واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


نظر کی کمزوری کا ایک سستا و آسان علاج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-11, 08:26 PM   #1
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up نظر کی کمزوری کا ایک سستا و آسان علاج

نظر کی کمزوری کا ایک سستا و آسان علاج

عینک توڑ مچھلی کا سوپ‘ آزمانے کے بعد
قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں

(ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

کئی فطری زندگی سے دوری فاسٹ فوڈز زندگی کے قریب‘ چند لمحوں کا ذائقہ ساری زندگی کا روگ‘ مختلف بیماریوں‘ پریشانیوں اور زندگی کے حقیقی لطف سے محرومی کا ذریعہ بن جاتی ہے اب بھی جنگلوں ویرنوں اور بیابانوں میں رہنے والے کسی جوان اور بوڑھے کو عینک لگی نہیں دیکھی۔ جہاں فاسٹ فوڈ نہیں وہاں عینک اور بیماریاں نہیں وہاں صحت اور تندرستی کا حسین امتزاج ہے۔ پچھلے دنوں دوران سفر حسب عادت اور حسب طبیعت اپنے ہمسفر احباب سے سوال کیا کہ کوئی طبی یا روحانی تجربہ یامشاہدہ زندگی میں پیش آیا ہو تو ضرور بتائیں۔ ایک قریبی مخلص عقیدت مند سید نصرت علی شاہ صاحب بے ساختہ بولے کہ میرے مشاہدے میں ایک ایسا سمندری اور فطری ٹوٹکہ ہے جس کی برکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی عینک اتر چکی ہے۔ میں چونک پڑا تو انہوں نے وضاحت کی کہ محکمہ زراعت کے ایک دوست جن کو ڈھائی نمبر کی ایک عینک لگی ہوئی تھی موصوف ضعف بصارت سے پریشان تھے اور شاکی بھی۔ خطرہ یہ تھا کہ چشمے کا نمبر حسب روایت بڑھتا چلا جائے گا اور تکلیف دہ بات یہ بھی کہ سوائے شیشہ بدلنے کے اس کا کوئی اور علاج ہے ہی نہیں۔ چشمہ کیا لیا جان پر بن گئی‘ کبھی ٹوٹنے‘ کبھی گم ہونے کا خطرہ مسلسل سر پر ہمیشہ منڈلاتا رہا۔ پھر تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بار بار سنبھال کر رکھنا ایک انوکھی ذمہ داری بن جاتی ہے۔ انہیں اچانک کسی دوست کے ذریعے ایک ٹوٹکہ ملا ٹوٹکہ بھی ایسا جو دوسرے ٹوٹکوں سے نہایت مختلف جس کو خبر ملے وہ حیران اور جہاں جھانکیں تو پریشان۔
یہ وہ چیز جو ہمارے استعمال کے قابل نہیں جسے کوڑے کا ڈھیر بننا تھا وہ شفاءیابی کا ذریعہ آخر کیسے بن سکتا ہے؟
قارئین! آپ سوچیں گے کہ آخر وہ چیز کیا ہے تو پہلے میں آپ کو وہ سمندری اور فطری فارمولہ بتاتا ہوں پھر ہم آگے اور واقعات کی طرف غوطہ زن ہوتے ہیں۔ وہ انوکھا راز مچھلی کا سر ہے یعنی مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو ناپسند ہو تو دوا سمجھ کر ضرور پی لیں۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔ ایک صاحب نے صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔ بعض لوگ تھوڑا عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سوفیصد رزلٹ پاتے ہیں۔ بہرحال جتنا پرانا مرض اتنا کچھ عرصے کا استعمال۔ ای ڈی او ماحولیات کو ساڑھے چار نمبر کی عینک لگی ہوئی تھی انہوں نے صرف تین بار استعمال کیا عینک سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی۔
شیخ رضا علی نے جو کہ غلہ منڈی کے آڑھتی ہیں بزرگی کی عمر تک پہنچے ہوئے ہیں‘ انہوں نے جب یہ فطری نسخہ سنا تو جھٹ استعمال شروع کیا اور وہ بہت تھوڑے عرصے سے استعمال کررہے ہیں حیرت انگیز فائدہ پایا۔ گجرات کے ایک دوست کی والدہ جن کی عمر 70 سال ہے انہوں نے استعمال کیا اور حیرت انگیز فائدہ پایا۔
منڈی بہائوالدین میں ملک منظور اعوان کی اہلیہ نے استعمال کیا ان کی عینک اتر گئی۔ قارئین! عینک کیا اترتی ہے ایک نور روشنی اور اللہ کی نعمتوں کا واضح اظہار نظر آتا ہے۔ مشہور ہے ”صبح گاہی تازہ ماہی“ کہ صبح ہوتے ہی آپ تازہ مچھلی کا استعمال کریں۔ اس وقت سمندری مچھلی کا وجود ایک ایسی نعمت ہے جو کھاد سپرے مصنوعی کیمیکل سے بالکل پاک ہے اور یہی زندگی کی فطرت ہے۔ میں بعض اوقات سوچتا ہوں آخر مچھلی اتنی طاقت ور چیز تو ہے جو پانی کا سامنے سے مقابلہ کرکے اس کے دھاروں کو چیرتی ہے اپنا سفر جاری رکھتی ہے اور اس کیلئے اس کا سر ہی اپنی طاقت سے ان پانی کے دھاروں کو چیرتا ہے تو کیسا باکمال سر جومچھلی کے سر سے اپنی صحت کا سامان کرتا ہے۔
ویسے بھی ہماری طب کی کتابوں میں مچھلی کے سر کا شوربہ فالج‘ لقوہ‘ لنگڑی کا درد‘ یعنی شاٹیکا‘ اعصابی کمزوری‘ پٹھوں کی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جوڑوں کا پرانا اور دیرنا درد‘ جسمانی اور اعصابی کھچائو اور یادداشت کی کمی کیلئے نہایت آزمودہ اور ٹانک چیز۔ ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوںیا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو‘ جوانی میں یا بڑھاپے میں‘ وہ یہ شوربہ ضرور استعمال کریں۔ بعض طبیعت موسم گرما میں برداشت نہیں کرسکتی تو موسم سرما اس کیلئے نہایت بہترین ہے۔ آپ کو ان تمام بیماریوں میں کوئی بیماری نہیں لیکن آپ اگر کچھ عرصہ مچھلی کے سر کے سوپ استعمال کرلیں تو ان بیماریوں میں سے کوئی بیماری آپ کو چھو بھی نہیں سکتی۔ مجھے انڈیا کی ریاست کیرالہ کے ایک صاحب نے بیرون ملک ایک بات بتائی کہ وہاں کے لوگ ریاضی‘ سائنس اور دنیا کے مشکل سے مشکل ترین علوم میں بہت باکمال ہیں‘ میں نے اس کی وجہ پوچھی کہنے لگے مچھلی اور مچھلی کے سر کا استعمال۔ مچھلی کا سر عقل کی آخری سرحدوں سے دانائیوں اور دانشمندیوں کو نکال کر انسان کے وجود میں نکھر کر معاشرے میں اس کی صلاحیتوںکو بکھیردیتا ہے۔ یہ وجود لاکھوں کروڑوں کی خیروں اور برکتوں کا ذریعہ بنتا ہے۔ آئیے! ہم مچھلی کے سر سے فائدہ اٹھائیں اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔ بس اتنا کرلیں کہ بڑوں کیلئے ایک پیالی اور بچوں کیلئے آدھی پیالی ہر دو یا تین دن کے بعد چند دن چند ہفتے یا چند مہینے استعمال کریں۔ میرا تو مشورہ یہی ہوگا کہ سید بادشاہ کا یہ تجربہ آپ اور لوگوں تک بھی پھیلائیں اور اسے عام سے عام کریں‘ سستا بے ضرر اور نہایت کارآمد ٹوٹکا ہے۔
__________________
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاونگا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاوں گا
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (08-12-11), compaq (08-12-11), Miss Khan (08-12-11), ھارون اعظم (07-12-11), نورالدین (08-12-11), موجو (08-12-11), محمدمبشرعلی (08-12-11), مرزا عامر (08-12-11), wajee (07-12-11), ابوسعد (09-12-11), ابن آدم (09-12-11), احمد نذیر (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (07-12-11), عبداللہ آدم (08-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 10:06 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ مضمون مکمل پڑھا لیکن کیونکہ اس وقت بی پی 100 اور 150 ہے تو کچھ خاض پلے نہیں پڑا ان شاء اللہ بعد میں اس کا مطالعہ کروں گا۔

بھائی اگر ایسا کوئی نسخہ بی پی کم کرنے کا ہے تو وہ بھی شئیر کردیں میں نے کبھی چیک تو نہیں کروایا لیکن پچھلے ہفتہ میں ممانی کی طرف گیا تو انہوں‌نے چیک کیا تو تقریباً 100-150 تھا چار دن گولیاں کھانے کے باوجود کم ہونے کا نام ہی نہیں‌ لے رہا تھا ۔ لیکن ایک حیرت کی بات کہ جب سر میں پہلے کی نسبت درد شدید ہوا اس وقت بی پی نارمل تھا بہرحال تب ہم کو بھی گھر واپسی کی اجازت ملی مگر راستے میں ہی جب روات پہنچ کے ڈاکٹر کو چیک کروایا تو پھر 140 تھا۔ اس کے بعد سے اب تک چیک تو نہیں کیا لیکن ہر وقت آنکھوں میں‌شدید جلن رہتی ہے ۔ بہر حال اس کے متعلق کوئی نسخہ ملے تو شئیر کیجئے گا۔
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), wajee (07-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عبداللہ آدم (08-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 07-12-11, 10:27 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی مچھلی کا سر تو بہت چھوٹا ہوتا ہے نا ہونے کے برابر
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 03:06 AM   #4
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,205
کمائي: 23,648
شکریہ: 3,772
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واؤ ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً ، خوش رہیں‌ ۔۔۔۔۔۔!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 11:38 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دعوے تو بہت بلند بانگ کیے جا رہے ہیں ۔- --- - - - - - - - - - - - - - آزما کر دیکھنا پڑے گا ۔
کیوں کہ شاید مجھ سے زیادہ کوئي تنگ نہيں ہوگا اپنے چشمے سے ۔
ہمارے ہاں کسی نسخے کو آزمانے کا ایک انٹرنیشل طریقہ رائج ہے اور وہ میں نے ڈاکٹروں سے ہی سیکھا ہے ۔
اور وہ یہ کہ جس دیسی نسخے کے متعلق دعوی کیا جائے اس کے متعلق یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ
انگریزوں نے اس نسخے سے متعلق کیا تحقیق کی ۔
جیسے کہ آنکھ میں جلن کا مسئلہ لے کر جب آئي اسپیلشسٹ ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کوئي مدد نہيں کی ۔ کہا یہ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا ۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
خیر لگے ہاتھوں میں نے اس سے چشمے سے نجات کے لیے دیسی نسخے (مصری، سونف ، بادام )کے بارے میں پوچھا تو اس نے لاپرواہی سے کہا؛
کہ چشمے سے نجات کے بارے میں ہمیں کوئي علم نہيں ہے ۔ ہماری نظر میں اس کا حل چشمہ ہی ہے ۔ جو ساری زندگی لگانا پڑے گا ۔
اگر ایسا کوئی نسخہ کارآمد ہوتا تو سب سے پہلے انگریز اس پر تحقیق کر کے تصدیق کرتا اور اس سے بھی پہلے وہ اپنی فیکٹری لگا چکا ہوتا
اور چشمے کی انڈسٹری کو گھر بٹھا چکا ہوتا ۔
تو یہ سب باتیں ہیں ۔ ہاں البتہ لیزر ٹیکنالوجی کے متعلق " سنا " ہے ۔ مگر یہ نہيں پتہ کہ اس کا رزلٹ کیسا ہے ۔
یہ سب باتيں سن کر تو میں نے صبر کر لیا اور چشمے کو اپنے وجود کا حصہ سمجھنا شروع کر دیا ہے ۔

لائف میں جہاں اتنے تجربے کیے ہیں یہ بھی آزما لیتے ہيں ۔
وہ کیا ہے نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے ۔ ۔ دل ہی بہل جائے گا ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 11:38 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,094
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاسر بھائی! جو لہسن ہم ہاندی میں استعمال فرماتے ہین نا، اس کی ایک "پوتھے" مطلب جب اس کا چھلکا اتاریں تو اندر سے اس کی قاشیں سی برامد ہوتی ہیں، تو ان میں سے ایک ہر روز صبح نہار منہ دق گلاس بانی کے ساتھ، یا تین گلاس اگر پی سکیں تو، ان شاء اللہ دوران خون ایک دم فٹ ہو جائے گا تھوڑے ہی دنوں میں، اپ ایک ہفتہ استعمال کر کے یہں رپورٹ فرمائیں.

اور یہ مچھی کے سر کی برکات پر مجھے سردست یقین نہیں ارہا، کوئی یقین دلائے تو شاید میں بھی اور یدر بھائی بھی یہی نسخہ آزمائیں، بلکہ اس کو پھر اے کیو اور فیصل انکل پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے، منتطمین کا نمبر اخری ہو گا.

والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-12-11), نورالدین (08-12-11), محمد یاسرعلی (08-12-11), مرزا عامر (08-12-11), wajee (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), ابن آدم (09-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عروج (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 12:51 PM   #7
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین مراسلہ دیکھیں
دعوے تو بہت بلند بانگ کیے جا رہے ہیں ۔- --- - - - - - - - - - - - - - آزما کر دیکھنا پڑے گا ۔
کیوں کہ شاید مجھ سے زیادہ کوئي تنگ نہيں ہوگا اپنے چشمے سے ۔
ہمارے ہاں کسی نسخے کو آزمانے کا ایک انٹرنیشل طریقہ رائج ہے اور وہ میں نے ڈاکٹروں سے ہی سیکھا ہے ۔
اور وہ یہ کہ جس دیسی نسخے کے متعلق دعوی کیا جائے اس کے متعلق یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ
انگریزوں نے اس نسخے سے متعلق کیا تحقیق کی ۔
جیسے کہ آنکھ میں جلن کا مسئلہ لے کر جب آئي اسپیلشسٹ ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کوئي مدد نہيں کی ۔ کہا یہ خود ہی ٹھیک ہو جائے گا ۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
خیر لگے ہاتھوں میں نے اس سے چشمے سے نجات کے لیے دیسی نسخے (مصری، سونف ، بادام )کے بارے میں پوچھا تو اس نے لاپرواہی سے کہا؛
کہ چشمے سے نجات کے بارے میں ہمیں کوئي علم نہيں ہے ۔ ہماری نظر میں اس کا حل چشمہ ہی ہے ۔ جو ساری زندگی لگانا پڑے گا ۔
اگر ایسا کوئی نسخہ کارآمد ہوتا تو سب سے پہلے انگریز اس پر تحقیق کر کے تصدیق کرتا اور اس سے بھی پہلے وہ اپنی فیکٹری لگا چکا ہوتا
اور چشمے کی انڈسٹری کو گھر بٹھا چکا ہوتا ۔
تو یہ سب باتیں ہیں ۔ ہاں البتہ لیزر ٹیکنالوجی کے متعلق " سنا " ہے ۔ مگر یہ نہيں پتہ کہ اس کا رزلٹ کیسا ہے ۔
یہ سب باتيں سن کر تو میں نے صبر کر لیا اور چشمے کو اپنے وجود کا حصہ سمجھنا شروع کر دیا ہے ۔

