واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 11:19 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,274
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ورجینیا میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں اگر وہ دن میں تین بار کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پئیں تو وہ کم از کم تین کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے یہ تجربہ اڑتالیس افراد پر کیا جنہیں بارہ دن کے لیے دو گروپوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔

تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں پانی پینے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں وہیں ضرورت سے زیادہ پانی پینے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے اپنی دریافت بوسٹن میں نیشنل میٹنگ آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سامنے پیش کی ہیں۔

پہلے گروپ نے کم کلیوری والا کھانا کھایا تھا اور کھانے سے پہلے پانی نہیں پیا تھا۔ دوسرے گروپ نے بھی کم کیلوری والا کھانا کھایا لیکن کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پیا تھا۔

جن لوگوں نے کھانے سے پہلے پانی پیا تھا انہوں نے تقریبا بارہ کلو وزن کم کیا جب کہ جنہوں نے پانی نہیں پیا انہوں نے تقریبا نو کلو وزن کم کیا۔

اس سے پہلے ایک تحقیق میں پایا گیا تھا کہ جو درمیانی اور زیادہ عمر کے لوگ کھانے سے پہلے پانی پیتے ہیں وہ کم کھانا کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں دوسروں کے مقابلے وہ پچھتر فی صد کم کیلوری کھاتے ہیں۔

ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں اس تحقیق میں حصہ لینے والے پروفیسر برانڈ ڈیوی کا کہنا ہے ’لوگوں کو وزن کم کرنے کے لیے چینی والی ڈرنکس سے زیادہ پانی پینا چاہیے‘۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے ' ڈائٹ ڈرنکس' یا وہ ڈرنکس جن میں مصنوعی چینی ہوتی ہے اس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 10:03 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیں جی ایک اور فائدہ پانی پینے کا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کھانے, کھانا, کردیا, ٹیک, پہلے, پایا, پروفیسر, والی, مدد, افراد, اپنی, اللہ, السلام, از, بار, بارہ, تین, جہاں, حصہ, دوسرے, دریافت, سامنے, ضرورت, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوامی رقم سے جہاز اور سگار پینے والے دو وزرائ مستعفی جاویداسد خبریں 2 06-07-10 10:02 AM
خودکش یا خودکشی القاعدہ کے اقدامات جہاد کے زمرے میں نہیں آتے سعودی مفتی شیخ صالح الفوزان Real_Light خبریں 3 03-05-09 12:30 PM
روزانہ آٹھ گلاس پانی پینا ضروری نہیں ہے:نئی ریسرچ ابن جلال خبریں 0 14-04-08 03:55 PM
بھارتی ریاست گجرات میں 18 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
وکلاء تنظیموں کا فیصلہ ،ماتحت عدلیہ میں کام بحال،روزانہ ایک گھنٹہ علامتی ہڑتال کی جائیگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger