| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,119
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کینیڈا میں سائنسدانوں نے ایک ایسا جرثومہ تخلیق کیا ہے جو جسم میں کینسر کے خلیوں کو چن چن کر نشانہ بناتا ہے اور اس سے جسم کے صحت مند خلیے محفوظ رہتے ہیں۔
اس وائرس کو خون کے ذریعے جسم کے اندر پہنچایا جا سکتا ہے اور تخلیق سے کینسر کے علاج کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ کینسر کے تئیس مریضوں پر کیےگئے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ وائرس جسم میں صرف کینسر کے ٹیومرز کو ہی نشانہ بناتا ہے اور صحت مند خلیوں کو نہیں چھیڑتا ہے۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں ایک روز صحیح معنوں میں تھراپی یا طریقۂ علاج بن سکتا ہے۔ وائرس کے ذریعے کینسر کا علاج کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن کینسر مخالف وائرس کو براہ راست ٹیومرز میں داخل کرنا پڑتا تھا تاکہ جسم کے دوسرے خلیے متاثر نہ ہو سکیں۔ ہم بڑے پرجوش ہیں کیونکہ طبّی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ وائرس تھراپی یا طریقۂ علاج ظاہر ہوا ہے، جو رگوں کے ذریعے انسانوں میں پہنچ کر کینسر کے خلیوں کو بدلنے کا کام کرتی ہے پروفیسر جان بیل سائنس دانوں نے اسی وائرس میں تبدیلیاں کی ہیں جو چیچک کا ٹیکہ تیار کرنے کے لیے معروف ہے۔ اس وائرس کا نام ’جے ایکس 594‘ ہے جو ایک کیمیائی پاتھ واے پر منحصر ہے۔ اس وائرس کو تئیس کینسر کے مریضوں کے جسم میں خون کے ذریعہ داخل کیا گيا تو جسم کے مختلف اعضاء میں سرایت کرگیا۔ اس میں سے آٹھ مریض جنہیں وائرس کی زیادہ خوراک مہیا کی گئي، ان میں پایا گيا کہ وہ وائرس ٹیومرز کو سمیٹ رہے ہیں جبکہ دوسرے خلیے اس سے محفوظ تھے۔ اوٹاوا یونیورسٹی میں اس منصوبے کے سربراہ پروفیسر جان بیل کا کہنا ہے کہ’ ہم بڑے پرجوش ہیں کیونکہ طبّی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ وائرس تھراپی ظاہر ہوئی ہے، جو رگوں کے ذریعے انسانوں میں پہنچ کر کینسر کے خلیوں کو بدلنے کا کام کرتی ہے۔‘ پروفیسر جان کے مطابق ’ کینسر کے علاج کے لیے رگوں کے ذریعے پہنچانا بہت اہم ہے کیونکہ اس سے جسم کے اندر ٹیومر نشانہ بنتا ہے ناکہ براہ راست داخل کرکے۔‘ پروفیسر بیل کا کہنا ہے کہ ابھی اس نئی دریافت اپنے ابتدائی مراحل میں اور بہت کچھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ ایک دن وائرس اور دوسری بائیولوجیکل تھراپیز کینسر کے علاج کے لیے موزوں ثابت ہونگي۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے! |
|
|
|
| زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد یاسرعلی (02-09-11) |
![]() |
| Tags |
| ہے،, کوئی, پہلی, پیدا, وائرس, نئی, نام, مند, متاثر, مطابق, اپنے, ایکس, ایسا, بڑے, بنتا, بار, تبدیلیاں, ثابت, خون, دریافت, ضرورت, علاج, صحیح, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|