واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


ڈینگی وائرس اور حفاظتی تدابیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-10, 02:27 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,274
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈینگی وائرس اور حفاظتی تدابیر

ڈینگی وائرس اور حفاظتی تدابیر

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

ڈینگی وائرس اور حفاظتی تدابیر

(ہڈی توڑ بخار Dengue Break Bone Fever)

یہ ایک قسم کا متعدی بخار ہے جو کہ اکثر وبا کی شکل میں بہت جلد پھیلتا ہے۔ اس میں جسم کی ہڈیوں اور جوڑوں میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے اور جسم پر سرخ سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔ اگر اس کا شروع ہی سے پتہ چل جائے اور علاج ہوجائے تو مہلک ثابت نہیں ہوتا۔

اسبابِ مرض

اس مرض کا سبب ٹائیفائیڈ اور ملیریا کی طرح ایک قسم کا چھوٹا سا کِرم (Germ) ہے۔ یہ ایک قسم کا مچھر ہے جو مریضوں کے خون کو چوس کر تندرست اشخاص کو پہنچاتا ہے جس کے باعث یہ تندرست اشخاص میں بھی پھیل جاتا ہے۔

علاماتِ مرض

یہ مرض تین سے پانچ یوم تک جسم میں مخفی رہ کر ظاہر ہوتا ہے۔ شروع میں سر میں درد ہوتا ہے پھر ہڈیوں، جوڑوں اور عضلات میں شدید درد ہوتا ہے اور بخار ہوجاتا ہے۔ اس بخار میں آنکھوں کے گڑھوں کی ہڈیاں، سینہ کی ہڈی بلکہ جسم کی ہر بیرونی و اندرونی ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ یہ درد ہڈیوں میں اور اعضاء میں اس قدر گہرا ہوتا ہے کہ مریض یوں محسوس کرتا ہے جیسے ہڈیاں ٹوٹ گئی ہوں۔ گوشت میں پھوڑے کا سا درد ہوتا ہے۔ مریض درد سے بے چین ہوکر کراہتا ہے۔ اس وقت یہ محسوس ہوتا ہے کہ مریض سخت اذیت میں مبتلا ہے۔ اسی لئے اس بخار کو ہڈی توڑ یا ہڈ توڑ بخار بھی کہتے ہیں۔ شدید درد میں بخار ہوجاتا ہے اور حرارت جسم تیز ہونے لگتی ہے۔ اس کے بعد بخار کی علامات، زبان پر میل جمنا شروع ہوجاتی ہیں اور بھوک نہیں لگتی۔ مرض کا دورہ سات یا آٹھ دن تک رہتا ہے اور زبردست نقاہت اور کمزوری ہوجاتی ہے۔ اگر یہ مرض لمبا ہوجائے اور بخار جلد کنٹرول نہ ہو تو ناک اور منہ سے خون کا اخراج بھی ہو جاتا ہے۔ یہ بخار اکثر موسم گرما اور خزاں میں ہوتا ہے۔

ادویاتِ مرض

ہومیو پیتھی میں اس کی بہترین ادویات ہیں۔ جس میں Eupatorium Perfoliatum سر فہرست ہے۔ یہ دوا اکسیر اعظم کا درجہ رکھتی ہے اور یہ دوا چند گھنٹوں میں ہی اپنا اثر دکھادیتی ہے۔ Dengue Fever میں ہمارے پاس یہ ایک بہترین دوا ہے۔

طریقہ استعمال

5 قطرے دو گھونٹ پانی میں ڈال کر ابتداء مرض میں ہر دو گھنٹہ بعد دیں اگر مرض شدت اختیار کرجائے تو Eupatorium-200 پوٹینسی میں 15قطرے 1/2گلاس پانی میں ڈال دیں اور ہر 10منٹ بعد ایک ایک چمچ مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی۔

مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر

کوشش کریں کہ مچھروں سے بچا جائے۔ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں Leadum-30 کے 5 قطرے دو گھونٹ پانی میں ڈال کر صبح و شام لیں اور Leadum-Q گھرمیں ضرور رکھیں۔ اگر عام مچھر بھی کاٹے تو روئی کے ساتھ چند قطرے لگاکر مچھر سے کاٹی ہوئی جگہ پر رگڑیں بلکہ دن میں 3 یا 4 مرتبہ لگائیں تاکہ مچھروں کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ دوا کھانے سے پہلے بسم اللہ شریف اور درود پاک اللہ شافی ضرور پڑھیں۔

نوٹ: مندرجہ ذیل تھریڈ کو بھی پڑھئیے!
ڈینگو dengue بخار

Last edited by shafresha; 29-10-10 at 02:38 PM.
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
J.S (21-11-10), shafresha (29-10-10), کنعان (30-10-10), نیلم خان (29-10-10), ناصحی (29-10-10), مون (30-10-10), مرزا عامر (30-10-10), حیدر (21-11-10), عدنان دانی (03-11-10)
پرانا 29-10-10, 02:31 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,651
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-10), نیلم خان (29-10-10), مرزا عامر (30-10-10)
پرانا 29-10-10, 03:23 PM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,164
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے اللہ پاک سب کو اپنی امان میں‌اور صحت و تندرست رکھے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (30-10-10)
پرانا 29-10-10, 06:03 PM   #4
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-10, 07:06 PM   #5
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر آپکو یا آپکے کسی رشتہ دار کو ڈینگی یا ڈینگے بخار ہے تو مریض زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں اور پیرا سیٹامل paracetamol جیسی درد مار دوا کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ آرام کریں کیونکہ اس بیماری کے وائرس کیلیے کوئی مخصوس علاج نہیں ہے۔

Name:  suspected df patient.jpg
Views: 84
Size:  86.9 KB

اگر مریض کی حالت زیادہ خراب ہو جائے تو اسے ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہوگی جہاں ان کی حالت پر نظر رکھی جا سکتی ہے تا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں intravenous fluids اور آکسیجن دی جا سکے۔

اگرچہ اس علاج کیلے چند ہفتے لگ سکتے ہیں، اکثر مریض اس بیماری سےمکمل طور پر صحتمند ہو جاتے ہیں۔ البتہ کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جن کی بیماری میں کمپلیکیشنز پیدا ہو سکتی ہیں اور انہیں dengue hemorrhagic fever ہو سکتا ہے۔

صحتمند افراد کیلیے اس ڈینگےوائرس کے خلاف ابھی تک کوئی vaccine میسر نہیں ہے، لیکن یہ ٹرائل کے مراحل میں ہے۔

ڈینگےوائرس مچھر کی Aedes aegypti قسم میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کو نہیں بلکہ دن کے وقت اپنے شکار کو کاٹتا ہے اسلیے اگر ہو سکے تو دن کے دوران اس کے کاٹنے سے بچنے کی کوسشش کریں۔

aedes_aegypti.jpg

aedes_aegypti_feeding.jpg
یہ ہے Aedes aegypti مچھر کو ڈینگے بخار کا وائرس پھیلاتا ہے۔
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
J.S (21-11-10), مرزا عامر (30-10-10), عبدالقدوس (21-11-10)
پرانا 30-10-10, 01:26 AM   #6
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,671
کمائي: 14,885
شکریہ: 2,817
893 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔
مون آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-10, 08:17 PM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,238
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کیلے تجویز کرتا ہوں، اور جتنا جلد ہو سکے بدر بھائی سے گذارش ہے کہ اس تحریر کو سرورق پر لگا دے، کیونکہ اس کی اہمیت ان دنوں بہت ذیادہ ہے
اس دھاگے کو چپکو کیا جا رہا ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-11-10)
پرانا 21-11-10, 07:53 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,161
شکریہ: 52,552
11,192 مراسلہ میں 35,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سے درخواست ہے کہ اگر کسی موضوع کو سرورق پر فوراً لگانے کی ضرورت ہپو تو مجھے کم ازکم ایک پی ایم ضرور کر دیا کریں اُس موضوع کے بارے میں۔ کیونکہ چند مسائل کی وجہ سے میں فورم کو وقت نہیں دے پا رہا اور تمام تحاریر یا مراسلہ جات کو پڑھنا بھی ممکن نہیں رہا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (21-11-10)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کنٹرول, گئی, پہلے, پاک, یوم, ڈینگی وائرس, وقت, وائرس, چین, ملیریا, اللہ, بہترین, ثابت, جلد, جائے, خون, دیں, شکل, شام, شروع, علاج, عضلات, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
ایک اور بھارتی جاسوس انڈین حکام کے حوالے champion_pakistani خبریں 4 13-10-10 08:50 PM
بھاشا ڈیم کی کھدائی کے دوران انتہائی قیمتی نودرات دریافت عرفان حیدر تاریخ کا آئینہ 2 04-03-09 12:40 AM
روزانہ 30 منٹ کی باقاعدہ ورزش زندگی کے عرصہ کو 30 سال طویل کر سکتی ہے instafotos خبریں 0 01-07-08 03:10 PM
مشرف کو بطور صدارتی امیدوار اہل قرار دینے کےلئے آرڈینینس نہیں رہا محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger