واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری



شعر و شاعری شعر و شاعری


اور کچھ تیرے تصور کے سوا کام نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-09, 09:40 PM   #1
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,790
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اور کچھ تیرے تصور کے سوا کام نہیں

اور کچھ تیرے تصور کے سوا کام نہیں

اور کچھ تیرے تصور کے سوا کام نہیں
میں سمجھتا ہوں کہ اب عشق مرا خام نہیں

یوں ہوس کار زمانے میں بہت ہیں لیکن
اصل میں عشق جسے کہتے ہیں وہ عام نہیں

تجھ کو دیکھا نہ تھا جب تک یہ مرا حال نہ تھا
عشق پیغام ہے تیرا، مرا پیغام نہیں

سجدہ کیا چیز ہے، کیا شے ہے دعاؤں کا اثر؟
مری تخئیل میں گنجائشِ اوہام نہیں

تو ہی چاہے تو بدل دے مری ہستی کا نظام
ورنہ اس صبحِ محبت کی کوئی شام نہیں

اب مجھے آٹھ پہر رہتا ہے تیرا ہی خیال
تجھ سے کچھ کام نہیں، تجھ سے تو کچھ کام نہیں!

میری نظروں میں تری بزم وفا ہے اے دوست!
مجھ کو زنہارِ غم گردشِ ایام نہیں

کونسی رات ستاروں میں نہیں ذکر ترا؟
کون سے دن مرے ہونٹوں پہ ترا نام نہیں؟

اختر اس چیز کو کہتے ہیں مقّدر کا لکھا
اُن کے پہلو میں‌ بھی حاصل مجھے آرام نہیں
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وفا, محبت, حال, دوست, رات, شام, عشق, غم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوائن فلو لاہور میں; علاج اور احتیاطی تدابیر گوہر خبریں 0 21-12-09 12:50 AM
حجر اسود کا بوسہ لینے میں احتیاط - ھارون اعظم خبریں 5 07-11-09 09:18 PM
ترک جہاد کا نتیجہ۔ ۔ ۔ ۔ دنیا میں ذلت و رسوایی پیاسا جہاد 6 18-09-08 01:43 PM
تیرا تصور میاں شاہد جگر 3 30-06-08 10:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger