| شعبہ طب شعبہ طب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ایک تحقیق کے مطابق کسی قریبی عزیز کی موت کا غم دل دھڑکنے کی رفتار میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے اور ایسے غمزدہ افراد میں دل سے متعلقہ بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف سڈنی میں کی جانے والی اس تحقیق میں اٹھہتر ایسے مرد و زن کا جائزہ لیا گیا جنہیں اپنے جیون ساتھی یا والدین کی موت کا صدمہ سہنا پڑا تھا۔ تحقیق کے دوران ایسے افراد سے چوبیس گھنٹے دل کی دھڑکن ماپنے والا آلہ پہننے کو کہا گیا جن کے رشتہ دار دو ہفتے قبل انتقال کر گئے تھے۔ ان غمزدہ افراد کے دل کی رفتار ایسے افراد سے تیز پائی گئی جنہیں یہ صدمہ نہیں پہنچا تھا۔ غمزدہ افراد کے دل اوسطاً ایک منٹ میں پچھہتر بار دھڑکے جبکہ دیگر افراد کی فی منٹ دھڑکن کی رفتار ستر اعشاریہ سات تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹامس بکلے کا کہنا ہے کہ دل کی اتنی تیز دھڑکن ایسے افراد کے لیے دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے جو پہلے سے دل کی بیماری کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق اس تحقیق سے ایسے غمزدہ افراد کو مدد ملے گی جو پہلے سے دل کی بیماری کا شکار ہیں اور انہیں ایسی صورت میں طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔ تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ موت کے چھ ماہ بعد غمزدہ لواحقین کے دل کی دھڑکن معمول پر واپس آ گئی۔ نیویارک یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رچرڈ سٹین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کو جاننے کے سلسلے میں ’پہلا اہم قدم‘ ہے کہ کسی قریبی عزیز کی موت آپ کی صحت کو کیسے متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غمزدہ افراد کو صحت بہتر بنانے کے لیے ورزش اور سماجی روابط کا سہارا لینا چاہیے۔ بشکریہ بی بی سی اردو
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,205
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
معلومات شیئر کرنے کا شکریہ عدنان |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,164
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کرنی, گئی, پہلے, والی, ورزش, لیا, موت, ملے, متاثر, مدد, مرد, مطابق, اپنے, اتنی, اثر, اردو, بار, جانے, دل, رفتار, رکھنے, عزیز, غم, صحت, صدمہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یہاں کبھی کسی کو موت نہیں آتی | زارا | اردو ادب سے اقتباسات | 0 | 11-02-11 11:21 AM |
| اسی کو موت کہتے ہیں تو یارب بار بار آئے | عبداللہ آدم | عمومی بحث | 32 | 25-01-11 12:06 PM |
| ہم کسی کی موت نہیں چاہتے | کنعان | خبریں | 1 | 22-01-11 01:04 PM |
| موت سے کسی کو فرار نہیں | رانا امر | عمومی بحث | 0 | 24-05-09 02:52 PM |
| آئی سی سی کیخلاف کھلاڑی بغاوت کرسکتے ہیں، انٹرنیشنل پلیئرز ایسویسی ایشین | میاں شاہد | خبریں | 0 | 18-04-08 04:51 AM |