واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


پاکستان میں ہر آٹھویں عورت کو بریسٹ کینسر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-08, 04:39 PM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,151
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post پاکستان میں ہر آٹھویں عورت کو بریسٹ کینسر

پاکستان میں ہر آٹھویں عورت کو بریسٹ کینسر

پوری دنیا میں سالانہ 10ملین مریض کینسر سے متاثر ہوتے ہیں

دنیا میں کینسر سے ہونے والی اموات 23فیصد تک ہیں

موجودہ حالات میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تیزی سے بڑھتا ہوا وائرس آئندہ دس سال میں پاکستان میں جگر کا کینسر متعارف کرادے گا

والنٹیئر ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع بدین کے زیر اہتمام چھاتی کی مختلف بیماریوں کے معائنے کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میںڈاکٹروں کو کینسر کے بارے میں آگاہی لیکچر

کراچی ۔ کینسر ویلفیئر سوسائٹی کے ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سالانہ 10ملین مریض کینسر سے متاثر ہوتے ہیں جس میں سے 6ملین خالق حقیقی سے جاملتے ہیں ۔ اسی تناسب سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات میں سے کینسر سے ہونے والی اموات 23فیصد تک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر آٹھویں عورت کو بریسٹ کینسر ہے جو کہ 10سال میں بڑھ کر ہر دوسری عورت تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر ایک رات میں نہیں ہوتا بلکہ اس کی 6بنیادی صورتیں ہیں جو کہ وقت پر علاج نہ کروانے کی صورت میں کینسر کی صورت اختیار کرلیتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے والنٹیئر ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع بدین کے زیر اہتمام یونائیٹڈ میمن جماعت اور نووارٹس فارما پاکستان کے تعاون سے خواتین میں بریسٹ کینسر اور چھاتی کی مختلف بیماریوں کے معائنے کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں کینسر کے بارے میںڈاکٹروں کو آگاہی لیکچردیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کی تمام بیماریاں کینسر کا باعث بنتی ہیں جبکہ ماحولیاتی آلودگی ، 10سے زائد بار ایکسرے یا الٹراساؤنڈ کروانے والے افراد کے جسم میں بھی کینسر کا وائرس داخل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر ہوتا ہے جبکہ مردوں میں گلے اور منہ کا کینسر عام ہے جو سگریٹ و شراب نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب ڈبوں کی خوراک میں 45سو ایسے کیمیکل ہیں جو کینسر کا سبب بننے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ اگر مرغی کا تکہ بھی زیادہ پک کر کڑک ہوچکا ہو تو وہ بھی کینسر کا باعث بن سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریاں ہیں جو آئندہ دس سال میں پاکستان میں جگر کا کینسر متعارف کرادیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر ورکشاپ میں موجود ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالستار چنہ اور تعلقہ ناظمہ بدین فرحت بچل پڑھیار سے اپیل کی کہ وہ کینسر سے متعلق آگاہی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سول اسپتال بدین کی 5لیڈی ڈاکٹرز کو میموگرافی اور کینسر کیتشخیص کی تربیت مفت دیںگے۔ آخر میں ای ڈی او ہیلتھ نے کراچی کے ڈاکٹروں کا بدین آمد ہر شکریہ ادا کیا۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وائرس, مفت, موقع, ممکن, ماحولیاتی آلودگی, متعارف, آلودگی, خواتین, رات, عورت, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
بیسٹ اینٹی وائرس کی تلاش میں مدد شیراز احمد سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 2 09-09-08 04:57 PM
کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ شازل خبریں 14 27-06-08 10:30 AM
اسرائیل کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ instafotos خبریں 0 08-05-08 07:01 AM
صدر پرویز کی کراچی میں موجودگی، وزیراعظم نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger