واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-11, 07:25 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,274
شکریہ: 5,802
6,280 مراسلہ میں 15,258 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی

ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی

جگر پر حملہ کرنے والے ۳ اہم وائرسز ہیں ۔ہیپاٹائٹس اے، ہیپاٹائٹس بی اورہیپاٹائٹس سی۔یہ سب ایک دوسرے سے مختلف ہیں

ہیپاٹائٹس اے جو کہ خاصہ خطرناک ہو سکتا ہے ذیادہ سے ذیادہ چند ہفتے تک رہتا ہے کیونکہ آپ کا جسم اس کا مقابلہ اچھے طریقے سے کر لیتا ہے۔ یہ انفکشن والے پانی اور کھانے سے پھیلتا ہے۔ہیپاٹائٹس اے کے لیے ویکسین موجود ہے

ہیپاٹائٹس بی انفکشن والے پانی اور کھانے سے نہیں بلکہ انفکشن والے خون سے پھیلتا ہے۔اس میں مبتلہ مریض کے ساتھ رشتہِ ازدواج کےدوران بھی یہ انفکشن پھیل سکتا ہے۔ عام طور پر جسم اس کا صحیح طرح سے مقابلہ نہیں کر پاتا اور یہ موذی مرض بن جاتا ہے۔جو اگے چل کر جگر کے سرطان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس کا علاج موجود ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کے لیے ویکسین بھی موجود ہے۔

ہیپاٹائٹس سی بھی انفکشن والے پانی اور کھانےسے نہیں بلکہ انفکشن والے خون سے پھیلتا ہے۔اس کا رشتہِ ازدواج کے عمل کے دوران پھیلناعام فہم نہیں۔عام طور پر دیکھے گے کیسز میں آپ کا جسم اس کا مقابلہ صحیح طرح نہیں کر سکتا اور یہ مہلک بیماری بن جاتی ہے جو اگے چل کرجگر کے سرطان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس کا علاج موجود ہے لیکن ہیپاٹائٹس سی کے لیے ویکسین موجود نہیں ہے

ہیپاٹائٹس اے اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہونے سے نہیں بچا سکے گی۔

کیا آپ کو ا س کے ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے؟

اگر آپ کو ا س بیماری کے ہونے کا خدشہ ہے تو پھر ضروری ہے کہ آپ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے لیے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ کیونکہ یہ دونوں اگے چل کرجگر کے سرطان کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیوکہ ہو سکتا ہے آپ بیمار ہونے کے کوئی بھی اثرات محسوس نہ کریں۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس میں مبتلہ کئی لوگوں میں کوئی بھی علامتیں نظر نہیں آتیں۔بعض اوقات یہ علامتیں اس وقت نمایاں ہوتی ہیں جب آپ کاجگربْری طرح خراب ہو چکا ہوتا ہے

دْنیابھر میں500 ملین افراد شدید ہیپاٹائٹس بی یا سی وائرس کے انفکشن میں مبتلہ ہیں۔اور یہ دونوں وائرس عام ہیں ساوْتھ ایشا میں

انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش میں۔

اگر آپ ان میں سے کسی بھی ملک میں پیداہو ےہیں یا اپنا ذیادہ وقت وہاں گزارتے ہیں تو آپ کو اس وائرس کے ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ اگر وہاں رہتے ہوے :

۱ آپ کو طبّی انجکشن لگا ہو.۲ آپ کو خون چڑھایا گیا ہو.۳ ہسپتال میں آپ کا آپریشن کیا گیا ہو۔

۴ آپ ڈینٹسٹ کے پاس گئے ہو۔۵ آپ کے خطنےکیے گے ہو۔ آپ کی ڈارھی یا شیئو بنوائی گئی ہو۔

آپ کے خاندان میں خاص طور پر اگر آپ کی والدہ کو ہیپاٹائٹس بی یا ہیپاٹائٹس سی ہوتو آپ کو بیماری کے ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔اگر کسی کو ہیپاٹائٹس بی کا انفکشن ہواورآپ نے کسی بھی وقت غیر محفوظ رشتہِ ازدواج کاعمل کیا ہو تو آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

آپ کوکیا کرناچاہیے؟

۔اپنے جی۔پی سے بات کریں۔اگر آپ کو ضرورت ہوئی توآپ کا ڈاکٹر آپ کو ٹسٹ کروانے کا مشورہ دے سکے گا براہِ مہربانی اپنے ساتھ یہ پرچہ لے کر جائیں۔
اگرآپ کو ٹسٹ کروانے کی ضرورت ہوئی تو وہ آپ اپنے جی پی کی سرجری سے کروا سکتے ہیں۔یہ ایک عام خون کا ٹسٹ ہے جس کے نتائج ۲ ہفتوں میں آ جاتے ہیں۔ اگر آپکا ٹیسٹ مثبت ہے تو آپ کو ہسپتال بھیجا جاہے گا جہاں اگر آپ کوضرورت ہوئی تو علاج کیا جاے گا۔یہ علاج آپ کی جان بچا سکتا ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
shaam (18-01-11), محمدعدنان (17-01-11), عروج (18-01-11)
پرانا 18-01-11, 09:18 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ سیپ۔ لا علمی ھی ھمیں مار دیتی ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-01-11, 09:32 AM   #3
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 83
کمائي: 842
شکریہ: 21
36 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں تو اس بیماری کا فیشن چل رہا ہے ہر دوسرا شخص میں یہ بیماری پائی جا رہی ہے اور اموات بھی اسی بیماری سے زیادہ ہو رہی ہے
shaam آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہوسکتا, ہے۔, کوئی, کریں۔, گئی, پاکستان, وقت, لگا, نظر, مقابلہ, ملک, آپریشن, اللہ, بی, خون, خدشہ, دے, شکل, شدید, ضرورت, طور, علامتیں, علاج, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہیپاٹائیٹس سی وائرس تیار محمدعدنان شعبہ طب 2 04-09-11 03:36 AM
کسی یوزر کے نا منا سب کمنٹس ڈیلیٹ کرنے کا کیا طریقہ ہے اور کیا ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری اٹیچ فائل سلمان علی معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 7 18-01-11 09:22 AM
ہیپاٹائٹس سی سیپ شعبہ طب 3 17-01-11 01:20 AM
کسی کا ٹوتھ برش استعمال کرنے سےہیپاٹائٹس سی Real_Light شعبہ طب 0 01-08-08 02:09 PM
ہیپاٹائٹس بی: سول اسپتال کو 1200 ویکسین فراہم کی جائیں گی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger