|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
|
السلام علیکم و رحمۃ وبرکاۃ
اس مرض میں انسان قوت فکر کھو بیٹھتا ہے۔ گمان و فکر صحیح اور اپنی طبعی حالت میں نہیں رہتا ہے۔ جس سے فسادو خوف کی حالت پیدا ہو جاتی ہے۔ دماغ کے پردوں میں رطوبات خشک ہو کر عضلات میں تیزی کا باعث بن جاتی ہیں جس سے مریض بے چینی اور خوف محسوس کرتا ہے۔ دماغ میں ضعف پیدا ہو جاتا ہے۔ اور جگر تسکیں کی حالت میں چلا جاتا ہے جبکہ عضلات میں تحریک ہو جاتی ہے۔ اسباب مرض سرد خشک اشیا کا زیادہ استعمال۔۔بواسیری مادہ کا جسم میں زیادہ ہونا۔ احتباس طمث شراب اور اس جیسی دوسری اشیا کا کثرت استعمال، روحانی صدمات اور خون میں کسی زہر کا اثر علاج مرض ان شاءاللہ اگلے مرحلے میں پیش خدمت کروں گا تب تک اپنی دعاوں میں اپنے اس بھائی کو یاد رکھیے گا اللہ حافظ۔۔ کاشف جمیل السلام علیکم و رحمۃ وبرکاۃ ّعلاج مرض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلے ضروری ہے کہ مریض کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔۔مریض کے ساتھ غصہ سے نہ پیش آیا جائے۔ بلکہ اس کی بات کو آرام سے سنا جائے ۔ اور ہر طرح سے اس کو تسلی دی جائے۔۔اور اس کو خوش وخرم رکھنے کی کوشش کی جائے۔ یونانی علاج برائے مالیخولیا۔ مریض کے سر پر نیم گرم پانی کے ساتھ ٹکور کریں۔ اس کو مختلف قسم کی خوشبو سنگھائیں اور اس کو سلانے کی کوشش کریں۔ روغن کدو ، روغن بادام اور روغن بنفشہ مریض کی ناک میں ٹپکائیں اور اس کے سر پر مالش کریں۔ بلکہ میرے والد حکیم محمد جمیل (اللہ ان کی عمر دراز فرمائے) کہتے ہیں کہ اس مرض میں مریض کے جگر کو تقویت میں لانے والی یونانی دوائیں استعمال کرنی چائیے مثلا گلاب کا روغن عمدہ قسم کا لے کر مریض کے جگر والے مقام پر مالش کریں اور صبح کہ وقت مربہ آملہ 1 عدد دھو کر ورق چاندی میں لپیٹ کر استعمال کریں۔ اور اس کے بعد شربت نیلو فر 2 تولہ پلائیں۔ اور شام کو ۔۔ مفرح بارد 4 ماشہ شربت انار کے ساتھ کھلانی چائیے۔۔ نظریہ قانون مفرد اعضاء کا طریقہ علاج اگلی بار پیش خدمت کروں گا تب تک اللہ حافظ Last edited by کاشف جمیل; 03-01-12 at 10:34 PM. |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام!!
علاجِ مرض کا انتظار رہے گا۔ جزاک اللہ خیر۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسے انگریزی زبان میں schizophrenia کہتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیئے یہ بھی بڑھیئے ۔
شیزوفرینیا کیا ہے؟ شیزوفرینیا کی علامات کس طرح کی ہوتی ہیں؟ شیزوفرینیا کیوں ہو جاتا ہے؟ |
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | Miss Khan (03-01-12) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
اانتظار رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔۔ بہت اچھی اور معلوماتی شئیرنگ کی ہے، علاج مرض کا انتظاررہے گا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| مالیخولیا، مانیا، فوبیا، |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|