|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
امریکی سائنسدان پہلی بارلیبارٹری میں ہیپاٹائیٹس سی کاجرثومہ تیار کرنے
میں کامیاب ہو گئے ہیں جواس مرض کےخلاف دوا کی تیاری میں مدد گار ہو سکےگا۔ ہیپاٹائیٹس سی جگر کی بیماریوں کے حوالے سے ایک دائمی مرض ہے۔ دنیا بھر میں ایک سو ستر ملین افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔اس بیماری کا جرثومہ ایچ سی وی کہلاتا ہے جوخون اور انسانی جسم سے نکلنے والے مادوں کے ذریعے پھیلتاہے۔ اسوقت اس بیماری کا علاج دو دواؤں کو ملا کراستعمال کرنے سے ممکن ہے۔ لیکن صرف چالیس فیصد مریض ہی اس دوا سےصحت یاب ہو سکے ہیں۔ اس بیماری کا جرثومہ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد اپنے میز بان خلیے کے نظام پر قبضہ کر لیتا ہے۔ تاحال اس بیماری کے جرثومےکے دور حیات کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں کیوں کہ سائنسدان ایچ سی وی کو انسانی جسم کے علاوہ تجربہ گاہ میں پیدا کرنےاوراس پر تجربات کرنے کے قابل نہیں ہو سکے ہیں۔ روکیفیلر یونیورسٹی کے شعبہ’انفیکشیس ڈیزیز‘ کے محقق ڈاکٹر چارلس رائز کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق مستقبل میں ایچ سی وی کے بارے میں ٹیسٹ ٹیوب مطالعہ میں بنیادی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس جرثومے کے خلاف دوا کی تیاری میں بھی مدد دے گی۔ انہوں نے سائنس نامی رسالے کو بتایا کہ متعدد تجربات کے بعد وہ اس قابل ہو سکے کہ اس جرثومے کو تجربہ گاہ میں پیدا کر سکیں۔ تجربہ سےیہ پتا چلا کہ ایک مولیکیول سی ڈی ایٹی ون جو انسانی جسم کے خلیہ کی سطح پر پایا جاتا ہے ایچ سی وی کے انسانی خلیے میں داخلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوران تحقیق یہ بھی معلوم ہوا کہ ہیپاٹائیٹس سی کا جرثومہ ایک پروٹین ای ٹو پیدا کرتا ہے جو سی ڈی ایٹی ون کو گھیرے میں لے لیتا ہے۔ ہیپاٹائیٹس سی ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹواور ’یورپین لیور پیشنٹس ایسوسی ایشن‘ کےصدر چارلیس جورج کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ہیپاٹائیٹس سی کے حوالے سے تحقیق میں بڑی ڈرامائی بہتری آئی ہے۔تاہم ابھی بھی اس سلسلے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری کےخلاف دوا کی تیاری یقیناً ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کے لیےایک بہت بڑی خوشخبر ہے۔
__________________
----------
![]() |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,164
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| quote, وائرس, ممکن, محفوظ, اللہ, بیماری, علاج, عروج, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہیپاٹائٹس سی | سیپ | شعبہ طب | 3 | 17-01-11 01:20 AM |
| سائنسی صحافت و عوامی ابلاغ کےلئے چند سائیٹس | محمدعدنان | ویب سائٹس کا جائزہ | 1 | 07-12-08 12:30 PM |
| فرانسیسی کیمیٹس نے ربڑ کی ایک ایسی قسم تیار کرلی جو پھٹنے کے بعد خودبخود دوبارہ جڑجائے گی | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 5 | 05-11-08 12:54 AM |
| کسی کا ٹوتھ برش استعمال کرنے سےہیپاٹائٹس سی | Real_Light | شعبہ طب | 0 | 01-08-08 02:09 PM |
| پی ٹی سی ایل لوکل کال ریٹس | Real_Light | موبائل ہی موبائل | 18 | 26-07-08 01:10 PM |