01-08-08, 02:20 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,185
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پالک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
پالک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
پالک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
ذیابیطس کے مریضوں کو دل کے دورے سے بچانے میں پالک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ نیو ساؤتھ اور چین میں جانوروں پر کی گئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پالک میں موجود فولک ایسڈ دل کے پٹھوں کو ان نقصانات سے بچاتا ہے جو خون میں شکر کی مقدارکے زیاد ہونے کے باعث دل کے پٹھوں تک پہنچتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرز ۔ حاملہ خواتین کو باقاعدگی کے ساتھ گولیوں کیصورت میں فولک ایسڈ لینے کی ہدایت کرتے ہیں تا کہ شکم مادہ میں موجودہ بچہ کو ریڑھ کی ہڈیوں کے نقائص سے محفوظ رہ سکے لیکن اب سائنسدانوں نے اپنے تجربات میں فولک ایسڈ کی یہ خوبی بھی دیکھی ہے کہ اس سے ذیابیطس کے مریضوں کے دل کے پٹھوں کے خلیات کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جسکی وجہ سے (Diabetic Cardiomyopathy)ہوتی ہے جس سے دل کے پٹھے بیمار اور کمزور ہو جاتے ہیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
|
|
|