واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس > شعبہ طب



شعبہ طب شعبہ طب


’ہومیوپیتھی پر انحصار صحیح نہیں ہے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-10-09, 06:57 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,161
شکریہ: 52,552
11,192 مراسلہ میں 35,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’ہومیوپیتھی پر انحصار صحیح نہیں ہے‘

’ہومیوپیتھی پر انحصار صحیح نہیں ہے‘

عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایچ آئی وی،تپِ دق اور ملیریا جیسی بیماریوں کا شکار افراد کو علاج کے لیے ہومیوپیتھی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

عالمی ادارۂ صحت کے ماہرینِ تپِ دق کا کہنا ہے کہ ہومیوپیتھی میں اس بیماری کا کوئی ’علاج‘ نہیں ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے شعبۂ ٹی بی کے سربراہ ڈاکٹر ماریو رویگلون کے مطابق’تپِ دق کے علاج کے لیے عالمی ادارۂ صحت کے رہنما اصولوں اور اس مرض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم ہومیوپیتھی طریقۃ علاج کی سفارش نہیں کر سکتے‘۔

رطانوی ماہرِ طب ڈاکٹر رابرٹ ہنگن کا کہنا ہے کہ ’دنیا بھر کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ مہلک بیماریوں کے علاج کے لیے ہومیوپیتھی کی ترویج کے خطرات کو پہچانیں‘۔ ڈاکٹروں نے اس امر پر بھی خدشات ظاہر کیے ہیں کہ ہومیوپیتھی کو بچوں میں اسہال کے علاج کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس مرض کے حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کے مرکز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں آج تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس سلسلے میں ہومیوپیتھی سے کچھ فائدہ ہو سکتا ہے‘۔

بشکریہ بی بی سی

میں اس سلسلے میں انشا اللہ کسی اچھے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کا نقطہ نظر بھی پیش کرنے کی کوشش کروں گا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-10-09, 04:03 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,277
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چل جھوٹے ادارے پر ہم یقین نہیں کرتے۔ یہ عالمی ادارے نہ تو پہلے انسانیت کے کام آئے ہیں اور نہ آب آئیں گے، یہ لوگ صرف سرمایہ دار برادری کی کٹ پتلیاں ہیں۔
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے arifkarim کا شکریہ ادا کیا
محمد کاشف حبیب (01-11-09), حیدر (22-10-09)
پرانا 22-10-09, 09:16 AM   #3
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں انشاءاللہ اس سلسلے میں پوری تفصیل سے بات کرتا ہوں۔۔
لیکن افسوس ہے کہ بدر بھائی
یہاں دھاگے بنانے کی دھن میں بغیر تحقیق کے غلط باتیں بھیلانے میں کردار بن رہے ہیں
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (29-10-09)
پرانا 22-10-09, 09:40 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,202
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکڑ بھائی آپ بھی تحقیق کر کے بتائیں ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (29-10-09)
پرانا 22-10-09, 10:56 AM   #5
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بدرصاحب
یہ خبر بہت بھرپور انداز میں اچھالی گئی کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے بارے میں کوئی ایسے سائنسی شواہد موجود نہیں کہ ہومیو ادویا ت سے کسی بھی قسم کی بیماریوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے
اس لئے ایشیا کے پسماندہ ممالک جہاں یہ طریقہ علاج تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، کو انتباہ کیا جا تا ہے کہ ہومیو پیتھک ادویات سے اسہال، ملیریا، ٹی بی ، اور ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لئے ہومیو ادویات کے بجائے صرف روائتی طریقہ علاج
ایلوپیتھی پر انحصار کیا جائے

اس سلسلے میں جب حقیقت حال جاننے کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹhttp://www.who.in کو وزٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈبلیوایچ او نے سرکاری سطح پر ایسا کوئی بیان ہی جاری نہیں کیا۔
حقیقت تو یہ ہے کہ ایک آرگنائزیشن وائس آف ینگ سائنس نیٹ ورک ویب سائٹ Sense About Science جوکہ ہومیوپیتھی کے خلاف مبینہ طور پرباقاعدہ فنڈڈ پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ نے ڈبلیو ایچ او اور انگلینڈ کے وزیر صحت کو خط لکھا کہ وائس آف ینگ سائنس نیٹ ورک کے نمائندگان ایلوپیتھک ڈاکٹر ایلزبتھ ، ڈاکٹر ماریو، ڈاکٹر موکنڈ اور ڈاکٹر ٹی گیسٹ جو کہ ڈبلیو ایچ او کے بھی افریقہ مین نمائندگان ہیں نے یہ معلوم کیا ہے کہ ہومیو پیتھی ایک پلاسبو طریقہ علاج ہے اور اس سے خطرناک بیماریوں مثلا اسہال، ملیریا، ٹی بی، اور ایڈز کا علاج خطرے سے خالی نہیں۔ انگلینڈ کے وزیر صحت نے تو اس ہزرہ سرائی کا جواب تک دینا منا سب نہیں سمجھا مگر اس کے جواب مین ڈبلیو ایچ او کی انسانی تحفظ ، ماحولیات کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چن، جن کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے ، کے دفتر سے کسی نے یہ کہ دیا کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندگا ن کی رائے ، ڈبلیوایچ او کی رائے ہو تی ہے۔
اس سراسر غلط بیانی پر ، وائس آف ینگ سائنس نیٹ ورک نے ڈبلیو ایچ او کے سرکاری بیان official statement کے طورپر میڈیا کو جاری کر دیا۔
چونکہ بگ مافیا ہومیوپیتھی جیسے سستے طریقہ علاج کے خلاف ہے۔ لہذا اس خبر کو نمایاں کوریج دلوائی گئی اور یہ بیان
یورپ، امریکہ اور بی بی سی اور پاکستان میں اے پی پی کے حوالے سے چھپا ۔
یہاں یہ امر قابل غو ر ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر چن، نے اصل میں ہوم اکنامکس میں گریجویشن کی ہے اور ہو ہومیو پیتھی طریقہ علاج کی ابجد سے بھی واقف نہیں
یہی صورت حال وائس آف ینگ سائنس نیٹ ورک کے ممبران کی ہے۔ نہ ہی انہوں نےٹرائل کیلئے کوئی ہومیو پیتھی کے ماہرین کا کوئی گروپ تشکیل دیا گیا۔
یہ سب صر ف ایک پروپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں

(بشکریہ ڈاکٹر ماس)
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
wajee (22-10-09), ام طلحہ (29-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 10:32 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,161
شکریہ: 52,552
11,192 مراسلہ میں 35,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی میرے مجھ کو دکھ ہے کہ اگر آپ مجھ پر کوئی بات کرنے سے پہلے صرف چند باتوں کو مد نظر رکھ لیتے تو کیا اچھا نہ ہوتا؟
1: دھاگے بنانے کی دھن میں: کیا آپ اس فورم پر میرے ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کہہ سکتے ہیں کہ میں کسی مقابلے میں حصہ بنا ہوں یا کسی اعزاز و تکریم کا خواہش کی ہو؟ اگر ہاں تو مجھے بتائیے تاکہ میں اپنے طرز عمل کی معافی مانگ سکوں اور اگر نہیں تو بھائی میرے یہاں روزانہ ہی کوئی نہ کوئی مقابلے ہوتے رہتے ہیں تو جب میں انکا حصہ نہیں بنتا تو دھاگے بنانے کی دھن میں کیوں؟
2: اگر کبھی آپ نے کہیں میری بات پڑھی ہو تو آپکو اندازہ ہوجانا چاہیے کہ میں اس فورم پر محض اس لیے رکا کہ یہاں بلوچی فورم ہے۔ اور آپ دیکھیں گے کہ میری زیادہ تر پوسٹس(تقریبا 80 فیصد سے زائد)وہی سے متعلق ہیں۔
3:میرا واحد شوق کہہ لیں ، جنون کہہ لیں، اس فورم پر مسلسل آنے کا مقصد کہہ لیں وہ یہ تھا کہ میں بلوچستان کی تصاویر کا ایک ڈیتابیس بنانا چاہتا تھا جہاں بلوچستان سے متعلق ہر تصویر مل سکے۔ یہی وجہ تھی میں نے تصاویر بلوچستان کا ٹاپک درخؤاست کر کے چپکو کروایا تھا۔میری خواہش تھی کہ مری اہنی ویب سائٹ ہو جو کہ فائینانشل پرابلم ہونے کی وجہ سے پوری نہیں۔ تو اس فورم نے اچھا موقع فراہم کیا تھا ۔ لیکن میں نے جان بوجھ کر اس تصاویر بلوچستان والے ٹاپک میں بھی تصاویر پوسٹ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ غیر متوقع طور پر مجھے کافی لنکس ملے جہاں سے سکیڑوں تصاویر ملیں ۔ میں چاہتا تو اب تک میری پوسٹس 10 ہزار سے زائد ہی ہوتی ۔ ۔ ۔لیکن اسی طعنے کے خدشے کے پیش نظر کہ جو ابھی مجھے ملا ۔ ۔۔ میں نے وہ کام روک دیا۔مگر ایک اور غلطی کی وجہ سے وہ طعنہ پڑ ہی گیا
4:اور اگر ٹاپکس بڑھانے کی نیت سے ہی پوسٹنگ کرنا ہوتی تو خبریں اور سیاست سب سے موزوں ترین تھے۔ پاکستان میں روزانہ درجنوں واقعات ہوتے ہیں جنکو تلاشنا اور پوسٹ کرنا نہایت آسان ہے با نسبت سائینس و ٹیکنالوجی کے۔
5:اگر مجھے پوسٹس کا یا ٹاپکس کا شوق ہوتا تو میں وہ فورم نہ چھوڑ کر آتا جہاں میں نے 4 سال کا عرصہ بتا دیا ۔ ۔ ۔ ۔ دس ہزار سے زائد پوسٹس کی تھیں اور سیکڑوں ٹاپکس کیے تھے۔

اب سب سے آخر میں آپکو یہ بھی بتا دوں کہ اتنے دن میری نظر کرم کیوں رہی سائینس و ٹیکنالوجی کے سیکشن پر
بھائی وہ اس لیے کہ میں سیاست، خون ریزی کی خبروں ، اسلام پر منافقانہ تجزیوں، لا حاصل بحث مباحثوں سے بیزار ہو جانے کی حد تک تنگ آ چُکا تھا۔ اس حد تک کہ میرا دل ہی نہیں کرتا تھا فورم پر آنے کو۔ تو میئں نے محض تبدیلی کی خآطر اس حصے کو جوائن کیا۔ ویسے بھی میں سائنس گرجویٹ ہوں،میرے گھرماہانہ سائنس میگزین بھی آتے ہیں اور ان تمام ٹاپکس کو میں نے بغور پڑھا بھی ہے۔ یہ نہیں کہ محض کاپی پیست کیا ہے۔ بلکہ کچھ تو میں نے خلاصہ کر کے لکھے ہیں۔اور کچھ پر میرا وقت اصل لکھنے سے زیادہ ہی لگا ہے۔

اور مزید بات یہ کہ میں نے اپنی پوسٹ میں واضح کر کے جو لکھا تھا وہ اس بات کی تصدیق کرتا تھا کہ مجھے خود بھی اس بات پر یقین نہیں تھا اسی لیے کسی ہومیو پتھک داکٹر کا نقطہ نظر پیش کرنے کی بات کی تھی۔ نہ جانے آپ نے یہ کہاں سے اخذ کر لیا کہ میں غلط باتیں پھیلا رہا ہوں۔اب اگر میں کسی غلچ چیز کو سامنے ہی نہیں لاؤں گا تو کس طرح معلوم ہوگا کہ یہ غلط تھا؟ ٹاپکس ڈسکشنز کے لیے ہی ہوتے ہیں ، جس کے بعد ہی غلط صحیح کا معلوم پڑتا ہے۔ امید ہے آپ پر میرا موقف واضح ہوا ہوگا ۔ انشا اللہ میں آئیندہ محتاط رہوں گا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-09, 10:01 AM   #7
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سوری بدر بھائی
اگر میرے الفاظ سے آپ کو کوئی تکلیف پہنچی ۔
میں چونکہ ہومیوپیتھی سے وابستہ ہوں اور اسکی ترویج کیلئے ادنی سی کوششین کرتا ہوں۔۔
تو مجھے یہ دھاگہ دیکھ کر دکھ ہوا۔
آپ کا جو امیج میرے ذہن میں ہے اسکی بنا پر میں ہمیشہ آپ کی عزت کرتا ہوں۔
آپ اپنے موضوعات پر میرے جواب پڑھ لیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔
اسی وجہ سے مجھے حیرت ہوئی کہ بدر بھائی کو چاہیے تھا کہ پہلے کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ۔ اس کا نقطہ نظر
بھی شامل کرکے دھاگہ بناتے۔
بہرحال جو ہوا سو ہوا
میں معذرت خواہ ہوں ۔ کہ آپ کو اتنی لمبی چوڑی وضاحت کرنا پڑی ۔
حالانکہ اس کی ضرورت اس وجہ سے نہیں تھی کہ میں یہ سب کچھ جانتا ہوں۔
میری بات کا مقصد آپ کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ ۔۔
امید ہے آپ میرے کھلے دل سے دل صاف کر لیں گے۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-10-09)
پرانا 30-10-09, 02:49 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,401
کمائي: 96,161
شکریہ: 52,552
11,192 مراسلہ میں 35,295 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی مسئلہ بھائی جی۔ اب تو عادت سی ہے ہمکو ایسے جینے میں
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-11-09, 05:40 PM   #9
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,892
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم لوگ تو اب بھی حکیم شریف پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہاں جی
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, کوشش, پاکستان, ویب, وزیر, لوگ, نظر, ملیریا, معلوم, معذرت, آج, اللہ, انتباہ, انشا, امریکہ, بھائی, بچوں, جواب, علاج, عالمی, غلط, صحیح, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہومیوپیتھی پر انحصار صحیح نہیں ہے کنعان شعبہ طب 0 22-08-09 11:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger