|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
موت کیا ہے؟
عموماً دل کی حرکت بند ہونے کے چند منٹ بعد انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے جس کے بعد اس میں سے زندگی کی علامات رخصت ہو جاتی ہیں۔ انسان کی سانس بند، آنکھ کی پتلیاں(pupils ) کھل کر وسیع ہو جاتی ہیں، نبض اور بلڈ پریشر ختم ہوجاتے ہیں۔ نہ تو دل کی ECG پر زندگی کے آثار باقی رہتے ہیں اور نہ ہی دماغ کی EEG پر الیکٹریکل لہریں (electrical waves) پیدا ہوتی ہیں۔ دل کی حرکت چند منٹ بند ہونے کے بعد کسی کو resuscitate (مرنے سے بچانا) کرنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں اور اگر کسی کو resuscitate کرنے میں کامیابی ہوبھی جائے تو انہیں شدید neurological معزوریاں ہو جاتی ہیں۔ 1999 میں نوروے (Norway) کی 29 سالہ Anna Bagenholm کو برف پر skiing کے حادثے کے بعد ایمرجینسی سروس نے جب ہسپتال لایا تو اسکی دل کی حرکت بند ہوئے دو گھنٹے ہو چکے تھے اور اسمیں زندگی کے کوئی بھی آثار باقی نہ تھے۔ وہ skiing کے حادثے میں ایک مُنجَمَد دریا پر برف ٹوٹنے سے اسمیں گر کر پھنس گئی۔ اگرچہ اسکے ساتھی نے برف کے نیچے دریا میں بہنے سے تو روک لیا لیکن وہ اسے مدد کے بغیر باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ اس دوران سخت سردی کی وجہ سے اسکی موت شروع ہوگئی۔ کچھ دیر بعد اسکے جسم کی حرکت بند ہو گئی اور پھر دل نے دھڑکنا بھی بند کر دیا۔ ایمرجنسی ٹیم کے پہچنے کے بعد جب اسے دریا سے نکال کر ہیلی کاپٹر میں ہسپتال پہنچایا گیا تواسکے دل کی حرکت کو بند ہوئے دو گھنٹے گزر چکے تھے۔ اسکا جسمانی ٹیمپرچر 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور وہ مردہ حالت میں تھی۔ اس کے باوجود بھی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسے resuscitate کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انہیں Anna Bagenholm کی دل کی دھڑکن کو دوبارہ شروع کرنے اور میڈیکل کی ہسٹری میں اپنا کارنامہ داخل کرنے کا موقعہ میسر ہوا۔ Anna Bagenholm کو اس حادثے سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چھ برس لگے لیکن اس کی وجہ سے اسمیں کسی بھی قسم کی معذوری پیدا نہیں ہوئی۔ اب وہ اسی ہسپتال میں، جہاں اسکی جان بچائی گئ تھی، radiology میں ڈاکٹر کے طور پر کام کرتی ہے!
__________________
![]() |
|
|
|
| 14 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا | asakpke (08-12-10), shafresha (05-12-10), فیصل ناصر (05-12-10), ھارون اعظم (05-12-10), یاسر عمران مرزا (05-12-10), محمدخلیل (05-12-10), مرزا عامر (06-12-10), ابرارحسین (05-12-10), حیدر (07-12-10), سیپ (07-12-10), شمشاد احمد (07-12-10), عامرشہزاد (07-12-10), عبدالقدوس (08-12-10), غلام خان (07-12-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے Nasiwise کہاں غائب ہوگئے تھے ؟
ہم نے تو پاکستان کے سارے کنویں جھنکوالئے
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بھائی Nasiwise اچھی شئیرنگ کا شکریہ!!!
![]() کوشش کریں کے پاک نیٹسے ذیادہ دن دور نہ رہا کریں، وزن میںاضافے کا سبب بن سکتا ہے اور پاک نیٹ سے منسلک رہنا بلڈ پریشر میں اضافے کا!
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (05-12-10), کنعان (07-12-10), ھارون اعظم (05-12-10), ناصحی (07-12-10), مرزا عامر (06-12-10), حیدر (07-12-10), شمشاد احمد (07-12-10) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Scandinavian ممالک انسانی زندگی کے معیار کو بلند رکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ امریکہ یا برطانیہ کی طرح جنگوں پر پیسہ خرچ نہیں کرتے بلکہ ان کے پیسے کا مقصد انسانی فلاح و بہبود ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں فلاحی ریاستیں کہا جاتا ہے ۔ ان ممالک میں 4 ممالک شامل ہیں جن کے نام ہیں ۔ ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور فن لینڈ ۔ میڈیسن میں ڈنمارک سب سے آگے ہے ۔ لیکن باقی تین ممالک میں بھی ریسرچ پر بہت پیسہ خرچ کیا جاتا ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,205
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی Nasiwise اچھی شئیرنگ کا شکریہ
خوش رہیں |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا موت سے واپسی ممکن ہے؟
اس سوال پر تو کوئی کمنٹ نہیں کی گئی، کیا وجہ ہے؟ چلو ایک اور سوال کرتا ہوں شاید اسپر کمنٹ آ جائے۔ کیا Anna Bagenholm اس حادثے میں ہسپتال پہنچنے تک واقعٰی مر چکی تھی؟ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہائیں !
اگر وہ واقعی مرچکی ہوتی تو دوبارہ کیسے زندہ ہوتی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہسپتال پہنچنے پر اسمیں زندگی کے کوئی علامات باقی نہ تھیں ۔ سانس بند، نبض اور بلڈ پریشر ختم ہو گئے تھے۔ نہ تو دل کی ECG پر زندگی کے آثار باقی تھے اور نہ ہی دماغ کی EEG پر الیکٹریکل لہریں (electrical waves) تھیں۔
اگر آپ اسکو موت نہیں سمجھتے تو پھر بتائیں آپ کیلیے موت کی تعریف کیا ہے؟ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تو کیا آپ کہنا چاہتے ہو ایک مردہ کو زندہ کرلیا گیا ؟
بڑی خبر ہے یہ تو |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے سوال کا جواب تو آپ ہڑپ کر گے!
آپ کیلیے موت کی تعریف کیا ہے؟ آپ تعریف بتائیں تو پھر میں آپ کو جواب دوں گا جو شاید کچھ ساتھیوں کی معلومات میں اضافے کا باعث ثابت ہو
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,192
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر آپ سسپنس بجائے معلومات ہی پیش کردیں تو میں آپ کو 100 پوائینٹس نذر کرونگا
وقت بچانے کی قیمت ![]() ![]() ویسے میں سمجھتا ہوں موت جسم سے روح کی جدائی کا نام ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| کمائي نے فیصل ناصر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 07-12-10 | shafresha | موت جسم سے روح کی جدائی کا نام ہے | 1 |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر کسی انسان میں زندگی کے آثار میڈیکل انسٹرامنٹس سے معلوم نہ ہو سکیں تو یہ اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ مر چکا ہے کم از کم Anna Bagenholm کے اس کیس سے یہ ثابت ہوتا ہے۔
نہیں وہ مری نہیں تھی بلکہ زندگی اور موت کے درمیان تھی(Suspended animation )۔ اسکےجسم اور خون کے سرد ہو جانے کی وجہ سے دل کی حرکت دو گھنٹے سے زیادہ دیرتک بند ہو نے کے با وجود بھی اسکے دماغ کے سیلز irreversibly ڈیمج ہونے سے بچ گے تھے۔ اگر اسکا جسمانی ٹیمپریچر 13 ڈگری تک گرنے کی بجائے 37 ڈگری تک رہتا تو اسکی موت دل رکنے کے چند منٹوں کے بعد واقع ہو جاتی۔ |
|
|
|
|
|
#13 | ||
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,715
شکریہ: 13,533
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اقتباس:
السلام علیکم میرے لئے اسے سمیٹ کر پیش کرنا تھوڑا مشکل ھے مگر کوشش کرتا ہوں لیکن آرگیومنٹس نہیں کروں گا۔ جب تک مریض میں زندگی کے آثار باقی ہیں بھلہ الیکٹرونی ویوز حرکت میں ہوں یا سیدھی لائن ہو جائے ڈاکٹروں کی کوشش سے مریض کی جان بچائی جا سکتی ھے۔ الیکٹرونی ویوز بھلہ سیدھی ہو جائیں اس کے بعد ہی دل زندہ ہوتا ھے اور جس کے لئے ڈاکٹر 3 طریقے استعمال کرتے ہیں انجیکشن اور الیکٹرک شاکس دینے والا۔ انجیکشن والا طریقہ تو عام حالات میں ہر کسی کے ساتھ ہی ہوتا ھے یہ بھی ایک فارمیلیٹی ھے کہ اگر حرکت ہوئی تو شائد کوئی تدبیر بن جائے، الیکٹرک شاک والا بھی اسی طرح ہی ھے مگر اس میں بھی ڈاکٹروں کی کوشش ہوتی ھے الیکٹرک شاک سے مریض حرکت کرتا ھے یعنی زندگی کے آثار باقی ھے وہ ابھی مرا نہیں۔ ایک تیسرا طریقہ جو ٹاپ ریچ یا سرکاری بڑے عہدوں والوں کے ساتھ اپنایا جاتا ھے وہ ھے سینہ کاٹ کر اس کے دل کو ہاتھ میں پکڑ کر پمپ کیا جاتا ھے ایسا بے نظیر کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔ زندگی کے آثار پر ذاتی تجربہ پیش کرتا ہوں، الامارات المفرق ہسپتال میری بیٹی ایک انسیڈنٹ میں جب میں اسے ہسپتال لے کر گیا تو کار سے ہسپتال کی طرف بھاگتے ہوئے مجھے ایک لبنانی نرس نے دیکھ لیا تھا جس نے اس وقت چیخیں مار کر ہسپتال امرجینسی وارڈ کو اطلاع کر دی تھی اور جونہی میں مین ڈور پر پہنچا تو اس نے میری بیٹی مجھ سے چھین کر عربی میں شور ڈالتی ہوئی امرجیسنی روم میں پہنچی اور فوراً ڈاکٹروں کے ساتھ عملے نے اپنی کاروائی شروع کر دی اور کتنی قسم کی اس کے جسم پر الیکٹرونی انسٹرومنٹ سٹرپ لگا دیں اور اپنی پوری کوششیں شروع کر دیں میری نظر الیکٹرونی ویورز پر تھی پھر کچھ دیر بعد کسی نے مجھ سے کاغذات پر دستخط لئے اور جب اسے انجکشن لگایا تو الیکٹرونی ویوز سیدھی ہو گئیں بس وہ آخری وقت تھا۔ اور اس وقت میں نے گھڑی میں وقت بھی دیکھا تھا۔ اب جب مجھے بعد میں ایک فائل دی جس میں اس کی موت کا وقت جو لکھا تھا وہ اس وقت کا تھا جب میں گھر سے لے کر اسے چلا تھا، اس پر میں نے ہسپتال والوں کو مشکل میں ڈال دیا میں نے کہا کہ اتنے بجے میں گھر سے چلا تھا اور اتنے بجے ہسپتال پہنچا اور اتنے وقت تک آپ نے ٹریٹمنٹ شروع کیا اور اتنے بجے الیکٹرونی ویوز سیدھی ہوئیں جس کے بعد آپ نے مجھے کنفرم کیا کہ ہمیں افسوس ھے کہ ہم اسے نہیں بچا سکے اور جو مجھے فائل دے رہے ہیں اس میں گھر کا وقت لکھ دیا ھے۔ تو ڈاکٹروں کی ٹیم نے کہا کہ یہ ان کی کیلکولیشن ھے کہ موت کے بعد بھی کتنے گھنٹوں تک دل میں حرکت ہوتی ھے یعنی وہ زندہ ہوتا ھے اس میں زندگی کے آثار ہوتے ہیں۔ اگر کوشش کے بعد بھی اسے بچایا نہیں جا سکا تو اسی کیلکولیشن سے موت کا وقت نکالا جاتا ھے جو کہ اس سے پہلے کا ہوتا ھے۔ اس پر مزید روشنی ہمارے یہاں سحر سسٹر ہی ڈال سکتی ھیں۔ والسلام
__________________
|
||
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,908
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہائبرنیشن میں ہر جانور کے دل کی دھڑکن چلتی رہتی ہے؟
ابی تک تو جانوروں میں ہی پاسبل ہے ہائبرنیشن ۔انسانوں پہ کام ہو رہا ہے اصحاب کہف کا واقعہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ |
|
|
|
|
|
#15 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,715
شکریہ: 13,533
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
اصحاب کہف اللہ کی خاص نشانیوں میں سے ایک ھے۔ والسلام |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہیں،, فیصلہ, ہسٹری, کوئی, کارنامہ, پیدا, وجہ, چند, مکمل, موت, ممکن, مدد, آنکھ, انسان, اسے, جہاں, جائے, دل, زندگی, سروس, شدید, شروع, طور, علامات, صحت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) | ایکسٹو | متفرقات | 2 | 09-03-11 01:54 PM |
| رباب کو واپسی مبارک | عبداللہ آدم | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 15 | 25-01-11 05:56 PM |
| کتاب کی واپسی 74 سال بعد | قاسم شاہ | خبریں | 5 | 12-12-10 01:52 PM |
| عراق کے تاریخی نوادرات کی واپسی | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 1 | 26-02-09 10:42 AM |
| موت کی دہلیز سے واپسی | ابو عمار | دلچسپ اور عجیب | 3 | 02-11-08 12:55 AM |