واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


نیند میں چلنے کی بیماری پر تحقیق میں ابتدائی کامیابی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 07:11 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نیند میں چلنے کی بیماری پر تحقیق میں ابتدائی کامیابی

نیند میں چلنے کی بیماری پر تحقیق میں ابتدائی کامیابی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کاتہ

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے خلیوں میں پائی جانے والی اس خامی کا پتہ لگا لیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں نیند میں چلنے کی شکایت پائی جاتی ہے۔ ماہرین نے ایک ایسے خاندان کی چار نسلوں پر تحقیق کی جن کو نیند میں چلنے کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ پتہ چلانے میں کامیاب ہوئے کہ یہ شکایت کروموسم 20 میں پائی جانے والی خامی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ماہرین نے جنرل نیورولوجی کو بتایا ہے کہ ڈی این اے میں ناقص خلیے کی صرف ایک کاپی کا پایا جانا بھی نیند میں چلنے کی شکایت پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس مذکورہ کروموسم میں پائے جانی والی بیماری کا نیاعلاج تلاش کریں گے جس سے تقریبا دس فیصد بچے اور چار فیصد بالغ متاثر ہوتے ہیں۔ ایک جینم کی زبردست چھان بین سے پتہ چلا کہ یہ مسئلہ ایک جینیٹک کوڈ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کروموسم 20 میں رہتا ہے اور یہ جینیٹک کوڈ نسل در نسل منتقل ہوتا رہتا ہے۔ جس کے پاس یہ کوڈ ہے اس کے اسے اپنے بچوں میں منتقل کرنے کے پچاس فیصد امکان ہے۔ اور جس شخص کو یہ ناکارہ ڈی این اے وراثت میں ملے تو اس میں نیند میں چلنے کی شکایت پائی جائیگی۔واشنگٹن یونیورسٹی میں ڈاکٹر کرسٹینا گرینٹ نے اس کے مطالعے کے لیے ایک بڑے خاندان کا انتخاب کیا تھا۔ اس خاندان میں چار نسلوں سے یہ شکایت پائی جاتی ہے۔اس خاندان کی ایک بارہ سالہ بچی میں خاص طور پر نیند میں چلنے کی شکایت تھی جس سے وہ اکثر رات میں گھر سے باہر گھومنے نکل جاتی تھی۔ گزشتہ چار نسلوں کے بائیس افراد میں سے نو افراد میں یہ شکایت پائی جاتی ہے۔ڈاکٹر گرینٹ کا کہنا ہے امکان یہ ہے کہ اس میں بہت سے جینز ملوث ہوں گے۔ ہم نے جو پتہ کیا ہے وہ یہ کہ نیند میں چلنے کے لیے ذمہ دار پہلا جینیٹک کس جگہ ہے۔ ہمیں ابھی یہ نہیں معلوم ہے کہ کرو موسم میں پائے جانے والے جینز میں سے کونسا اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ جب تک ہمیں اس جین کا پتہ نہیں چلتا تب تک ہمیں ان خاندانوں یا خاندان کے بہت سے لوگوں کے متعلق معلوم نہیں ہوگا جو نیند میں چلنے کی شکایت سے دوچار ہیں۔ لیکن ان جینز کی دریافت شناخت اور علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-02-11), مون (25-02-11), عروج (22-10-11)
پرانا 25-02-11, 07:13 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,610
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کبھی مجھے بھی نیند میں‌ چلنے کی بیماری تھی۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-11, 07:16 PM   #3
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,671
کمائي: 14,885
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہاں‌ تو نیند ہی نہیں آتی ۔ نیند مین چلنا تو دور کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-10-11, 03:44 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, ہے۔, کس, گھر, والی, نیند, چار, منتقل, متاثر, معلوم, این, اللہ, بچوں, بارہ, تلاش, ثابت, جانے, دوچار, دریافت, رات, شناخت, شخص, طور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق جاویداسد خبریں 0 25-10-10 10:24 PM
کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے محمدعمر خبریں 5 28-06-10 11:02 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger