واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


آؤ وعدہ کریں ۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-10, 11:03 AM   #1
Member
اجنبی
 
حریم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 66
کمائي: 783
شکریہ: 21
21 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آؤ وعدہ کریں ۔۔۔۔۔

آؤ وعدہ کریں ۔۔۔۔۔


آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم
دیدہِ دل کی بے انت شاہی میں ہم
زیرِ دامانِ تقدیسِ لوح و قلم
اپنے خوابوں، خیالوں کی جاگیر کو
فکر کے موئےقلم سے تراشی ہوئی
اپنی شفاف سوچوں کی تصویر کو
اپنے بے حرف ہاتھوں کی تحریر کو، اپنی تقدیر کو
یوں سنبھالیں گے، مثلِ چراغ ِحرم
جیسے آندھی میں بے گھر مسافر کوئی
بجھتی آنکھوں کے بوسیدہ فانوس میں
پہرہ داروں کی صورت چھپائے رکھے
جانے والوں کے دھندلے سے نقشِ قدم
آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم
پھر ارادہ کریں
جتنی یادوں کے خاکے نمایاں نہیں
جتنے ہونٹوں کے یاقوت بے آب ہیں
جتنی آنکھوں کے نیلم فروزاں نہیں
جتنے چہروں کے مرجان زرداب ہیں
جتنی سوچیں بھی مشعلِ بداماں نہیں
جتنے گل رنگ مہتاب گہناگئے
جتنے معصوم رخسارمرجھا گئے
جتنی شمعیں بجھیں ، جتنی شاخیں جلیں
سب کو خوشبو بھری زندگی بخش دیں، تازگی بخش دیں
بھر دیں سب کی رگوں میں لہو نم بہ نم
مثلِ ابرِ کرم رکھ لیں سب کا بھرم
دیدہ و دل کی بے انت شاہی میں ہم
زخم کھائیں گے حسنِ چمن کے لئیے
اشک مہکائیں گے مثلِ رخسارِ گل
صرف آرائشِ پیرہن کے لئیے
مسکرائیں گے رنج و غم دہر میں
اپنی ہنستی ہوئی انجمن کے لئیے
طعنِ احباب، سرمایہ کج دل
بجز اغیار سہہ لیں گےفن کے لئیے
آؤ وعدہ کریں
سانس لیں گے متاعِ سخن کے لئیے
جان گنوائیں گے ارضِ وطن کے لیے
دیدہ و دل کی شوریدگی کی قسم
آسمانوں سے اونچا رکھیں گے عَلم
آؤ وعدہ کریں
آج کے دن کی روشن گواہی میں ہم
حریم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حریم خان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (08-02-10), ام طلحہ (08-02-10), راجہ اکرام (07-02-10), شاہ جی 90 (07-02-10), عامرشہزاد (07-02-10)
پرانا 07-02-10, 12:22 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,287
شکریہ: 25,210
16,397 مراسلہ میں 41,647 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سانس لیں گے متاعِ سخن کے لئیے
جان گنوائیں گے ارضِ وطن کے لیے
دیدہ و دل کی شوریدگی کی قسم
آسمانوں سے اونچا رکھیں گے عَلم
آؤ وعدہ کریں
بہت بہترین جناب ۔۔ شیئرنگ کا شکریہ
آئیں سب مل کر وعدہ کریں کہ وطن کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (07-02-10)
پرانا 07-02-10, 12:22 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,577
کمائي: 315,287
شکریہ: 25,210
16,397 مراسلہ میں 41,647 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سانس لیں گے متاعِ سخن کے لئیے
جان گنوائیں گے ارضِ وطن کے لیے
دیدہ و دل کی شوریدگی کی قسم
آسمانوں سے اونچا رکھیں گے عَلم
آؤ وعدہ کریں
بہت بہترین جناب ۔۔ شیئرنگ کا شکریہ
آئیں سب مل کر وعدہ کریں کہ وطن کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حریم خان (07-02-10)
پرانا 07-02-10, 01:51 PM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین ، زبر دست
اور
جناب؟
یا جنابہ ؟
یہاں وضاحت چاہئیے بھیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-02-10, 02:46 PM   #5
Member
اجنبی
 
حریم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 66
کمائي: 783
شکریہ: 21
21 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ پذیرائی کا۔۔۔
بہن ہوں آپ کی شاہ جی۔۔۔۔
حریم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
حریم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (08-02-10)
پرانا 07-02-10, 09:41 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبر دست ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
حریم خان (08-02-10)
پرانا 08-02-10, 10:22 AM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,041
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوش آمدید بہنا
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
حریم خان (08-02-10)
جواب

Tags
color, magenta, کوئی, کرم, گھر, والوں, وطن, قدم, لوح, لئیے, آنکھوں, آؤ, آب, بھری, بے, تحریر, تصویر, حرف, خوشبو, دل, روشن, رنگ, زندگی, شاہی, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا!! وعدے قرآن حدیث تو نہیں گلاب خان عمومی بحث 10 08-03-11 01:08 PM
مِس ہم وعدہ کرتے ہیں ایکسٹو قہقہے ہی قہقے 4 03-11-10 08:36 PM
کیا وعدہ قرآں و حدیث نہیں ہے؟ عبداللہ حیدر اخلاق و آداب 3 27-08-08 12:42 AM
وعدے اور یادیں (کیا فرق ہے) وجدان عمومی بحث 3 04-04-08 01:30 PM
میں وصیت کر سکا کوئی نہ وعدہ لے سکا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger