واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


نیند کی کمی کے ہارمونز کے نظام پر منفی اثرات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-11, 11:27 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,275
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نیند کی کمی کے ہارمونز کے نظام پر منفی اثرات

نیند کی کمی کے ہارمونز کے نظام پر منفی اثرات

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
شکاگو یونی ورسٹی(امریکا) کی تحقیق کے مطابق پوری نیند نہ لینے کی وجہ سے جسم میں ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے- اس کے علاوہ جسم میں نشاستے (کاربوہائڈریٹس) کے ہضم و جذب کا عمل بھی غیر متوازن ہوجاتا ہے- تجربے میں شامل جن افراد کو آٹھ کے بجائے چار گھنٹے سلایا گیا٬ ان میں ایک ہفتے کے اندر ابتدائی ذیابیطس اور زیادتی عمر جیسے آثار پیدا ہوگئے- یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیند کمی کی وجہ سے لبلبہ اپنی مخصوص رطوبت انسولین کم مقدار میں تیار کرتا ہے اور اسی عدم توازن کی وجہ سے ذیابیطس اور موٹاپا گھیر لیتے ہیں اور گلوکوس کی کثرت مرض قلب کا بھی سبب بن جاتی ہے-

ماہرین کے مطابق ناکافی نیند سے تین طرح کے ہارمونز کے متاثر ہونے کی وجہ سے موٹاپا گھیر لیتا ہے- پہلا ہارمون لیپٹن ہے- یہ بھوک کم کرنے والا ہارمون چربی میں ہوتا ہے- اس کی مقدار میں نیند کے دوران باقاعدگی آتی ہے- دوسرا ہارمون گھریلین بھوک بڑھاتا اور نیند سے محرومی کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوجاتا ہے- پھر ہمارا جسم دباؤ پیدا کرنے والا تیسرا ہارمون کورٹی سول زیادہ بنانے لگتا ہے- جس کی وجہ سے جسم میں چربی زیادہ جمنے لگتی ہے-

نیند کی کمی کی وجہ سے ان ہارمونز کی تیاری میں اضافہ ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ سے ہم نہ صرف زیادہ کھانے لگتے ہیں بلکہ تھکن کی حالت میں مزید نامناسب غذائیں بھی کھانے لگتے ہیں- ماہرین کے مشورے کے مطابق وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ بھرپور نیند لی جائے-

نیند آپ کو توند کے عذاب سے ہی نہیں بچاتی بلکہ آپ کے دماغ اور اس کی صلاحیتوں کو بھی متوازن رکھتی ہے- نیند کے دوران دماغ کے خلیات کے درمیان پیغام رسانی کا کام سرانجام دینے والے عصبی مرسل تازہ دم ہوجاتے ہیں- ہر قسم کے دباؤ اور نیند کی کمی کی وجہ سے دماغ کے کیمیائی مادوں میں کمی ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں جذباتی عدم توازن پیدا ہوجاتا ہے- ان میں فکروپریشانی٬ غصہ اور افسردگی شامل ہیں-
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
مون (08-02-11)
پرانا 08-02-11, 11:36 PM   #2
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,671
کمائي: 14,885
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیرنگ ہے ، شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کھانے, پیدا, یونی, وجہ, لگتا, نیند, چار, نظام, موٹاپا, متاثر, مطابق, اللہ, السلام, اضافہ, ثبوت, ذیابیطس, ضروری, عدم, عذاب, عصبی, غذائیں, غصہ, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger