واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


نوزائیدہ بچوں کی فرسٹ ایڈ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-05-11, 08:20 AM   #1
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,815
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نوزائیدہ بچوں کی فرسٹ ایڈ

نوزائیدہ بچوں کی فرسٹ ایڈ

نومولود بچوں کو سنبھالنا بلاشبہ ایک فن کا درجہ رکھتا ہے اور یہ فن تجربات ہی سے آتا ہے۔ پہلے زمانے میں جب مشترکہ خاندانی نظام موجود تھا تو ہر گھر میں تجربہ کار مائیں، پھوپھیاں یا دادیاں ہوا کرتی تھیں۔ آج تنہا رہنے والے نوجوان جوڑے نوزائیدہ بچوں کو سنبھالنے میں مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔ یہ مضمون ایسے ہی ماں باپ کے لیے لکھا گیا ہے۔

اس دنیا میں آنکھیں کھولنے کے بعد ہر بچہ نئی سے نئی چیزوں کو جاننے، سمجھنے، ہاتھ لگا کر پرکھنے ، عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ منہ میں لے کر چکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ بچوں کا یہ انداز نشوونما کی طرف بڑھتا ہوا خوش آئند قدم تو ہوتا ہی ہے لیکن اس جستجو میں انھیں بہت سی پریشانیوں اور تکالیف کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ والدین اگر تھوڑی سی توجہ دیں تو ان کے بچے بہت حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ خدانخواستہ اگر کسی بچے کو کوئی چوٹ لگ جائے جو عموماً بچوں کو لگتی رہتی ہیں تو فوری طور پر احتیاطی تدابیر کے ذریعے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکتی ہے،آیئے دیکھیں کہ وہ کیا تدابیر ہوسکتی ہیں جو کسی ایمرجینسی کی صورت میں آپ بروئے عمل لا سکتے ہیں۔



مسئلہ : آپ کا کوئی بچہ ایسی کوئی چیز نگل لے جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو تو آپ کیا کریں گے؟

حل: بچے کو اپنی گود میں الٹا لٹائیں لیکن خیال رہے کہ اس کے سر کو آپ کے ہاتھ کا سہارا مل رہا ہو۔ بچے کی کمر پر 5یا 6بار مناسب طاقت سے تھپکیاں دیں۔ اگر وہ پھر بھی اس چیز کو نہ اگلے تو اسے سیدھا لٹا کر سینے پر بھی تھپکیاں دیں یہاں تک کہ وہ چیز باہر آ جائے جس نے آپ کے لاڈلے یا لاڈلی کانظام تنفس گڑبڑ کر رکھا ہے۔ اگر پھر بھی کوئی نتیجہ نہ نکلے تو بچے کو فوری طور پر قریبی کلینک یا اسپتال لے جائیں۔ بچے کی عمر ایک سال سے کم ہے تو اس کے پیٹ پر تھپکیاں نہ دیں۔



مسئلہ : آپ کا بچہ اگر کوئی زہریلی دوا پی لے تو آپ کو فوری طور پر کیا کرنا ہے؟

حل: بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جائیں۔ جو دوا بچے نے غلطی سے پی ہے اس کی شیشی ضرور ساتھ لے جائیں۔ اپنے بچے کی عمر اور اس کی میڈیکل ہسٹری آپ کو معلوم ہونا چاہئے۔ تاکہ ڈاکٹر بچے کی جان بچانے کے لیے یہ سوالات آپ سے ضرور معلوم کریں گے۔ بچے کو نہ کچھ کھلائیں نہ پلائیں اور نہ ہی اسے زبردستی قے کرانے پر مجبور کریں۔ اگر آپ نے طبی عملے کو صورتحال بتا دی ہے تو وہ بچے کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کرسکیں گے۔



مسئلہ : بچے کی گردن میں رسی پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

حل : اپنے ہوش و حواس بجا رکھیں۔ بہت احتیاط کے ساتھ بچے کو اٹھائیں رسی یا ڈوری اس کی گردن سے نکال لیں۔ اگر وہ سانس نہ لے رہا ہو تو اسے مصنوعی تنفس کے ذریعے طبی امداد دیں۔

یاد رکھیں کہ گھروں میں ایسا کوئی تار یا ڈوری نہ چھوڑیں جو چھوٹے بچوں کی رسائی میں ہو۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔



مسئلہ : بچہ بیڈ سے سر کے بل گرجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

حل : ایسی صورتحال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں چاہے آپ کا بچہ نارمل ہی کیوں نہ نظر آ رہا ہو۔ اگر سر سے خون بہہ رہا ہو تو زخم کو سختی سے دبائیں اس طرح کہ بچے کو تکلیف نہ ہو۔ خدانخواستہ اگر آپ کو یہ خطرہ ہو کہ گردن میں چوٹ لگی ہے تو فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

ڈاکٹری معائنے کے بعد بھی 48گھنٹے تک بچے کے سونے اور سانس لینے کے عمل کو چیک کرتے رہیں۔ اگر بچہ سست نظر آ رہا ہو، قے کرے یا چلنے میں لنگڑاہٹ محسوس ہو تو فوری طور پر اسے کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

(Infant CPR)

اگر بچہ سانس نہ لے رہا ہو تو اور نہ ہی حرکت کرے تو CPR کا عمل شروع کریں۔ بچے کے سینے پر اپنی درمیانی اور دوسری انگلی رکھیں،آہستہ آہستہ اسے دبائیں،آدھے انچ یا ایک انچ تک، ڈیڑھ سیکنڈوں تک مصنوعی تنفس دیں۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ آپ بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر نہ پہنچ جائیں۔



آپ اپنے گھر کو Baby Proofبنا کر بھی ہنگامی مراکز جانے سے بچ سکتے ہیں۔ بچے کس طرح گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے گھر کی چیزوں پر نظر ڈالیں، اگر کسی الماری میں ایسی چیزیں رکھی ہیں جو بچے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں تو اس خانے کو تالا لگا کر رکھیں۔



شیشے کی چیزیں، بجلی کا سامان، لوہے کے اوزار دوائیں، کیمیکل، سوئچ بورڈ وغیرہ بھی بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا آپ کے بچے اور خود آپ کے لیے باعث اطمینان ہو سکتا ہے۔ گھر کی کسی جگہ کو چیک کیے بغیر نہ چھوڑیں، چاہے وہ جگہ آپ کے بچے کی پہنچ سے دور ہی کیوں نہ ہو اور جہاں آپ کا خیال ہو کہ آپ کا بچہ وہاں نہیں جا سکتا۔ اگر آپ فلیٹ میں رہتے ہیں تو بالکنی، کھڑکیوں اور داھنی دروازوں کا خیال رکھیں کہ اس جگہ سے بچہ باہر نہ نکل سکے۔

گھر میں ہمیشہ درج ذیل چیزیں رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد دے سکیں۔



١۔ تھرمامیٹر

٢۔ شیر خوارو ں کے لیے درد دور کرنے کی دوا

٣۔ بخار کم کرنے کے لیے بخار اتارنے والی دوائیں

٤۔ مختلف سائز کی بینڈیج/ٹیب (ڈاکٹری ہدایت کی مطابق)
-----------------------------------------------------
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-05-11), ارشد کمبوہ (27-05-11), سحر بٹ (27-05-11), عروج (01-11-11)
کمائي نے عصمت کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
27-05-11 ارشد کمبوہ دستیاب نہیں 0
پرانا 27-05-11, 05:59 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا مراسلہ ہے لیکن افسوس ساتھیوں کی بے توجہی کا شکار ہوگیا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (27-05-11), سحر بٹ (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 06:07 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,206
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

بہت اچھا مراسلہ ہے۔ سرورق کیلئے تجویزکرتی ہوں۔

جزاک اللہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
ارشد کمبوہ (27-05-11), سحر بٹ (27-05-11), عروج (01-11-11)
پرانا 27-05-11, 06:07 PM   #4
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,803
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابتدائی طبی امداد کی تربیت تقریباً ہر انسان کو ہونی چاہیے۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر بٹ (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 07:04 PM   #5
Senior Member
 
سحر بٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 255
کمائي: 2,733
شکریہ: 873
137 مراسلہ میں 244 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شیئرنگ کا شکریہ بھائی،،،،،
سحر بٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
fan, ہے۔, فن, ہسٹری, کوشش, کلینک, کمر, گھر, وقت, قدم, نظر, ماں, معلوم, آج, انداز, بچوں, خون, خوش, دنیا, سال, شروع, علاج, عملے, غلطی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اتفاق میں برکت ہے، مسٹ ریڈ زارا اردو کہانیاں 3 24-02-11 10:05 AM
’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس حیدر Search Engines 1 16-10-09 10:06 PM
فاسٹ کی ویلیو رضی دلچسپ اور عجیب 19 26-07-09 11:28 PM
نیو فرنیچر ڈزائن ۔۔ ۔۔ ۔۔ J.S دلچسپ اور عجیب 6 02-11-08 03:17 AM
وزارت داخلہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کو نئے سرے سے تشکیل دینے کا فی عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger