوانوں کو غصہ آتا ہے وہ اپنی صحت کے لیے مسائل پیدا کر لیتے ہیں اور وہ موٹاپے کی طرف بھی مائل ہوجاتے ہیں۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ غصہ کو دبانے سے بھی صحت کی خرابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

دل کے معالجوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے دل کی بیماری لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ٹیکساس یونیورسٹی میں قائم صحت کے مرکز میں ڈاکٹروں نے ایک سو ساٹھ بچوں کا جن کی عمریں چودہ سے سترہ سال کے درمیان تھیں، تین سال تک مشاہدہ کیا۔

انہوں نے نفسیاتی طریقے استعمال کرکے یہ مشاہدہ کرنے کی کوشش کی کہ ان بچے اور بچیوں کا غصے میں کیا رد عمل ہوتا ہے۔

اس مشاہدے سے انہیں معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے غصہ پر قابو پا لیتے ہیں ان میں موٹاپے کی طرف مائل کرنے والا مادے کم پیدا ہوتے ہیں۔

جبکہ جن لوگوں کو اپنے غصے پر قابو پانے میں مشکل پیش آتی ہے ان میں ایسے فاسد مادے زیادہ پیدا ہوتے ہیں جس سے ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کرنے والے ڈاکٹر ولیم میولر کے مطابق غصے میں غیر صحت مندانہ رد عمل کے باعث وزن بڑھنے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

غصے کے باعث لوگوں کے کھانے پینے کے اوقات خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں دل کے امراض کم عمری ہی میں جنم لینے لگتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ورزش اور غذا سے حل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے نفسیاتی مسائل کا بھی حل ضروری ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (12-11-10)
جواب

Tags
height, images, ورزش, لوگ, مسائل, معلوم, بچوں, حل, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غصے کا دھاگہ Haya 786 گپ شپ 121 18-03-11 05:09 PM
کشمیر پر ایرانی بیان نے بھارت کو غصہ دلا دیا جاویداسد خبریں 1 19-11-10 08:19 PM
غصے کا علاج ابن آدم عمومی بحث 0 18-05-09 10:30 AM
غصہ اور نفرت راشد احمد اپکے کالم 7 07-05-09 08:00 PM
غصے کا دور لاسلکی گپ شپ 1 03-06-08 04:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger