واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


کینسر کے علاج کا نیا طریقہ کار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-04-11, 11:23 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,274
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کینسر کے علاج کا نیا طریقہ کار

کینسر کے علاج کا نیا طریقہ کار

بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کینسر یا ایچ آئی وی ایڈز کے علاج میں ایک سے زیادہ دوائیں دی جاتی ہیں جس سے جسم کے دوسرے حصوں پرمنفی اثر ہوتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر جیسی بیماری کے علاج کے لیےدوا کو جسم کے متاثرہ حصے تک پہنچانے میں’گولڈ نینو پارٹیکلز‘ کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اے سی ایس نینو نامی ایک رسالے میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اس طریقۂ کار کے ذریعے کئي دوائیوں کو جسم کے متاثرہ حصے تک براہ راست پہنچایا جا سکتا ہے۔

نئے طریقۂ کار سے دواؤں کو جسم کے دیگر حصہ میں گھلے بنا متاثرہ حصہ تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے اور اس بات کا ڈر بھی نہیں ہوتا ہے کہ دوائی جسم کے دوسرے حصوں میں پہنچ کر منفی اثرات کر سکتی ہے۔

محققین اس طرح کی کوششوں میں لگے ہیں کہ نینو پارٹیکلز کا استعمال کرکے دوا کینسر کی جگہ تک پہنچائی جا سکے اور روایتی طور پر کینسر کے علاج کیموتھراپی سے ہونے والے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

دوا کینسر یا ٹیومرکی جگہ پہنچانے کے لیے انفراریڈ لائٹ دکھائی جاتی ہے جس سے دوا کے ساتھ نینو پارٹیکلز کو گرم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دوا متاثرہ حصے تک پہنچتی ہے۔

کینسر اور ایچ آئی وی ایڈس کا علاج مشکل ہوتا ہے اور اس میں ایک سے زیادہ دوائیاں لینی پڑتی ہے۔ نئے طریقۂ کار میں دوائی نینو پارٹیکلز کے ذریعے دو الگ الگ ٹیوبزمیں دی جا سکتی ہے جو ایک وقفے کے ساتھ جسم کے حصے میں جا کر ملتی ہے۔

انفراریڈ کی ویوو لینتھ کو کنٹرول کر کے دوائی ریلیز ہونے کا وقت کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح الگ الگ شیپ کے پارٹیکلز کے ذریعے چار دوائیں جسم میں پہنچائی جا سکتی ہیں۔

برطانیہ کے کینسر رسرچ میں ڈاکٹر کیٹ آرنی کا کہنا ہے کہ اس وقت اس طریقۂ کار کی کافی بات ہو رہی ہے کیونکہ یہ سیدھے ٹیومر کو نشانہ بنا کر اس کا علاج کرسکتی ہے اور ایک ساتھ الگ الگ وقفے میں کئی دوائیں دی جا سکتی ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
abrarhussain_73 (02-04-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوششوں, کنٹرول, کار, گئی, یا, وقت, نیا طریقہ, چار, مدد, مطابق, آئی, اللہ, اثر, استعمال, ثابت, جگہ, جیسی, حصہ, دی, سکتی, طور, طریقہ, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger