واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


فاسٹ فوڈ: امریکہ، برطانیہ آگے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-08, 01:25 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,191
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فاسٹ فوڈ: امریکہ، برطانیہ آگے

فاسٹ فوڈ: امریکہ، برطانیہ آگے

اگر آپکو فاسٹ فوڈ کا شوق ہے اور آپ ایشیامیں رہتے ہیں تو شاید یہ سن کر خوش ہوں گے کہ ایشیا کے بعض ممالک کے علاوہ باقی دنیا میں موٹاپا بڑھ رہا ہے۔
فاسٹ فوڈ سب سے زیادہ مقبول برطانیہ میں ہے اور امریکہ زیادہ پیچھے نہیں۔ نو ہزار افراد کے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ممالک میں موٹاپےاور صحت مند غذاء کے بارے میں لوگوں کی رائے میں بہت فرق ہے۔

فرانس میں لوگ اپنے وزن پر گہری نگاہ رکھتے ہیں لیکن سنگاپور میں لوگ اس کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔

اس سروے اور بی بی سی کی اپنی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ فاسٹ فوڈ کی وجہ سے موٹاپا بڑھ رہا ہے اور صرف چند ایشیائی ممالک ہی اس کے اثر سے محفوظ ہیں۔ یہ سروے تیرہ ممالک میں کرایا گیا تھا۔

زیادہ تر لوگووں کا خیال ہے کہ موٹاپے میں اضافے کی وجہ فاسٹ فوڈ ہے جس کی دستیابی بہت آسان ہوگئی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ میں لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ فاسٹ فوڈ دیکھ کر خود کو روک نہیں پاتے اور دونوں ملکوں میں تقریباً پینتالیس فیصد لوگوں کے کہنا تھا کہ فاسٹ فوڈ چھوڑنا ان کے لیے ممکن نہیں۔
لیکن صورتحال سب جگہ یکسان نہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کم چکنائی والا کھانا سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی خطے میں وزن کم کرنے کے کورسز، جمنیزیم کی رکنیت یا گھر کے لیے ورزش کا سامان خریدنے میں بھی بہت دلچسپی ہے۔

سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے وزن کے بارے میں فکر مند ہیں، لیکن پیٹزا یا ہیمبرگر دیکھ کر ان سے رکا نہیں جاتا، تو وہ دل بہلانے کے لیے ڈائٹ کوک کے ساتھ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔

موٹاپے پر ایک حالیہ سروے سے پتا چلا تھا کہ سن دو ہزار چھ میں تریسٹھ ملکوں میں مردوں کی نصف سے لیکر تین چوتھائی آبادی تک موٹاپے کا شکار تھی۔

ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے موٹاپے کی بنیادی وجہ لوگوں کا طرز زندگی ہے جس میں ورزش پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور موٹاپے کی وجہ سےہونے والی بیماریوں سے دنیا کے کئی ملکوں میں حفظان صحت کے نظام پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔

موٹاپا ناپنے کا عالمی پیمانہ باڈی ماس انڈیکس کہلاتا ہے جس میں انسان کے قد اور اس کے وزن کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اگر یہ انڈیکس پچیس سے زیادہ ہو تو انسان موٹا شمار کیا جاتا ہے اور اگر انڈیکس تیس سے زیادہ ہو تو اسے ’اوبیس‘ یا بہت موٹا تصور کیا جاتا ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, ورزش, موٹاپا, ممکن, معلوم, آبادی, انسان, امریکہ, خوش, زندگی, صورتحال, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کورل ڈرا: امپورٹ یونیکوڈ ٹیکسٹ محمدعمر کورل ڈرا 34 12-02-12 10:59 PM
" فاسٹ فوڈ کلچر " سیپ شعبہ طب 5 21-01-11 02:29 AM
اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ کو ان پیج فارمیٹ میں کس طرح تبدیل کرتےہے زبیرافتحار Ask Experts ماہرین کی رائے 4 15-02-10 11:28 AM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
شریف براداران ہٹ لسٹ پر Real_Light خبریں 2 16-10-08 08:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger