واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر سکرین، بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-09, 07:23 AM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,661
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر سکرین، بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ

ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر سکرین، بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ

ایک تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ جو بچے دن میں دو گھنٹےسے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں ان کی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ جو بچے مسلسل کئی گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلتے ہیں، وہ ان بچوں کی نسبت کم صحت مند ہوتے ہیں جو ایسا نہیں کرتے۔

اس جائزے میں 11 سے 15 سال تک کے 2750 بچوں کی مجموعی صحت کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بچوں کےسانس لینے کے عمل کی درستگی کا براہ راست تعلق اس بات سے تھا کہ انہوں نے کتنا وقت ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر کی سکرین کے سامنے گذارا۔

اس جائزے سے پتہ چلا کہ 13 سے 15 سال کی جن لڑکیوں نے چار گھنٹے سے زیادہ وقت ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر کی سکرین کے سامنے گذارا، وہ اپنی ان ہم عمر لڑکیوں کی نسبت کم صحت مند تھیں جو زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر کے سامنے رہیں۔عمومی طورپر جن لڑکیوں نے ٹیلی ویژن زیاد ہ دیکھا یا زیادہ دیرتک کمپیوٹر گیمز کھیلیں وہ ان لڑکیوں کی نسبت نمایاں طورپر کم صحت مند تھیں جنہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔

جائزے میں شامل لگ بھگ دو تہائی بچوں نے تسلیم کیا کہ وہ روزانہ دوگھنٹےسے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھتے تھے۔

اس مطالعے کے دروان وقفوں وقفوں سے بچوں کو ٹی وی کے سامنے سے اٹھا کر ایک خاص وقت کے لیے بھاگنے کو کہا گیا اور ان کے سانس لینے کے عمل کا مطالعہ کیا گیا۔ پھر ان طالب علموں سےپوچھا گیا کہ وہ کتنا وقت کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے اور اسی طرح کے دوسرے مشاغل مثلاً میوزک بجانے یا پھر ہوم ورک کرنے میں گذارتے ہیں۔

یہ مطالعاتی جائزہ یونیورسٹی آف سڈنی کے وزن کی زیادتی اور موٹاپے سے متعلق مرکز کے ڈاکٹر لوئیس ہارڈی کی قیادت میں ہوا۔ وہ کہتی ہیں کہ جائزے کے نتائج سےظاہر ہوا کہ بچوں کو سکرین کے سامنے زیادہ سے زیادہ دوگھنٹے گذارنے چاہئییں۔اگر وہ اس سے زیادہ وقت کے لیے ایسا کریں تو ان کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ہارڈی کہتی ہیں کہ زیادہ تر بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیادہ وقت بیٹھے نہ رہیں بلکہ کھیل کود میں بھی حصہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے کمروں سے ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر نکال دیں اور کھانا کھاتے وقت ٹیلی ویژن بند رکھیں اور یہ اصول صرف ٹیلی ویژن ہی نہیں بلکہ ان چیزوں پر بھی لاگو کریں جن میں سکرین کا استعمال ہوتا ہے۔ بہتر تو یہ ہوگا کہ بعض اوقات بچوں کو سکرین سے کئی کئی روز تک دور رکھا جائے۔

یہ تحقیق اس کے بعد سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں والدین کو خبردار کیا گیا تھاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے لاڈ پیار میں غیر صحت مند خوراک کھانے اور کمپیوٹر گیمز کھیلنے کی اجازت دے کر ان کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں ہر چار میں سے ایک بچہ جب اسکول جانے کی عمر کو پہنچتا ہے تو وہ وزن کی زیادتی کا شکار ہوتا ہے اور ہر تین میں سے ایک جب پرائمری پاس کرتا ہے تو اس وقت وہ موٹاپے کے مرض کا شکار ہوچکا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ہارڈی کہتی ہیں کہ بچوں میں سکرین کے سامنے زیادہ وقت گذارنے کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں یا ان کی صحت خراب ہوجاتی ہے بلکہ اس سے ان کی نشوونما کے اہم ترین وقت کے دوران ان کی ہڈیوں کی مناسب نشوونما بھی نہیں ہوپاتی۔

آسٹریلیا میں کیے جانے والے اس مطالعاتی جائزے سے جو امریکی طبی جریدے ’پری ونٹیو میڈیسن‘ میں شائع ہوا، معلوم ہوا کہ جائزے میں شامل 60 فی صد سے زیاد بچے روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت ٹیلی ویژن یا کمپیوٹرکی سکرین کے سامنے گذارا کرتے تھے۔ ان 60 فی میں چھ فی صد سے زیادہ بچے روزانہ چھ گھنٹے سے زیادہ وقت چھوٹی سکرین کے سامنے بیٹھ کر گذارتے تھے۔

جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ صحت کا یہ فرق لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ تھا۔

جمیل اختر
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
سعود (23-03-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, معلوم, بچوں, سال, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے کھانا کھانے والے بچوں کی صحت جلد خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے سیپ شعبہ طب 1 24-02-11 08:06 AM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
زیادہ چھوٹے بچوں کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنا مضر صحت وجدان دلچسپ اور عجیب 0 21-07-08 04:13 PM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger