| شعر و شاعری شعر و شاعری |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آزاد نظم
آج وہ خط بھیجنے کی بجائے خود چلی آئی اْس نے ہاتھوں میں اک گجرا تھاما ہوا تھا کلیوں سے بنا ہوا اْس نے زیادہ باتیں نہیں کی کہنے لگی میں اپنی نیندوں کے قتل کے جرم میں تمہیں گرفتار کرنے آئی ہوں قید خانہءِ دل میں قید کرنے آئی ہوں تھوڑا اظہار کرنے آئی ہوں اِس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا اْسے اْس نے وہ گجرا میری کلائی میں پہنا دِیا اور چل دی! |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | congrats | 100 |
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جتنے موسم تیرے ساتھ گزرے
نجانے تیرے واسطے اُن کی صورت ہے کیا! جو تجھے یاد کرتے ہیں، اُن کیلئے اب خزاں کے سوا کوئی موسم نہیں۔۔۔!!! |
|
|
|
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | دستیاب نہیں | 50 |
|
|
#3 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اپنی خاطر جگے ہو سوئے ہو
اپنی خاطر ہنسے ہو روئے ہو کس لیے آج کھوئے کھوئے ہو تم نے آنسو بہت پیئے اپنے تم بہت سال رہ لیے اپنے اب مرے، صرف میرے ہو کر رہو حسن ہی حسن ہو ، ذہانت ہو عشق ہوں میں ، تو تم محبت ہو تم مری بس مری امانت ہو جی لیے، جس قدر جیے اپنے تم بہت سال رہ لیے اپنے اب مرے صرف مرے ہو کر رہو رہتے ہو رنج و غم کے گھیروں میں دکھ کے ، آسیب کے بسیروں میں کیسے چھوڑوں تمہیں اندھیروں میں تم کو دے دوں گا سب دیے اپنے تم بہت سال رہ لیے اپنے اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو اب مجھے اپنے درد سہنے دو دل کی ہر بات دل سے کہنے دو مری بانہوں میں خود کو بہنے دو مدتوں زخم خود سیے اپنے تم بہت سال رہ لیے اپنے اب مرے ، صرف مرے ہو کر رہو |
|
|
|
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | دستیاب نہیں | 150 |
|
|
#4 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں بارشوں میں جو یاد آؤں
تو سوچ لینا کہ اس کی بوندوں میں میرے اشکوں نے گھر کیا ہے سفر کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اثر کیا ہے میں بارشوں میں جو یاد آؤں تو سوچ لینا کہ بھیگے موسم نے میرا آنچل بھگو دیا ہے تھا درد ہجراں بڑا ہی قاتل وہ میرے دل میں سمودیا ہے تمہارے وعدوں کا تھا محل جو، تھی اس کی بنیاد پانیوں پر یہی سبب ہے کہ تیز لہروں نے اس کو آخر، ڈبو دیا ہے میں بارشوں میں جو یاد آؤں ، تو سوچ لینا |
|
|
|
| مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (24-10-11) |
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | دستیاب نہیں | 150 |
|
|
#5 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
**محبت جیت ھوتی ھے' مگر یہ...**
محبت جیت ہوتی ھے' مگر یہ ہار جاتی ھے،، کبھی دلسوز لمحوں سے،، کبھی بیکار رسموں سے،، کبھی تقدیر والوں سے،، کبھی مجبور قسموں سے،، کبھی یہ پھول جیسی ھے،، کبھی یہ دُھول جیسی ھے،، کبھی یہ چاند جیسی ھے،، کبھی یہ دُھوپ جیسی ھے،، کبھی مسرور کرتی ھے،، کبھی یہ روگ دیتی ھے،، کسی کا چین بنتی ھے،، کسی کو رول دیتی ھے،، کبھی لے پار جاتی ھے،، کبھی یہ مار جاتی ھے،، محبت جیت ہوتی ھے'،، مگر یہ ہار جاتی ھے۔۔۔!! |
|
|
|
| مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (24-10-11) |
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | wow | 150 |
|
|
#6 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے سرہانے
چائے کی پیالی رکھتے رکھتے جھک کر میری بند آنکھوں پر اپنے ہو نٹوں کے دو پھول بھی رکھ دو تاکہ سارادن مجھ کو احساس رہے آج کی صبح بہت سندر تھی آج کا دن بھی اچھا ہو گا ! |
|
|
|
| کمائي نے مرمیڈ کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 24-10-11 | سویٹ وینم | Good Post | 150 |
|
|
#7 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہم لوگ نہ تھے ایسے
ہیں جیسے نظر آتے اے وقت گواہی دے ہم لوگ نہ تھے ایسے یہ شہر نہ تھا ایسا یہ روگ نہ تھے ایسے دیوار نہ تھے رستے زندان نہ تھی بستی آزار نہ تھے رشتے خلجان نہ تھی ہستی یوں موت نہ تھی سستی یہ آج جو صورت ہے حالات نہ تھے ایسے یوں غیر نہ تھے موسم دن رات نہ تھے ایسے تفریق نہ تھی ایسی سنجوگ نہ تھے ایسے اے وقت گواہی دے ہم لوگ نہ تھے ایسے امجد اسلام امجد |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اب کے ساون کیسا ربّا؟ دل دریا اور آنکھ سمندر ہونٹ لرزتے سُوکھے پتے آنکھ کے جگنو بے رونق سے بوجھل، بے کل، شِکستہ چہرے کیسے بے دم رُوکھے لہجے میرے مولا! سُکھ کی بارش اب برسا دے خوشیوں کی نئی جوت جگا دے |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب ہجرکے مارے لوگوں کو اِک آس ملن کی ہوتی ہے اِس آس سہارے جیون بھر وہ خود کو سہارا دیتے ہیں اور وصل کی خواہش دل میں لئے دن رات گزارا کرتے ہیں اِن اُمید کی راہوں میں چاہت کو پکارا کرتے ہیں پر ہجر کی دُنیا کے باسی قسمت سے کہاں لڑ پاتے ہیں ملنے کی تمنا جی میں لئے بے آس ہمیشہ رہتے |
|
|
|
| مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (26-10-11) |
|
|
#10 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 48
کمائي: 2,257
شکریہ: 17
40 مراسلہ میں 139 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اور کچھ نہیں بدلا آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ہے وہ ذرا نہیں بدلی! اب بھی اپنی آنکھوں میں سو سوال رکھتی ہے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ اب بھی کھل کے ہنستی ہے اب بھی اُس کے لہجے میں وہ ہی کھنکھناہٹ ہے وہ ذرا نہیں بدلی!! اب بھی اُس کی پلکوں کے سائے گیلے رہتے ہیں اب بھی اُس کی سوچوں میں میرا نام رہتا ہے اب بھی میری خاطر وہ اُس طرح ہی پاگل ہے وہ ذرا نہیں بدلی! آج بعد مدت کے میں نے اُس کو دیکھا ہے تو مجھے بھی لگتا ہے میں بھی اُس کی چاہت میں اُس طرح ہی پاگل ہوں بعد اتنی مدت کے اور کچھ نہیں بدلا! جُز ہمارے رستوں کے اور کچھ نہیں بدلا |
|
|
|
| مرمیڈ کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (26-10-11) |
![]() |
| Tags |
| asia, color, green, size, ہاتھوں, کرتے, گرفتار, پہلے, پہنا, قتل, نیندوں, چلی, نظم, نظمیں, آزاد, اپنی, اظہار, بھیجنے, بنا, جرم, خط, دی, دل, زیادہ, شئیر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Kagaya کی خوبصورت تصاویر جنہیں دیکھ کر خوابوں میں کھو جائیں | lordforkland | گپ شپ | 13 | 10-04-11 07:57 AM |
| کمپیوٹر میں یو ایس بی پورٹس کبھی کم نہیں پڑیں گے | محمدعمر | خبریں | 5 | 28-06-10 11:02 PM |
| بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 17-12-07 02:50 PM |
| ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 08:13 AM |
| انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 9 | 23-08-07 04:47 PM |