واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


قرون وسطیٰ میں کھوپڑی کا آپریشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-07, 08:08 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,191
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قرون وسطیٰ میں کھوپڑی کا آپریشن

قرون وسطیٰ میں کھوپڑی کا آپریشن

قرون وسطیٰ کے سرجن کھوپڑی کے پیچیدہ آپریشن کرنا جانتے تھے۔ یہ بات برطانوی علاقے یورکشائر میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران ملنے والی ایک کھوپڑی سے پتہ چلی ہے۔
سائنسی تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ یہ کھوپڑی ایک 40 سالہ کسان کی ہے جو دسویں سے بارہویں صدی کے دوران زندہ رہا ہوگا۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس شخص کے سر پر بہت زور کی ضرب لگی تھی اور اگر اس کے سر کی سرجری نہ کی جاتی تو شاید وہ زندہ نہ بچتا۔

کھوپڑی کی دریافت جس جگہ ہوئی وہاں سے تقریبًا 700 انسانی ڈھانچے نکالے گئے ہیں اور سائنسدان ان سب کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

وارم پرسی نامی یہ گاؤں اب ویران پڑا ہے۔ مگر ایک زمانے میں اس میں ایک ایسی برادری رہتی تھی جس کا انحصار بھیڑیں پالنے پر تھا۔

برطانیہ میں بلیک ڈیتھ یعنی طاعون کی وبا پھیلنے کے بعد اس کی آبادی کم ہو گئی۔ کچھ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے اور آہستہ آہستہ یہ بالکل خالی ہو گیا۔

جس کسان کا یہاں ذکر ہے اس کے سر میں ضرب لگنے کی وجہ سے کھوپڑی کی بائیں طرف کی ہڈیاں اندر کو دب کر ٹوٹ گئی تھیں۔

مریض کے علاج کے لیے اس کی کھوپڑی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا، اندازًا 10 سینٹی میٹر لمبا اور 9 سینٹی میٹر چوڑا، کاٹا گیا ہوگا اور دبی ہوئی ہڈیوں کے ٹکڑے نکالے گئے ہونگے۔

اس قسم کی سرجری کو ’ٹریپانی‘ کہا جاتا تھا۔ اور اس کا ذکر روم اور یونان کی پرانی دستاویزات میں ملتا ہے۔ مگر سائنسدانوں کا خیال تھا کہ اینگلو سیکسن تہذیب اس علم سے نا آشنا تھی۔

مگر اس کھوپڑی سے ثابت ہوتا ہے کہ اس زمانے میں برطانیہ میں اس قسم کی سرجری کی جا رہی تھی۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (16-10-10), عروج (16-10-10)
پرانا 16-10-10, 11:08 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیرت ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (16-10-10)
جواب

Tags
لوگ, آپریشن, آبادی, حیرت, دریافت, شخص, علاج, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
ٹیڑھی پسلی ، الٹی کھوپڑی ، روٹھی بیوی نے ہیڈلی کو مروادیا جاویداسد خبریں 3 16-10-10 10:49 PM
قرون وسطیٰ میں کھوپڑی کا آپریشن طارق راحیل خبریں 0 07-02-09 09:00 PM
کھوپڑی کا استعمال محمد کاشف حبیب گپ شپ 5 29-01-09 06:02 PM
انسانی کھوپڑیاں!!!!!!!!! وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger