| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
|
السلام علیکم و رحمۃ و برکاۃ
آپ سب پر اللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے ( آمین) نظریہ مفرد اعضاء طب یونانی کا ایک جدید طریقہ علاج ہے اس میں مرض کی پہچان مفرد اعضاء کے زریعے کی جاتی ہے ۔ اس طریقہ علاج کی ایجاد جناب محترم صابر ملتانی(رحمہ اللہ) صاحب نے کی ہے۔ میری نردیک یہ کافی بہتر طریقہ علاج ہے۔اگر معالج مرض کی پہچان اچھی طرح کر لے تو اس میں کامیابی کا تناسب 70 فی صد ہوتا ہے۔۔۔ ویسے بھی کسی مرض کو دور کرنے کے لیے دوا ہی نہیں بلکہ مریض کی غذا اور ماحول کا بھی بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ذات باری تعالی سے دعا بھی کرنی چائیے۔کہ وہ غفور و رحیم مریض کو تندرستی عطا فرمائے۔ یہ مرض خشکی سردی(عضلاتی اعصابی) کا ہےاس کا علاج خشکی گرمی(عضلاتی غدی) تحریک سے کرنا چائیے۔ 1۔۔شدید 3 500 ملی گرام شدید4 500م گرام اور ملین حب صابر 500 ملی گرام صبح ، دوپہر اور شام قہوہ لونگ 3 عدد دار چینی 3 گرام اور منقی 7 عدد کے ساتھ دیں ہر روز 3 یا 4 اجابتیں ہونی چاہئیں اگر نہ ہو ں تو ملین حب صابرکی مقدار 750 ملی گرام کر دیں نسخہ جات؛ شدید 3 ۔۔۔ لونگ 10 گرام ، دار چینی 30 گرام اور جاوتری 20 گرام پیس کر استعمال کریں شدید 4 ۔۔۔ اجوائن دیسی 40 گرام۔ تیزپات 40 گرام ۔ رائی 40 گرام پیس کر استعمال کریں حب صابر۔رائی 30 گرام گندھگ 30 گرام تمہ 30 گرام لے کر پیس کر استعما ل کریں جب مریض کو بواسیر کا یا طمث کا خون جاری ہو جائےتو مالیخولیا ختم ہو نے کی علامت ہے دوا کو اس وقت تک جاری رکھنا ہو گا جب تک خون سیاہ چیتھڑے دار ہو جب خون سرخ قانی(صحیح سرخ) ہو جائے اس وقت اس دوا کو بند کر دیا جائے اور خون کو بند کرنے کے لیے 4 ملین1000 ملی گرام دیں نسخہ ۔اجوائن دیسی 40 گرام۔ تیزپات 40 گرام ۔ رائی 40 گرام۔ گندھگ آملہ سار 120 گرام سوسی 1000 ملی گرام دیں نسخہ ۔ہلدی ۔ ملٹھی۔ اور سونف ہم وزن لے کر پیس لیں اور اجوائن دیسی ،پودینہ،کچور کا قہوہ بنا کر اس کے ساتھ اوپر والی دوا دیں ۔ طب قدیم میں اس کے لیے نوشدارو خاص اور اطریفل خاص بھی استعمال کی جاتی ہے جب مریض صحت یاب ہو جائے تو اس کو مقوی غذا دیں۔ مثلا بکرے کا گوشت ۔ کبوتر کی یخنی۔ اور دیسی مرغ کا گوشت دیسی گھی سالن میں ڈال کر دیں ۔ طب جدید میں اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں ہے بس مریض کو انٹی ڈپریشن ادویات دی جاتیں ہیں جن کے مابعد اثرات بھی ہوتے ہیں جس سے مریض کو کافی نقصاں پہنچنے کا اندیشیہ رہتا ہے۔ اللہ حافظ اپنے اس بھائی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت خوب شکریہ لیکن جڑی بوٹیوں کے نام ہی پلے نہیں پڑ رہے
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
|
بھائی صاحب کسی بھی پنساری کی دکان سے یہ جڑی بوٹیاں عام مل جاتیں ھیں ۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام ، جزاک اللہ خیراً۔۔۔۔۔!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| مالیخولیا ،علاج |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|