لائف میں جہاں اتنے تجربے کیے ہیں یہ بھی آزما لیتے ہيں ۔
وہ کیا ہے نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے ۔ ۔ دل ہی بہل جائے گا ۔
ویسے یہ ضروری تو نہیں کہ انگریز وں کو ہر چیز کا پتا ہو۔۔ !
جب یہ ایلو پیتھک طریقہ علاج نہیں تھا تو لوگ اس وقت اسی طرح کے دیسی علاج سے مستفید ہوتے تھے ۔ حکیم اور ڈاکٹر دو الگ الگ نظریہ علاج سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر آپ کو یونانی طریقہ علاج کی دوا نہیں دے گا اور حکیم آپ کو ایلو پیتھک میڈ یسن نہیں تھمائے گا ۔


(یہ نہ سمجھیے میں اپنے موضوع کی وکالت کر رہا ہوں ۔ میں نے اسے پڑھا تو سوچا آپ سب سے شیئر کر دوں ۔۔ مجھے خود چشمہ سے چڑ ہو گئی ہے ۔ یہی طریقہ میں بھی آزمانے والا ہوں ۔۔مگر "مچھلی کے سر " کا نام لیتے ہوئے ہی عجیب سی گھن آنےلگتی ہے .)
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), محمد یاسرعلی (08-12-11), مرزا عامر (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 12:54 PM   #8
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
بھائی مچھلی کا سر تو بہت چھوٹا ہوتا ہے نا ہونے کے برابر
اور پھر بھی کتنا مفید ہے ۔۔۔دیکھا آپ نے !
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), wajee (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:11 PM   #9
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,668
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ آدم بھائی ان شاء اللہ کل سے ہم اس پہ عمل کرنے کی کوشش کریں گئے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عبداللہ آدم (09-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:36 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
یاسر بھائی! جو لہسن ہم ہاندی میں استعمال فرماتے ہین نا، اس کی ایک "پوتھے" مطلب جب اس کا چھلکا اتاریں تو اندر سے اس کی قاشیں سی برامد ہوتی ہیں، تو ان میں سے ایک ہر روز صبح نہار منہ دق گلاس بانی کے ساتھ، یا تین گلاس اگر پی سکیں تو، ان شاء اللہ دوران خون ایک دم فٹ ہو جائے گا تھوڑے ہی دنوں میں، اپ ایک ہفتہ استعمال کر کے یہں رپورٹ فرمائیں.

اور یہ مچھی کے سر کی برکات پر مجھے سردست یقین نہیں ارہا، کوئی یقین دلائے تو شاید میں بھی اور یدر بھائی بھی یہی نسخہ آزمائیں، بلکہ اس کو پھر اے کیو اور فیصل انکل پر بھی لاگو کیا جاسکتا ہے، منتطمین کا نمبر اخری ہو گا.

والسلام
اقتباس:
عبداللہ آدم بھائی ان شاء اللہ کل سے ہم اس پہ عمل کرنے کی کوشش کریں گئے۔

نسخہ واقعی کارآمد لگتا ہے ۔ ۔
مکر ہر چیز کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہيں ۔ خاص طور پر اس وقت جب وہ چیز ضرورت سے زیادہ استعمال کی جائے ۔
لہسن کے متعلق میں نے سنا ہے کہ یہ بواسیر کا سبب بھی بنتا ہے۔ واللہ اعلم
کسی اور بھائی کو اس بارے میں معلومات ہو تو شیئر کریں ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عبداللہ آدم (09-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:41 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
مگر "مچھلی کے سر " کا نام لیتے ہوئے ہی عجیب سی گھن آنےلگتی ہے
کبھی کبھا ر امی سوپ بناتی ہيں مچھلی کے سر کا ۔ یاد نہيں کس لیے مگر میں نے نہيں پیا ۔
البتہ تلی ہوئی مچھلی کا سر میں کھا لیتا ہوں ۔ خاص طور پر اس کا مغز جو کہ بہت ہی تھوڑا سا ہوتا ہے۔
۔ بعض اوقات کھوپڑی سے لڑتے لڑتے مغز ہی کہیں کھو جاتا ہے ۔

مگر اس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے

اب سوپ ٹرائی کرنا پڑے گا ۔
مگر ساتھ ساتھ ہی مزید فائد ے کے لیے یہ بھی بتا دیں کہ کون سی مچھلی ؟
اس نسخے میں سمندری مچھلی پر زور دیا گیا ہے۔
ازراہ کرم سمندری مچھلی کی اقسام بھی بیان کر دی جائيں ۔ خاص کر پاکستان میں دستیاب ۔

نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
wajee (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), عبداللہ آدم (09-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:43 PM   #12
Member
اجنبی
 
al-hashim's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مقام: Islamabad
مراسلات: 72
کمائي: 1,376
شکریہ: 81
44 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
al-hashim کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واؤ ۔۔۔ جزاک اللہ خیراً
al-hashim آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے al-hashim کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:45 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,182
شکریہ: 52,552
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں

بھائی اگر ایسا کوئی نسخہ بی پی کم کرنے کا ہے تو وہ بھی شئیر کردیں بہر حال اس کے متعلق کوئی نسخہ ملے تو شئیر کیجئے گا۔
کسی بھی مائع چیز کا پریشر اُس وقت بڑھتا ہے جب وہ مقدار میں زیادہ ہو جائے اور نکاسی کا راستہ نہ نکلتا ہو۔ اسی کو ہم نسخے میں ڈھالیں تو کُچھ اس قسم کا نُسخہ برآمد ہو گا کہ
راہ اسلام میں تھوڑا بہت خون بہائیں۔ بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
al-hashim (08-12-11), نورالدین (08-12-11), موجو (09-12-11), ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), عبداللہ آدم (09-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:54 PM   #14
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
کسی بھی مائع چیز کا پریشر اُس وقت بڑھتا ہے جب وہ مقدار میں زیادہ ہو جائے اور نکاسی کا راستہ نہ نکلتا ہو۔ اسی کو ہم نسخے میں ڈھالیں تو کُچھ اس قسم کا نُسخہ برآمد ہو گا کہ
راہ اسلام میں تھوڑا بہت خون بہائیں۔ بلڈ پریشر نارمل ہو جائے گا
اگر بہانا ۔۔۔مشکل ہو تو "نکلوایں" دوسرں کے لیے ۔ یہ بھی راہ خدا ہی ہو گی۔
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
al-hashim (08-12-11), نورالدین (08-12-11), موجو (09-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11), عبداللہ آدم (09-12-11)
پرانا 08-12-11, 01:57 PM   #15
Member
اجنبی
 
al-hashim's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مقام: Islamabad
مراسلات: 72
کمائي: 1,376
شکریہ: 81
44 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
al-hashim کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں al-hashim کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایکسٹو مراسلہ دیکھیں
اگر بہانا ۔۔۔مشکل ہو تو "نکلوایں" دوسرں کے لیے ۔ یہ بھی راہ خدا ہی ہو گی۔
Its Too much Good Idea
al-hashim آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے al-hashim کا شکریہ ادا کیا
ایکسٹو (08-12-11), بنت حوا (08-12-11), حیدر (08-12-11)
جواب

Tags
php, ہمسفر, کتابوں, پاک, واقعات, لمحوں, نظر, مقابلہ, اللہ, انسان, بہترین, بچوں, خبر, دوست, زندگی, سفر, سال, سائنس, عقل, علی, علاج, صاف, صبح, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سستا بکرا درکار ھے سد ید مسعو د عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 18 14-11-10 06:11 AM
یکم جون سے پٹرول سستا ہونے کا امکان جاویداسد خبریں 8 29-05-10 05:31 PM
انتہائی سستا کمپیوٹر براۓ فروخت محمد کاشف حبیب خریدوفروحت 17 04-01-10 03:27 PM
پٹرول سستا محمدعدنان خبریں 7 10-07-09 10:08 PM
دُکھ کی دیوار تلے روح کو سستانے دو خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger