واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


::: اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی - احمد ندیم قاسمی:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 03:31 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,890
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی - احمد ندیم قاسمی:::

::: اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی - احمد ندیم قاسمی:::

اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی

اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی
کوئی پہچان ہی باقی نہیں ویرانوں کی

اپنی پوشاک سے ہشیار! کہ خدام قدیم
دھجیاں مانگتے ہیں اپنے گریبانوں کی

صنعتیں پھیلتی جاتی ہیں ، مگر اس کے ساتھ
سرحدیں ٹوٹتی جاتی ہیں گلستانوں کی

دل میں وہ زخم کھلے ہیں چمن کیا شے ہے
گھر میں بارات سی اتری ہے گلدانوں کی

ان کو کیا فکر کہ میں پار لگا ، یا ڈوبا
بحث کرتے رہے ساحل پہ جو طوفانوں کی

تیری رحمت تو مسلّم ہے مگر یہ تو بتا
کون بجلی کو خبر دیتا ہے کاشانوں کی

مقبرے بنتے ہیں زندوں کے مکانوں سے بلند
کِس قدر اوج پہ تکریم ہے انسانوں کی

ایک اِک یاد کے ہاتھوں پہ چراغوں بھرے طشت
کعبہ دل کی فضا ہے کہ صنم خانوں کی

احمد ندیم قاسمی
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-01-08, 08:57 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,229
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی - احمد ندیم قاسمی:::

بہت خوب ! زبر دست ہے کاشان بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-01-08, 09:33 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,349
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی - احمد ندیم قاسمی:::

نہت خو ب جناب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہچان, بھائی, خبر, صنم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 2 12-02-11 04:00 PM
کشمیری لیڈروں نے آٹھ نکا تی بھارتی فارمولہ مسترد کردیا جاویداسد خبریں 0 25-09-10 11:59 PM
256ارب کے بنک قرضے معاف کرانیوالوں کی فہرستیں سپریم کورٹ طلب کرلیں۔واپس نہ کرنیوالوں کو جیل جاویداسد خبریں 0 19-06-10 07:19 PM
دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:40 AM
مصوروں کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنا حوصلہ افزا اقدام ہے، رابعہ زبیری عبدالقدوس فن و فنکار 0 29-10-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger