واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


ابلیس کا اعتراف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-10, 07:14 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
کمائي: 49,886
شکریہ: 121
1,160 مراسلہ میں 2,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ابلیس کا اعتراف

ابلیس کا اعتراف

تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب
اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ نہ بھایا یارب

اسی لئے میں نے سر اپنا نہ جھکایا یا رب
لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی یہ کایا یا رب

عقلمندی ہے اسی میں*کہ میں توبہ کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

ابتدا تھی بہت نرم طبیعت اس کی
قلب و جاں پاک تھے ، شفاف تھی طینت اس کی

پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی
اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی

اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

بھر دیا تو نے بھلا کونسا فتنہ اس میں
پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں

ایک اک سانس ہے اب صورت شعلہ اس میں
آگ موجود تھی کیا مجھ سے بھی زیادہ اس میں

اپنا آتشکدہ ذات ہی ٹھنڈا کرلوں؟
سوچتا ہوں*کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

اب تو یہ خون کے بھی رشتوں سے اکڑ* جاتا ہے
باپ سے ، بھائی سے ، بیٹے سے بھی لڑ جاتا ہے

جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے
خود مرے شر کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے

اب تو لازم ہے کہ میں خود کو ہی سیدھا کرلوں
سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں

کچھ جھجکتا ہے ، نہ ڈرتا ہے ، نہ شرماتا ہے
نت نئی فتنہ گری روز یہ دکھلاتا ہے

اب یہ ظالم مرے بہکاوے میں کب آتا ہے
میں برا سوچتا رہ جاتا، یہ کر جاتا ہے

کیا اب اس کی مریدی کا ارادہ کرلوں ؟
سوچتا ہوں* کہ انسان کو سجدہ کرلوں

کچھ نہ سمجھا تھا ترے علم کا میں نے مطلب
کچھ نہ سمجھا تھا "انسان" کا اصلی مطلب

پناہ مانگتا ہوں تیری میں اس کے شر سے
تھا میں صرف گھمنڈی، یہ اصل شیطاں ہے

دے ہدایت مجھے، بچا انساں کے شر سے
دے مجھے ہمت کہ انسان کو سجدہ کرلوں
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
sahj (15-02-10), shafresha (08-03-10), طارق راحیل (08-03-10), عامرشہزاد (16-02-10)
پرانا 08-03-10, 10:41 AM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,888
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لعنت اللہ
ابلیس پر 1000000 بار لعنت
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, گھڑی, پہ, پہلے, پاک, وقت, لگی, نئی, موجود, آنکھ, آتا, ایسی, انسان, ابلیس, اصلی, بھائی, بدلنے, توبہ, جاتا, خون, خود, روز, ظالم, علم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
آر ایس ایس کے سربراہ نے سمجھوتہ ایکسپریس‘ مساجد پر حملوںکا اعتراف کر لیا ALI-OAD خبریں 0 09-01-11 12:51 AM
اِبلیس کا اعتراف ابو عمار شعر و شاعری 1 08-03-10 10:42 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
اعتراف میاں شاہد مجاز 6 23-05-08 11:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger