| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
جریدے سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ افراد دماغی انحطاط کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق ان ملکوں سے ہے جن کاشمار نچلے یا درمیانے درجے کی آمدنی والے ممالک میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی توجہ اس پر مرکوز ہورہی ہے کہ آیا خوراک میں اومیگا تھری کی زیادہ مقدار رکھنے والی مچھلی اور گوشت شامل کرنے سے ذہنی انحطاط کے مرض کے پیدا ہونے یا اس کی شدت پر کوئی اثر پڑسکتا ہے۔ کچھ سابقہ جائزوں سے یہ ظاہرہوا تھا کہ خوراک میں چربیلی مچھلیوں کے شامل ہونے اور بڑھاپے میں ذہنی کارکردگی کے درمیان مثبت تعلق موجود ہے۔ اس کے برعکس کچھ جائزوں سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ خوراک میں گوشت کی زیادہ مقدار ، ذہنی کارکردگی کے انحطاط سے منسلک ہوسکتی ہے۔ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ نے کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے سات ملکوں کے نسبتاً عمررسیدہ افراد پر تحقیق کی۔ چین ، بھارت ، کیوبا ، ڈومینیکن ری پبلک، وینزویلا، میکسیکو اور پرو کے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے14960 افراد پر کی جانے والی اس ریسرچ میں ان کے انٹرویوز کی مدد سے ان کی کھانے پینے کی عادات اور ان میں ذہنی انحطاط کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں شامل ہر ملک میں ، ماسوائے بھارت، مچھلی کھانے اور ذہنی انحطاط کی موجودگی کے درمیان منفی تعلق ظاہر ہوا، یعنی مچھلی کھانے والے افراد میں ذہنی انحطاط کا مرض نسبتاً کم تھا۔اس سے پہلے ترقی یافتہ ملکوں میں کیے جانے والے جائزوں سے یہ معلوم ہوا تھا کہ خوراک میں مچھلی کی مقدار میں اضافہ بڑھاپے میں ذہنی انحطاط کے مرض میں کمی سے منسلک ہے، یعنی جن لوگوں کی خوراک میں مچھلی کی مقدار زیادہ رہی تھی ، ان میں بڑھاپے میں ذہنی انحطاط کی شدت نسبتاً کم تھی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں گوشت کے استعمال اور ذہنی انحطا ط کے مرض کے پیدا ہونے کے درمیان تعلق کی نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
| سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا | مون (08-02-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,671
کمائي: 14,885
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شیرنگ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, ہے،, کھانے, کوئی, پہلے, والی, لیا, مدد, معلوم, اللہ, السلام, استعمال, اضافہ, بھارت, توجہ, جانے, حال, دنیا, ذہنی, رکھنے, سال, سائنس, سات, ضرورت, عادات |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| عمران فاروق قتل میں استعمال ہونے والے آلہ قتل مل گئے، قاتل نہ مل سکے | جاویداسد | خبریں | 27 | 03-10-10 03:50 AM |
| سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف | جاویداسد | خبریں | 1 | 14-09-10 10:30 PM |
| اسے استعمال کر دکھائیں | محمدعمر | دلچسپ اور عجیب | 4 | 16-12-09 09:29 PM |
| شیریں رحمان نے استعفی دے دیا | محمد عدنان | خبریں | 0 | 14-03-09 09:56 AM |
| وکی میں زمرہ جات کا استعمال | عبدالقدوس | اردو زبان http://urduzuban.org | 4 | 10-10-08 08:26 PM |